Connect with us
Friday,17-April-2026

(جنرل (عام

شمال – مشرقی دہلی فسادات میں طلبہ کارکنان کی ضمانت منظور

Published

on

Delhi High Court

دہلی ہائی کورٹ نے شمال مشرقی دہلی فسادات کے معاملے میں مبینہ منظم سازش کے الزام میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت جیل میں بند طلبہ کارکنان نتاشا نروال، دیوانگنا کلیتا اور آصف اقبال تنہا کی ضمانت کی عرضی منگل کے روز منظور کر لی۔ جسٹس سدھارتھ مِردُل اور جسٹس انوپ جے بھنبھانی نے نچلی عدالت کے حکم کو خارج کرتے ہوئے تینوں کو 50 ہزار روپیے کے نجی مچلکے اور دو نجی سکیورٹی پر ضمانت کی عرضی کو منظور کر لیا۔ عدالت نے انھیں پاسپورٹ جمع کرنے کے ساتھ ہی مقدمے اور تفتیش میں دخل نہ دینے کا حکم دیا ہے۔

دہلی میں جواہرلعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی ریسرچ اسکالر نروال اور کلیتا اور مختلف کالجوں کے طلبہ کا گروپ ’پنجرا توڑ‘ کے رکن گذشتہ برس مئی سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) میں بی اے سال آخر کے طالب علم تنہا کو مئی 2020 میں دہلی فسادات کے معاملوں میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ مسلسل زیر حراست ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تنہا نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں مظاہرے کرنے میں سرگرم کردار ادا کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ 24 فروری 2020 کو شمال-مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان تشدد مشتعل کرنے کے بعد ہوئے فسادات میں 53 افراد مارے گئے تھے، اور تقریباً دیگر 200 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی سے قبل دیونار سلاٹر ہاؤس میں سہولیات اور سیکورٹی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

Abu-Asim-Azim

ممبئی : عید الاضحی کے پیش نظر سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے دیونار سلاٹر ہاؤس کے جنرل منیجر ڈاکٹر کلیم پاشا پٹھان سے ملاقات کی اور شہریوں اور تاجروں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ عیدالاضحی سے قبل بروقت واضح پالیسی کا اعلان کیا جائے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے۔ اعظمی نے مطالبہ کیا کہ قربانی کا گوشت لے جانے والے شہریوں کو پولیس چوکیوں پر غیر ضروری طور پر ہراساں نہ کیا جائے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جانوروں کی انٹری فیس معاف کی جائے اور پارکنگ فیس معاف کی جائے۔ انہوں نے مانسون کے پیش نظر 24/7 ویٹرنری ٹیم، پینے کے صاف پانی، صفائی کے اضافی عملے، ٹرالیوں کی تعداد میں اضافے اور نکاسی آب کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مطالبات میں تاجروں سے ہفتہ وصولی روکنے کے لیے پولیس کی تعیناتی، 10 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی اور تعطل کا شکار جدید کاری کے منصوبوں کو فوری طور پر دوبارہ شروع کرنا شامل تھا۔ تجاویز میں شدید گرمی اور بارش سے بچاؤ کے لیے شیڈز میں پانی کے چھڑکاؤ اور مناسب روشنی کی تنصیب شامل تھی۔ اعظمی نے واضح کیا کہ سالانہ انتظامی تاخیر سے عوام میں الجھن پیدا ہوتی ہے، جسے اس سال بروقت حل کیا جانا چاہیے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دیونار مذبح خانہ اور مہالکشمی میں چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی آخری رسومات شروع، سہولیات کی دستیابی سے مقامی لوگوں کو مدد ملے گی : ایڈیشنل میونسپل کمشنر

Published

on

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی دیونار مذبح خانے اور مہالکشمی میں آخری رسومات کےلیے آتشکدہ شروع کردیا ہے۔ ہائیکورٹ نے چھوٹے جانوروں کی آخری رسومات شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ان ہدایات کے بعد، دونوں سہولیات کو مکمل کر لیا گیا ہے اور انہیں یکم اپریل 2026 سے استعمال کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ممبئی کے شہر، مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں الگ الگ انسینریٹر آتشکدہ کی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں، جو مقامی لوگوں کی مدد کریں گی، یہ بات ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی نے بتائی۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے کی ہدایات کے مطابق۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) ڈاکٹر اشونی جوشی، ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں آوارہ اور گھریلو کتوں کے حوالے سےممبئی میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں چھوٹے مردہ جانوروں کو سائنسی اور ماحول دوست طریقے سے جلانے کے لئے آتش کدہ کا انتظام کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی نے کہا کہ یکم اپریل 2026 سے مہالکشمی میں واقع دیونار اینیمل ہاسپٹل اور برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ٹاٹا ٹرسٹ کے زیر انتظام اینیمل ہاسپٹل کے احاطے میں آتش کدہ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے 500 کلوگرام وزنی جانوروں یا پرندوں کو دیونار کے شمشان گھاٹ میں سپرد خاک کیا جا سکتا ہے۔ یہ قبرستان صاف اور ماحول دوست پی این جی ایندھن پر چلتا ہے۔ مہالکشمی کے شمشان گھاٹ میں 50 کلو وزنی جانوروں یا پرندوں کی آخری رسومات کی جا سکتی ہیں۔ یہ شمشان مکمل طور پر بجلی پر مبنی ہے۔ وہیں، ملاڈ میں شمشان خانہ 2023 سے کام کر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے اب ممبئی خطہ کے تینوں حصوں یعنی شہر، مشرقی اور مغربی مضافات میں شمشان کا ایک الگ نظام بنایا گیا ہے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے شمشان گھاٹ اور جانوروں سے متعلق ویب سائٹ https://vhd.mcgm.gov.in کے ذریعے آن لائن سہولیات دستیاب کرائی ہیں۔ تاہم، https://vhd.mcgm.gov.in/incineration-booking لنک پر رجسٹر کر کے، منتخب وقت پر منتخب شمشان گھاٹ میں مردہ جانور کی آخری رسومات کی جا سکتی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ویٹرنری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر کلیمپاشا پٹھان نے کہا کہ مزید معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 7564976649 پر رابطہ کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر سی بی ایس سی اسکول دوشفٹوں میں چلانے پر غور، جلد اسکول دو شفٹوں میں کام کرے گی :ابوعاصم اعظمی

Published

on

ممبئی: ممبئی مانخورد میں سی بی ایس ای اسکول میں داخلہ کے بڑھتے ہوئے مطالبے اور طلبا کی زائد تعداد کے سبب ان اسکو ل کو دو شفٹوں میں چلانے کی تجویز زیر غور ہے اور اس مناسبت سے جلد ہی یہ اسکول دو شفٹوں میں شروع ہو گی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کے سبب ان تعلیمی معیاری میں بلندی کے ساتھ دلی سی بی ایس سی اسکول دو شفٹوں میں اپنا کام کرے گی۔ ابوعاصم اعظمی نے اس سلسلے میں ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا تھا۔ طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مانخور د شیواجی نگر کے نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں واقع ممبئی پبلک سی بی ایس ای اسکول میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ باعث افتخار ہے کہ اس اسکول میں طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کےسبب اے او جادھو سے ملاقات کی گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم، اور اسکول کے پرنسپل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی۔ آن لائن فارم کے ذریعے داخلوں کا مطالبہ بہت زیادہ ہے، جب کہ اسکول کی گنجائش محدود ہے۔ اس لیے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے اسکول کو دو شفٹوں میں چلانے کی تجویز پیش کی گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اس بارے میں مثبت ہے، اور تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ جلد ہی دو شفٹوں میں اسکول شروع کرنے کی اجازت کے لیے دہلی بورڈ کے ساتھ رابطہ اور گفت و شنید ہو گی ۔ہماری کوشش ہے کہ علاقے کے ہر بچے کو بہتر تعلیم کا موقع ملے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان