Connect with us
Thursday,30-April-2026

جرم

پال گھر ہجومی تشدد کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش قابل مذمت : آصف صدیقی

Published

on

ملک کے مٹھی بھر فرقہ پرست جنونی سرپسندوں کے ذریعہ پیش آئے پالگھر کے ہجومی تشدد کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لیئے جس طرح سے سادھووُں سمیت تین افراد کے قتل کا مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھرا کر ملک کو آتش فشاں بنانے کی کوشش کی گئ ،جو قابل مذمت ہے ۔اسی طرح سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کے متعلقہ بھی مسلمانوں کا نام لے کر افواہ پھیلا کر ملک کو فسادات کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کی گئ تھی ، لیکن حکومت نے فورا افواہ کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ گاندھی کا قاتل گوڈسے نامی ہندو ہے ۔صوبائی حکومت نے پالگھر سانحہ کے افواہ کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملزمان اکثریتی طبقے سے ہیں ، جبکہ مرکزی حکومت نے اس پر خاموشی اختیار کر لیا ہے ۔حکومت جب تک ہجومی تشدد کے خلاف سخت اقدام نہیں اٹھائے گی ہجومی تشدد کا سلسلہ جاری رہے گا اور لوگ مارے جاتے رہیں گیں ۔مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صوبائی نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے ہجومی تشدد و فرقہ وارانہ رنگ دینے والے سر پسند عناصر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ مذکوہ خیالات کا اظہار کیا ۔
مسٹر صدیقی نے کہا کہ ہجومی تشدد کا انجام دینے والوں کا ایک منظم گروہ اس وقت ملک میں سرگرم ہے ۔جو آدم خور ہو چکے ہیں ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی تھی کہ کچھ مسلم سادھو کے لباس میں گھوم رہے ہیں ۔اس کے بعد مہاراشٹر کے پالگھر علاقے میں ہجومی تشدد کے ذریعہ دو سادھووُں سمیت تین افراد کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔قتل کے فورا سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلا دی گئ کہ سادھووُں کے قاتل مسلم طبقے سے تھے ،اگر افواہ کی فورا تردید نہ کی گئ ہوتی تو آج ملک کے کیا حالات ہوتے جس کا تصور نہیں کیا جا سکتا ۔ مسلمانوں کے خلاف افواہ پھیلانے والوں کا گروہ اتنا طاقتور ہے کہ آج تک قانون کے ہاتھ اس تک نہیں پہونچ سکے ۔مہاراشٹر حکومت نے فورا کارروائ کرتے ہوئے ہجومی تشدد کا انجام دینے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس میں بی جے پی سے وابستہ کارکنان بھی شامل ہیں ۔ ملک میں اس سے قبل پیش آئے ہجومی تشدد میں متعدد افراد کی جان ضائع ہوئ تھی جو مسلم طبقے سے تھے ،لیکن کارروائ کے نام پر حکومت کے وزیروں نے ہجومی تشدد کا انجام دینے والے ملزمان کا شاندار استقبال کر حوصلہ افزائ کی ۔آج ملک میں سنگھ پریوار کے زیر اثر کچھ الیکٹرانک میڈیا و بی جے پی کا آئ ٹی سیل جہاں مبینہ طور پر مسلمانوں کا نام آتا ہے شور مچانے لگتے ہیں ۔ یہ میڈیا ملک میں نفرت کا ایسا ماحول پروان چڑھا رہی ہے جس کی وجہ سے اکثریتی طبقہ میں مسلمانوں کے خلاف ایک ماحول بن رہا ہے ۔جہاں تک اکثریت کا سوال ہے زیادہ تر یہ طبقہ سیکولر مزاج رکھتا ہے جن کے تاثرات بھی فرقہ پرستوں کے خلاف پائے جاتے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے ہجومی تشدد کے خلاف قانون بنا کر ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

جرم

مہاراشٹر : دو الگ الگ حادثات میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔

Published

on

ممبئی/جلگاؤں : مہاراشٹر میں بدھ کو دو الگ الگ حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ ان واقعات میں چھ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پہلا واقعہ مہاراشٹر کے جلگاؤں میں پیش آیا جہاں ایک کار میں سفر کرنے والے تین افراد کی موت ہو گئی جن میں ایک نوبیاہتا دلہن بھی شامل تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جلگاؤں کے دھرنگاؤں تعلقہ کے ورد خورد گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ گجرات سے شادی کی بارات لے کر آکولہ جانے والی کروزر کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث کروزر ہائی وے پر کھڑے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہن شادی سے واپس آرہی تھی۔ اس واقعہ سے بڑے پیمانے پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو گاڑی سے نکالا گیا۔ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک کمسن بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم دلہن سمیت تین افراد پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت دلہن، پوجا روی واگھلکر، دتو بھاگوت اور جگدیش واگھلکر کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرا واقعہ ممبئی میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ مانکھرد علاقے میں ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے فلائی اوور کی تعمیر کے دوران کرین کا ایک حصہ پولیس کانسٹیبل سنتوش چوان پر گرا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ سنتوش چوان نہرو نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا وہ گھر جا رہے تھے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ڈرلنگ مشین ناہموار زمین پر تھی، اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کرین اس پر گری۔ ٹھیکیدار کے خلاف ممبئی کے مانکھرد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading

جرم

اندھیری میں سنسنی خیز واردات… رشتہ کا تقدس پامال، بہن کے قتل میں بھائی بھابھی گرفتار, لاوارث لاش کی شناخت

Published

on

ممبئی : ممبئی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خونی رشتہ ہی ایک بہن کی جان لے لی۔ ممبئی پولس نے اپنی کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی بھابھی کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ممبئی اندھیری مرول کے گٹر سے پولس نے ایک نامعلوم لاوارث برآمد کی تھی جو پوری طرح سے مسخ ہو چکی تھی اس کی شناخت کےلیے پولس نے محنت کی اور پھر زیورات اور گمشدہ رپورٹ کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کر لی پولس کو اندھیری مرول ناکہ کی گٹر کے ڈھکن نکالنے کے بعد لاش برآمد ہوئی۲۲ اپریل کو لاش کی برآمد گی کے بعد پولس نے کیس درج کر لیا اور پھر متوفی کی شناخت بیلنس سیکورہ ۸۰ سالہ کے طور پر ہوئی ۱۰ جنوری کو ۲۰۲۶ میں مقتولہ کی گمشدہ کی شکایت سہار پولس اسٹیشن میں درج کی گئی یہ شکایت اس کے بھائی جوزف تھامس کوئلہ نے درج کروائی تھی۔ مقتولہ اپنی بھائی بھابھی کے ساتھ مقیم تھی اور قتل سے ایک روز اس کا ۹ جنوری کو بھائی جوزف اور بھابھی ماریا کے زور دار تنازع اور جھگڑا ہوا تھا پولس نے پڑوسیوں سے باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ اکثر بھائی بھابھی اور مقتولہ کا جھگڑا اور تنازع ہوا کرتا تھا اس دوران پولا نے جوزف ، ماریا اور اس کا فرزند کولٹن کو زیر حراست لیا۔ تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ روز روز کی حجت اور تنازع سے تنگ اور عاجز آچکے تھے جس کے بعد ماریا نے قتل کی سازش رچی اور پھر مقتولہ کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں ڈال دیا اندھیری پولس نے جوزف تھامس کویلو ۶۵ سالہ ، ماریا جوزف ۶۳ سالہ مرول پائپ لائن کے ساکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اندھیری پولس نے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی سربراہی تفتیش کے بعد اس سنسنی خیز قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : انگڑیا کا دس لاکھ کاندیولی میں پارکنگ سے چوری کرنے والے دو شاطر چور کی گرفتاری مزید کی تلاش جاری

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی انگڑیا کا دس لاکھ روپے چوری کرنے کے معاملہ میں پولس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاندیولی علاقہ میں شکایت کنندہ نکھل اروند شاہ ۴۴ سالہ ملاڈ کا رہائشی انگڑیا سے ۱۰ لاکھ روپے لے کر بلڈنگ میں اسکوٹر پارک کر کے گیا تھا, اسی دوران دو افراد کے اسکوٹی کی ڈگی میں موجود نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے. معاملہ میں پولس نے معاملہ درج کر لیا اور چوروں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی اور کاندیولی کے ۱۲۴ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس ٹیم کو ملزمین کو سراغ گجرات ملا. یہاں پہنچ کر دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری کے ۱۰ لاکھ میں سے ۷ لاکھ روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے. اس کے ساتھ ملزمین نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس چوری میں دو مزید افراد نے مدد کی تھی, ان دونوں کی بھی پولس تلاش کرُرہی ہے. ممبئی پولس نے اس معاملہ میں ملزمین کو گرفتار کر کے کیس کو حل کر لیا ہے. پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر ششی کمار مینا اور ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کیس حل کیا

Continue Reading
Advertisement

رجحان