Connect with us
Saturday,22-November-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

پڑگھا داعش مشتبہ رکن ثاقب ناچن سمیت ۲۲ اراکین کے خلاف اے ٹی ایس کا کریک ڈاؤن، رشتہ داروں پر اے ٹی ایس نے نصف شب کارروائی دی انجام

Published

on

ATS

ممبئی : داعش اور اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے سابق رکن ثاقب ناچن کے سمیت اس کے۲۲معتمد خاص ارکان و رشتہ داروں کے گھروں مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کئی اہم دستاویزات اور اسباب ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ ثاقب ناچن اور اس کے معتمد خاص کے گھروں پر اہم دستاویزات اور دیگر اسباب چھپائے گئے ہیں, جس کے بعد اے ٹی ایس کارروائی کو انجام دیتے ہوئے گزشتہ شب ۲ بجے چھاپہ مار کارروائی شروع کی اور یہ کارروائی صبح ۴ بجے تک جاری رہی, جس کے بعد اے ٹی ایس کی ٹیم ممبئی روانہ ہوگئی۔ اس آپریشن کے دوران اے ٹی ایس کی ٹیم نے پورے علاقہ کا محاصرہ بھی کیا تھا۔

بوریولی پڑگھا میں اے ٹی ایس نے عابد اشرف ملا، معاذ ملا، عاقب ثاقب ناچن، عبدالطیف شاداب کاسکر، ارمیش عرفان ملا، ہاشم ندوی، فاروق ملا، نبیل ملک کھوت، قیص عارف کھوت، کیف ناچن، ساحل منیار، عدنان ملا، شیرو دیوکر، شرجیل ناچن، ساجد ناچن، ذیشان ملا، عاطف ملا، شمس کھوت اسجد ملا، رائف کھوت، عابد کھوت چھاپہ مار کارروائی کو انجام دیا ہے اس دوران کچھ سفر حج پر گئے تھے۔ اس لئے وہ گھر پر موجود نہیں تھے, اس معاملہ میں اے ٹی ایس نے کارروائی کو انجام دیا اور گھروں کی تلاشی کے دوران کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے۔ زبیر ملا چھوٹی مسجد کے ساکن جو زمین کی دلالی کرتا ہے, حج کے سفر پر تھا زبیر ملا ۲۰۰۲ اور ۲۰۰۳ بم دھماکوں میں مجرم قرار دیا گیا اور اسے سزا بھی ہوئی ہے, اب وہ دلی میں داعش کے کنکشن کے معاملہ میں ثاقب ناچن کے ساتھ دلی جیل میں مقید ہے۔ عبدالطیف کاسکر گوڈام میں زیر ملازمت ہے یہ بھی دلی داعش کیس میں فرحان سوسے کا دوست ہے۔ شمس کھوت، رئیس کھوت، عابد اشرف ملا، معاذ اشرف ملا، قیص آصف کھوت تلاشی کے دوران گھر پر موجود نہیں تھے, جبکہ ساحل منیار کے کلیان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی وہ بھی یہاں موجودنہیں تھا۔

اے ٹی ایس نے ثاقب ناچن کو ۲۰۱۷ سے ہی دوبارہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم پایا تھا۔ اس دوران اے ٹی ایس نے اس پر نظر رکھی تھی اور اس پر کیس بھی درج کیا گیا تھا, لیکن اس معاملہ میں داعش کے کیس میں این آئی اے نے ثاقب ناچن کو گرفتار کر لیا تھا پہلے اس کے فرزند عاقب ناچن کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر ثاقب کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گی اے ٹی ایس نے کارروائی کے دوران کئی اہم دستاویزات ضبط کرنے کا بھی دعوی کیا ہے, جس کی تفتیش کی جائے گی اور پھر اسی مناسبت سے کارروائی میں پیش رفت ہوگی ۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ممبئی تھانہ بھیونڈی کلیان سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے, اور اسی دوران داعش کے مشتبہ ارکان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے اس کارروائی میں اے ٹی ایس کو کافی اہم دستاویزات اور ثبوت ملنے کی امید ہے ۔ اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں جو کارروائی کی ہے ان پر ملک مخالف اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اے ٹی ایس اس معاملہ میں مزید کارروائی کر رہی ہے, جبکہ اب تک کسی کی تلاشی کے بعد گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ڈکیتی کا مفرور ملزم ۲۰ سال بعد تھانہ سے گرفتار

Published

on

ممبئی : پولس نے ۲۰ سال بعد ڈکیتی کے الزام میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ممبئی کے رفیع احمد قدوائی مارگ آر اے پولس کی حدود میں ملزم جاوید یوسف شیخ ۴۷ سالہ کے خلاف ۲۰۰۵ میں ڈاکہ زنی کا کیس درج کیا گیا تھا اس دوران پولس نے اسے گرفتار بھی کیا تھا اور وہ ضمانت پر رہا تھا اور عدالتی کارروائی میں حاضری نہیں دیتا تھا جس کے بعد اس کےخلاف سیشن کورٹ نے وارنٹ جاری کیا اور اسے مفرور ملزم قرار دیا گیا اس کے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد مفرور ملزمین کی تلاشی کے دوران پولس نے اسے گرفتار کر لیا اس سے متعلق زون ۴ اور پولس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ تھانہ میں کرایہ کے مکان مقیم ہے پولس نے تھانہ سے اسے گرفتار کر کے عدالت کے حکم کی تعمیل کی اس کے خلاف عدالت نے پہلے بھی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے تھے اور اب پولیس نے اسے مفرور قرار دیئے جانے کے عدالتی حکم کے بعد کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی زون چار راگسودھا آر نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سماج وادی پارٹی ایم ایل اے رئیس شیخ کا بی جے پی کی اردو دشمنی پر تنقید

Published

on

‎ممبئی ؛ریاست میں نگر پنچایت اور میونسپل کونسل کے انتخابات کی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے اور بی جے پی لیڈروں نے اپنے امیدواروں کی تشہیر کے لیے اردو میں کتابچے شائع کیے ہیں۔ ‘بھیونڈی ایسٹ’ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے بی جے پی کے اردو کتابچے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایم ایل اے شیخ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو یہ احساس ہو گیا ہے، اگرچہ تاخیر سے، اردو کسی ایک مذہب کی زبان نہیں ہے۔
‎ضلع رائے گڑھ کے ‘ارن ‘ سے بی جے پی کے ایم ایل اے مہیش بالدی کے کارکن میونسپل کونسل انتخابات کے دوران اردو میں کتابچے تقسیم کر رہے ہیں۔ اس کی نشاندہی کرتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ ‘ایک طرف وہ مسلمانوں سے مذہب کی بنیاد پر نفرت کرتے ہیں اور جب ان کے ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اردو زبان کا سہارا لیتے ہیں’، جو کہ بی جے پی کی دوغلی پالیسی ہے۔ ریاست کے ماہی پروری اور بندرگاہوں کے وزیرنتیش رانے کو اردو میں بی جے پی کی مہم کے کتابچے چھاپنے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہیے۔
‎ریاست میں اردو ساہتیہ اکیڈمی ہے۔ تاہم اس اکیڈمی کو مسلمانوں کے لیے کام کرنے والا ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ اردو اکادمی کی حالت ایسی ہے کہ فنڈ نہیں، دفتر نہیں، عملہ نہیں۔ اردو زبان کے مراکز، اردو اسکول، اردو بولنے والے اساتذہ، اردو گھروں کو فنڈز اور جگہ نہیں دی جاتی۔ بی جے پی حکومت نے پانچ دہائیوں سے جاری ہے اردو ماہنامہ ‘لوک راجیہ ‘ کو بند کر دیا۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے سوال کیا ہے کہ بی جے پی جو اردو زبان اور مسلمانوں سے اتنی دشمنی رکھتی ہے، الیکشن کے وقت اردو مسلم ووٹوں پر افسوس کیوں کرے؟
‎اردو کسی مذہب کی زبان نہیں ہے۔ اردو بولنے والے ادیبوں اور نغمہ نگاروں نے بالی ووڈ کی ترقی میں بہت بڑا حصہ ڈالا ہے۔ ریاست میں 75 لاکھ اردو بولنے والے ہیں اور ریاست میں روزانہ 25 اردو روزنامے شائع ہوتے ہیں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے بی جے پی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود غرضانہ سیاست کے لیے زبان اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کی اپنی سازش پر قدغن لگائے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

آندھراپردیش ہیڈما انکاؤنٹر کے بعد وینو گوپال بھوپتی کی ہتھیارچھوڑنے کی اپیل،تشدد کے راستہ سے حالات کی تبدیلی ممکن نہیں

Published

on

ممبئی گڈچرولی میں وینوگوپال عرف بھوپتی نے خودسپردگی کی تھی اب ماؤنواز ہیڈما کے انکاؤنٹر کے بعد ایک ویڈیو جاری کر کے دوسری مرتبہ اپیل کی ہے کہ ہتھیار چھوڑ کر عام عوام کے درمیان اب کام کرنے کی ضرورت ہے عوام کے حق کےلئے جمہوری طریقہ سے قانونی لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے ۔ وینو گوپال نے اپنا تازہ ویڈیو جاری کرنے کے بعد ماؤنواز سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ خودسپردگی کرنے کے بعد جس طرح سے عام عوام کے ساتھ زندگی بسرکررہے ہیں اسی طرح سے جمہوری طریقہ سے ترقی کےلیے لڑنے کی ضرورت ہے ۔ ماؤنواز نے خودسپردگی کے بعد کہا کہ ان کا اعتماد جمہوریت پر بحال ہوا ہے اب حالات بدل چکے ہیں سابقہ حالات اور ابھی کے حالات میں تبدیلی رونما ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کئی ساتھیوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں اور ایسے میں اب ہیڈما سمیت ۶ ساتھیوں کی جانیں تلف ہوئی ہے اس لیے اب ہتھیار ترک کرنا لازمی ہے کیونکہ ہتھیاروں اور تشدد کے راستہ سے جنگ جاری رکھنا محال ہے اب ہمیں جمہوری طریقے سے سرکار کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور لوگوں کے حق کےلیے کام کرنا چاہیے یہی ہماری ذمہ داری ہے اس لیے مجھ سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں ساتھیوں سے وینوگوپال نے تشدد ترک کر نے اور ہتھیار چھوڑنے کی دوسری مرتبہ اپیل کی ہے اس سے قبل گڈچرولی میں خودسپردگی پر اپیل کی تھی کیونکہ ماؤانوازوں نے بھوپتی کو غدار قرار دینا شروع کردیا تھا اس کی بھی بھوپتی نے تردید کی تھی اور ہتھیار ترک کرنے کی دعوت دی تھی اسی طرح دوسری مرتبہ بھی ہتھیار ترکی کی دعوت دی ہے ۔ وینو گوپال بھوپتی کا ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں اس لیے تشدد کے راستہ حالات تبدیلی ممکن نہیں عدم تشدد کا راستہ ہی اس کیلئے بہتر ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com