Connect with us
Thursday,30-October-2025

جرم

مجلس اتحادالمسلیمن کے بھیونڈی ضلع صدر شیخ خالد گڈو اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ہفتہ وصولی کا ساتواں معاملہ بھی پولیس نے کیا درج

Published

on

بھیونڈی زون 2 کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے تحت اے آئی ایم آئی ایم بھیونڈی ضلع صدر شیخ خالد گڈو و ان کا بھائی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ہفتہ وصولی کا معاملہ درج ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جو آج بھی بدستور جاری ہے۔ جبکہ اس سے قبل تھانہ کرائم برانچ سمیت، شانتی نگر، نظامپورہ، شہر پولیس اسٹیشن میں ہفتہ وصولی کا معاملہ درج کیا ہے اس کے بعد بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن نے بھی شیخ خالد گڈو اور ان کے بھائی سمیت دیگر دو ساتھیوں کے خلاف ہفتہ وصولی کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس طرح یکے بعد دیگرے شیخ خالد گڈو اینڈ کمپنی کے کالے کارناموں کا پردہ فاش ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انور حسین منگت الدین نربان جو پیشے سے بلڈر ہیں ان کے ذریعے گزشتہ سنہ 2016 میں کی گئی عمارت کی تعمیر کے تناظر میں شیخ خالد گڈو ان کے بھائی افتخار عرف ببلو ، ساتھی غلام عبد الرزاق خان ، فیض عالم نور عالم خان نے باہمی ساز باز کرکے میونسپل کارپوریشن میں انور نربان کے تعمیراتی کام کے تناظر میں شکایت کرکے ان کے ساتھ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 7 لاکھ روپے کی ہفتہ وصولی کی تھی۔ اسی طرح غلام عبدالرزاق خان کے روشن باغ واقع آفس میں بلا کر ان کی لینڈ مارک نامی عمارت میں پانچویں منزلے پر فلیٹ اور گراؤنڈ فلور پر پارکنگ کی جگہ میں بغیر کسی معاوضے کے روم بنا کر دے اس طرح کا تحریری قرار نامہ بطور تحفہ لکھوا کر لیا تھا ۔ اسی طرح جیلانی کامپلیکس واقع فلیٹ نمبر 504 ، 505 جو شکایت کنندہ نے اکرم خان کو فروخت کردیا تھا جسے افتخار عرف ببلو اور غلام عبد الرزاق خان نے شیخ خالد گڈو کے حکم کے مطابق مذکورہ فلیٹ کو غزالہ انصاری کے حوالے کردیا تھا۔
واضح ہو کہ شیخ خالد گڈو اور افتخار عرف ببلو کی بھیونڈی شہر میں دہشت قائم تھی جن کے خوف و ڈر سے شکایت کنندہ نے خالد گڈو کے خلاف شکایت درج کرانے کی ہمت نہیں کی تھی۔ لیکن گزشتہ 24 ستمبر کو شیخ خالد گڈو اور مذکورہ تینوں ساتھیوں کے خلاف ہفتہ وصولی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اور تمام ملزمان کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس انتظامیہ کے ذریعے مذکورہ چاروں کے خلاف کی گئی کاروائی کے نتیجے میں شکایت کنندہ انور حسین منگت الدین نربان نے ہمت جٹایا اور مذکورہ چاروں کے خلاف بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ جس کی شکایت کے مطابق پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 384،386،387،34 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے. غور طلب ہے کہ شیخ خالد گڈو اینڈ کمپنی کے خلاف بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے کی جانب سے کی جارہی کاروائی پر شہر کے معزز اور باشعور شہریوں نے ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے اور ان کی پوری ٹیم کی ستائش کی ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

جرم

"20 بچوں کو یرغمال بنانے والے روہت آریہ کی گولی لگنے کے بعد علاج کے دوران موت”

Published

on

ممبئی کے پوائی علاقے میں ایک سٹوڈیو کے اندر 20 بچوں کو یرغمال بنانے والے روہت آریہ کی موت ہو گئی ہے۔ ملزم روہت آریہ نے بچوں کو یرغمال بنایا تھا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گیا اور وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ روہت آریہ ذہنی مریض تھے۔ اس نے پوائی کے آر اے اسٹوڈیو میں 20 بچوں کو یرغمال بنایا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران روہت آریہ نے پولیس پر گولی چلائی جس کی جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران ہی اس کی موت ہوگئی۔ پوری کہانی پڑھیں۔ اس سے قبل ملزم روہت آریہ نے ایک ویڈیو میں بچوں کو یرغمال بنانے کا اعتراف کیا تھا۔ پولیس نے کہا تھا کہ روہت آریہ ذہنی طور پر بیمار تھا۔ پولیس نے تمام بچوں کو بحفاظت اس کی تحویل سے بچا لیا۔

Continue Reading

جرم

خودساختہ این آئی اے افسر کی ڈیجیٹل گرفتاری کی دھمکی پچاس لاکھ کی دھوکہ ، دو گرفتار

Published

on

ممبئی منی لانڈرنگ کے کیس میں پھنسانے کی دھمکی دے کر معمر سبکدوش بینک ملازم کے اکاؤنٹ سے پچاس لاکھ روپے وصول کرنے والے ایک گروہ کو سائبر کرائم نے بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کا افسر بتا کر شکایت کنندہ سبکدوش بینک افسر کو ۱۱ ستمبر سے ۲۴ ستمبر تک نامعلوم نمبر سے وہاٹس اپ کال موصول ہوا اس میں این آئی اے کے خودساختہ افسر نے شکایت کنندہ کو بتایا کہ وہ این آئی اے کا آئی پی ایس افسر ہے اس کے اکاؤنٹ سے غیر قانونی طریقے سے لین دین کیا گیا ہے اور اسی بے ضابطگی اور منی لانڈرنگ سے اسے تفتیش کرنا ہے اس نے اپنا شناختی کارڈ بھی وہاٹس اپ پر ارسال کیا اور اہلیہ کو گرفتار کرنے کی دھمکی دے کر شکایت کنندہ کے بینک اکاؤنٹ اور ایف ڈی جمع شدہ رقومات کی تفصیلات حاصل کر کے پچاس لاکھ پچاس ہزار نو سو روپیہ بینک اکاؤنٹ نکال کر دھوکہ دہی کی شکایت کنندہ نے ۹ اکتوبر کو شکایت درج کروائی اور ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر دھوکہ سے متعلق سائبر کرائم نے تفتیش شروع کی اور بینک اکاؤنٹ اور دیگر دستاویزات سے پولس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزمین روی آنند امبورے ۳۵ سالہ ، وشال چندرکانت جادھو ۳۷ سالہ کو گرفتار کر لیا ملزم روی آنند موبائل فون ضبط کیا گیا ہے جرم میں استعمال بینک اکاؤنٹ کی تفتیش کی گئی تو یہ انکشاف ہوا کہ یہ بینک اکاؤنٹ ملک بھر میں سائبر جرائم کیلئے استعمال کیا گیا ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ایم پی: نرس سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں دو ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج، تحقیقات جاری

Published

on

گوالیار، گوالیار میں جے اے وائی آروگیہ سپر اسپیشلٹی اسپتال سے وابستہ دو سینئر ڈاکٹروں کے خلاف نرسنگ عملے کے ساتھ مبینہ طور پر "چھیڑ چھاڑ” کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ دو سینئر ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جن میں ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گرجاشنکر گپتا اور ڈاکٹر شیوم یادو، نیفرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی شامل ہیں۔ ایک 27 سالہ نرسنگ سٹاف ممبر اور گوالیار کے رہائشی کی شکایت کے بعد ایک تحریری شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ سینئر ڈاکٹروں (جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے) نے مبینہ طور پر نوکری کی حفاظت کے بہانے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ کنٹریکٹ پر نرسنگ سٹاف کے طور پر کام کرنے والی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہسپتال میں ڈاکٹر شیوم یادو کے چیمبر میں اپنی درخواست کو نشان زد کرنے اور رسید حاصل کرنے گئی تھی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ چیمبر میں داخل ہوئی تو ڈاکٹر شیوم نے کہا کہ اگر آپ اپنی ملازمت کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو جنسی پسندیدگی کے لیے سمجھوتہ کرنا ہوگا۔ ورنہ میں آپ کو کہیں ٹرانسفر کر دوں گی اور آپ کام نہیں کر پائیں گے۔ شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ڈاکٹر شیوم نے اسے ڈاکٹر گپتا سے ملنے کی ہدایت بھی کی اور جب اس نے ان کی ہدایات کو ماننے سے انکار کیا تو ڈاکٹر گپتا نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے نامناسب طریقے سے چھوا ۔ خوفزدہ نرس نے اپنے والدین کے ساتھ مبینہ واقعہ بیان کیا، اور بعد میں منگل کو دیر گئے گوالیار کے کمپو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او (کمپو پولیس اسٹیشن) امر سنگھ سیکروار نے کہا کہ نرس نے اپنے والدین کے ساتھ منگل کی رات پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور شکایت درج کرائی۔ "نرس کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور دونوں ڈاکٹروں کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 74، 75، 351 اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے، اور اس کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی،” ایس ایچ او نے کہا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com