Connect with us
Saturday,24-May-2025
تازہ خبریں

سیاست

اشونی کمار چوبے نے کہاکہ بجٹ میں سب کا خیال رکھا گیا ہے

Published

on

ashwini kumar choubey

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے نئی دہائی کے پہلے بجٹ کو مضبوط ملک اور دنیا میں ہندوستان کو اقتصادی سپر پاور بنانے والے بجٹ سے تعبیر کیا۔
مسٹر چوبے نے کہا کہ ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کردہ بجٹ ہندوستان کو دنیا میں اقتصادی سپر پاور کے طور پر قائم کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔ اس وقت یہ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت والا ملک ہے۔ اس بجٹ میں ہر طبقہ کا خیال رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ وزیر اعظم نریندر مودی کا سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نعرے پر مبنی ہے۔ا س سے ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔ کسانوں‘ خواتین‘ نوجوانوں‘ مڈل کلاس کے لوگوں‘ انڈسٹری‘ صحت اور کنکٹی ویٹی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کسانوں کی آمدنی دوگنا ہو اس پر توجہ دی گئی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر کے لیے 69000 کروڑ روپے الاٹ کئے گئے ہیں۔ میڈیکل آلات پر لگنے والے ٹیکس کا استعمال صحت خدمات کو بڑھانے میں کیا جائے گا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر ممبئی پولس کی ہیلپ لائن

Published

on

ممبئی عید الاضحی کے پیش نظر ممبئی پولس نے خصوصی ہلیپ لائن شروع کی ہے۔ عید قرباں کے لئے قربانی کے جانوروں کے نقل و حمل میں کسی بھی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ ہو۔ جانورں کے تاجروں اور بیوپاریوں کو بی ایم سی نے جو جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت دی ہے, اس کے باوجود اگر کوئی دشواری یا دقت پیش آتی ہے, تو مذکورہ بالا ہیلپ لائن ۸۹۷۶۷۵۴۱۰۰ اور ۰۲۲۲۲۶۲۳۰۵۴ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ عید قرباں کے لئے دیونار منڈی ۲۶ مئی سے شروع ہو گی, لیکن منڈی میں جانوروں اور بکروں کی آمد کا سلسلہ آج سنیچر ہفتہ کی منڈی سے ہی سے جاری ہو گیا ہے۔ ممبئی شہر و مضافات میں جانوروں کی منڈی کے پولس نے سرحد پر ضروری حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ ممبئی پولس نے ہیلپ لائن بھی جاری کیا ہے, اس ہیلپ لائن کا مقصد جانوروں کی پکڑ دھکڑ اور تاجروں کی ہراساں پر قدغن لگانا ہے۔ اسی لئے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے, تاکہ عید قرباں کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو۔

Continue Reading

سیاست

مرکز-ریاست ٹیم انڈیا کی طرح کام کرے، نیتی آیوگ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ سے کیا کہا پی ایم مودی

Published

on

PM.-MODI

نئی دہلی : نیتی آیوگ کی 10ویں گورننگ کونسل کا اجلاس ہفتہ کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے لیے تیار شہروں پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی، اختراع اور پائیداری ہمارے شہروں کی ترقی کا انجن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی، اختراع اور ماحولیات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ شہروں کو اس طرح تیار کرنا ہو گا کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں۔ نیتی آیوگ کی 10ویں گورننگ کونسل میٹنگ میں پی ایم مودی نے کچھ خاص کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست میں کم از کم ایک ایسی جگہ ہونی چاہئے جو دنیا بھر میں مشہور ہو۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہر ریاست کو ایک ایسی جگہ بنانا چاہئے جو دیکھنے میں بہت خوبصورت ہو اور ہر طرح کی سہولت ہو۔ اس سے قریبی شہروں کی ترقی بھی ہوگی کیونکہ وہاں بھی سیاح آئیں گے۔ اس سے ریاستوں کو فائدہ ہوگا اور لوگوں کو دیکھنے کے لیے نئی جگہیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو ٹیم انڈیا کی طرح مل کر کام کرنا چاہئے۔

اس سال کی میٹنگ کا مرکزی موضوع ہے – ‘ترقی یافتہ ریاست سے ترقی یافتہ ہندوستان @ 2047’، جس میں ریاستوں کو مرکز میں رکھ کر ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر بات چیت ہوئی۔ اس میٹنگ میں ‘ترقی یافتہ ہندوستان @ 2047’ کے وژن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سنیچر کی صبح اس میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی آئے۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی میٹنگ میں پہنچے۔ ملاقات میں ملک کو آگے لے جانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام وزرائے اعلیٰ نے اپنی اپنی ریاستوں کی ترقی کے لیے تجاویز دیں۔ وزیر اعظم مودی نے تمام وزرائے اعلیٰ کی تجاویز کو غور سے سنا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، تب ہی ہندوستان 2047 تک ترقی یافتہ بن سکے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر کے بعد اب قربانی پر بھی کریٹ سومیا کو اعتراض، ممبئی میں کھلے میں قربانی پر روک لگانے کا مطالبہ

Published

on

Kreet Soumya

ممبئی : ممبئی عید قرباں سے قبل بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب عیدالاضحی پر کھلے میں قربانی پر اعتراض درج کیا ہے کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر جبرا مسلمان کھلے میں قربانی کی ادائیگی کرتے ہیں۔ اس کا مقصد غیر مسلموں ہندوؤں اور جین برادری میں خوف و دہشت پیدا کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لینڈ مافیا خوف و ہراس کا ماحول قائم کرنے کے لئے اس قسم کی قربانی کرتے ہیں, تاکہ علاقہ میں خوف کا ماحول قائم ہو۔ اس معاملہ میں کریٹ سومیا نے پیر سے کھلے میں قربانی کے خلاف پولس اسٹیشن اور بی ایم سی وارڈوں کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس عمل پر پابندی عائد کرنے کے لئے پولس و انتظامیہ پر دباؤ بنانا ہے۔

کریٹ سومیا نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاُ کہ جس طرح سے شہر سے لاؤڈ اسپیکر مکت یعنی لاؤڈ اسپیکر سے ممبئی کو پاک کیا ہے۔ ۸۰ فیصد مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر اتروائے گئے ہیں, لیکن انٹاپ ہل، ٹرک ٹرمنل اور وڈالا سمیت ۲۰ فصید علاقوں اور مسجدوں میں اب بھی لاؤڈ اسپیکر ہے, ان لاؤڈ اسپیکر کو ایک ماہ کے اندر ہی پوری طرح سے نکالا جائے گا۔ اسی طرح ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں غیر قانونی مسجد اور مدرسہ پر بھی کارروائی کا مطالبہ سومیا نے کیا ہے۔ سومیا نے کہا کہ اب داداگیری نہیں چلے گی اگر کوئی کھلے میں قربانی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی, اسی لئے یہ مہم پیر سے شروع کی گئی ہے۔ ۱۰۰ بستیوں میں بلا کسی اجازت کے کھلے میں قربانی کی جاتی ہے, جو سراسر غیر قانونی ہے اس کا مقصد ہی علاقہ میں خوف کا ماحول قائم کرنا ہے, تاکہ کوئی بھی ان غنڈوں کے خلاف آواز بلند نہ کرے۔ سماجوادی پارٹی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے لاؤڈ اسپیکر اور قربانی کے مسئلہ پر ملاقات کر کے فرقہ پرست عناصر پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ صرف مسلمانوں کی مسجدوں کو ہی صوتی آلودگی کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے, جو سراسر غلط ہے۔ پولس نے مسجدوں کو ہی نوٹس ارسال کی ہے اس پر روک لگائی جائے تاکہ پرامن ماحول برقرار رہے۔ اس پر کریٹ سومیا نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم پر یہ کارروائی کی جارہی ہے۔ ابوعاصم اعظمی اور ادھو ٹھاکرے ہائیکورٹ جائے یا پھر قانون سازی کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com