Connect with us
Sunday,31-May-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

بیڑ مکہ مسجد بم دھماکہ اے ٹی ایس کی تفتیش جاری

Published

on

Bom-Blast-&-ATS

ممبئی : ممبئی بیڑ مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے بعد اب مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے بھی اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم نے یہاں پہنچ کر مقامی پولس سے کیس سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ دونوں دہشت گرد وجئے راما اور شری رام اشوک کے دہشتگردانہ سرگرمیوں کے روابط کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔ اتنا ہی نہیں ان دونوں کو جیٹلین کی چھڑیاں کس نے فراہم کی تھی, اور دہشت گردوں نے مسجد کو ہی نشانہ کیوں بنایا, ان نکات پر بھی اے ٹی ایس تفتیش کر رہی ہے۔ جن دو دہشت گردوں کو مقامی پولیس نے بم دھماکہ کے بعد گرفتار کیا تھا, ان دونوں سے اے ٹی ایس نے بھی باز پرس شروع کر دی ہے۔ ان کے متعلقین اور رشتہ داروں سے بھی اے ٹی ایس پوچھ گچھ کریگی۔ جیٹلین کی خریداری کیلئے لائسنس ہونا لازمی ہے, بغیر لائسنس انہیں جیٹلین کس نے فراہم کیا اور یہ دہشت گردانہ حملہ تھا, مسجد پر اس لئے مسلمانوں کی جانب سے بھی یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ان دہشت گردوں پر یو اے پی اے ایکٹ اور غداری کا کیس بھی درج ہو۔

اے ٹی ایس ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بیڑ میں مسجد بم دھماکہ کے بعد اے ٹی ایس نے مقامی پولیس اسٹیشن کے ساتھ مل کر اس معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اس میں دہشت گردانہ روابط، فنڈنگ، جیٹلین کی فراہمی، کس کی ایما پر یہ دھماکہ کیا گیا اس کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج نے اے ٹی ایس کی تفتیش تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس نوعیت کے دھماکہ اور جیٹلین سے متعلق دہشت گردانہ معاملات کی تفتیش اے ٹی ایس کرتی ہے, اسلئے بیڑ مسجد دھماکہ کی بھی تفتیش اے ٹی ایس کر رہی ہے۔ اور اس میں کئی نکات اور ہر پہلو پر جانچ کی جارہی ہے, تاکہ بیڑ دھماکہ کے معاملہ میں تہہ تک جاکر مزید افراد کی بھی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ بیڑ میں دھماکہ کے بعد حالات پرامن ہے لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔ عید سے قبل دھماکہ کے بعد بیڑ میں پرامن عید منائی گئی ہے۔ جن دو دہشت گردوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان دونوں نے بم دھماکہ سے قبل جو اسٹیٹس لگایا تھا اور دھماکہ سے قبل بھی مسجد کو اڑانے کی دھمکی دی تھی اس پر بھی اے ٹی ایس جانچ کر رہی ہے اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ ان دونوں نے کس کی ایما پر مسجد کو ہٹانے کی دھمکی اور مسلمانوں کو ذات پات سے متعلق رکیک گالیاں دی تھیں۔

اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں تفتیش میں پیش رفت ہونے کا بھی دعوی کیا ہے اے ٹی ایس نے کی تفتیش کے بعد اب ان دہشت گردوں کے چہرے سے نقاب اٹھنے کا امکان اب روشن ہوگیا ہے اے ٹی ایس اس معاملہ میں یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ آیا ان دونوں نے دہشت گردانہ حملہ اور بم دھماکہ سے قبل کتنی میٹنگ کی تھی اور اس میٹنگ میں کتنے افراد تھے یا پھر صرف ان دونوں نے ہی اس دھماکہ کی سازش کو انجام دیا ہے۔ اے ٹی ایس کی تفتیش میں اس معاملہ میں پیش رفت بھی ہوئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

Published

on

JCB

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

Published

on

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

Published

on

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان