Connect with us
Saturday,06-September-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

عرب مسجد میں جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم (پونے )میں زیرتعلیم قوتِ سماعت ،بصارت اورگویائی سےمحروم طلبہ کے مظاہرہ ٔ فن کودیکھ کر مصلیان عش عش کراٹھے ۔آج دو الگ مقام پریہ اپنی صلاحیت کامظاہرہ کریں گے.

Published

on

Arab Masjid Merge

بصارت سے محروم حافظ محمدریحان ،عالمیت کا کورس کرنے والے محمداورقوت ِگویائی سے محروم ابوذر کوایک ساتھ عرب مسجد میں دیکھاجاسکتا ہے۔

نابینا افراد ،قوتِ سماعت سے اوربصارت سے محروم لوگوں کوعام طور پرمعاشرے میں مجبورسمجھاجاتا ہے اوراہل خانہ کابھی یہی خیال ہوتا ہے لیکن جب یہ اپنی خداداد صلاحیت کا اظہار کرتے ہیں تو دیکھنےاورسننے والا عش عش کر اٹھتا ہے۔ سنیچر کو بعد نماز ظہر کچھ ایسا ہی منظر سانکلی اسٹریٹ کی عرب مسجد میں تھا جب نا بینا حافظ ،عالم اورگونگے طالب علم نے قرآن حکیم اور احادیث مبارکہ’ سناکر‘ مصلیان کوحیرت زدہ کردیا ۔مصلیان یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بینائی سے محروم حافظ محمدریحان (مالیگاؤں) ’بریل‘ قرآن کریم کے نسخے پر انگلیاں رکھ کرمع آیت نمبر تلاوت کررہے ہیں ،اسی طرح نابینا طالب علم محمد (پالن پوری )جو مشکوٰۃ پڑھ رہے ہیں ، احادیث مبارکہ مع عربی عبارت اور ترجمہ سنارہے ہیں، ابوذر (امراؤتی) نام کے گونگے طالب علم کی یہ کیفیت تھی کہ جب سورۂ کوثر پڑھ کربتائی گئی تووہ ہاتھ اور انگلیوں کےاشارے سے اپنے انداز میں پڑھنے لگے۔
  یہ معذور طلبہ پونے میں انوارِ ہدایت ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلائے جانے والے جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم میں دینی اورویژن اسکول میں عصری علوم حاصل کررہے ہیں۔ان طلبہ کی صلاحیت دیکھ کرکئی مصلیان نے معانقہ کیا اوراپنی جانب سے نذرانہ بھی پیش کیا ۔

 معذور طلبہ کی تعلیم کا نظم اوران کی تلاش 
 جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم کے ذمہ دار مفتی رئیس احمد اشاعتی جو طلبہ کے ہمراہ موجود تھے، نے استفسار کرنے پر بتایاکہ ’’انہوں نے اپنے استاذ مولانا مزمل سے معلومات حاصل کی ا ورادارۂ دینیات سےاستفادہ کرتے ہوئے ۲۰۱۳ء میں جامعہ کی داغ بیل ڈالی ۔ اب تک ۱۲؍ طلبہ حافظ ہوچکے ہیں اورعالمیت کرنے والے۴؍ طلبہ کا پہلا بیچ آئندہ سال سند ِفراغت حاصل کرے گا۔جامعہ میں ناظرہ، عالمیت ،حفظ ،تجوید وقرأت اورشعبۂ ائمہ میں ۱۵؍ ریاستوں کے ۱۵۰؍ طلبہ زیرتعلیم ہیں ،اس میں ۲۵؍ طالبات ہیں، ان کی تعلیم کے لئے عالمات کانظم کیاگیا ہے۔‘‘ 

 مفتی رئیس احمدکے مطابق ’’ ان طلبہ کی تلاش اور والدین کو اطمینان دلانا کافی مشکل مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ اولادخواہ کیسی ہو کوئی ماں باپ اسے جداکرناگوارا نہیں کرتے ،لیکن آہستہ آہستہ یہ مرحلہ طے ہوتا گیا ۔ان طلبہ کی صلاحیت کےاظہار کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگ ایسے طلبہ کوجامعہ  میں لائیں تاکہ وہ بھی حصولِ علم کے ساتھ اپنی صلاحیت کا اظہار کرسکیں۔طلبہ کی تعلیم بالکل مفت ہے۔ عصری تعلیم کی ترتیب اس طرح سے ہے کہ صبح سوا ۷؍ بجے سے سوا ۱۰؍ بجے تک مدرسہ میں تعلیم ہوتی ہے پھرڈیڑھ بجے تک اسکول کی تعلیم ہوتی ہے۔طلبہ کواسکول میں ۸؍سمت والی مخصوص طرز کی سلیٹ دی جاتی ہے ، اس کی مدد سے یہ ریاضی کا علم سیکھتے ہیں،انہیں کمپیوٹر بھی سکھایا جاتا ہے مگر اس میں ماؤز نہیں ہوتا صرف کی بورڈ کی مدد سے چلاتے ہیں۔ ایس ایس سی ،ایچ ایس سی اور گریجویشن کروانے کا بھی نظم ہے مگرطلبہ کی رہائش مدرسے میں ہی ہوتی ہے۔‘‘ مفتی رئیس احمد اشاعتی یہ کہتے ہوئے جذباتی ہو گئے کہ ان کی تعلیم وتربیت امت کی ذمہ داری ہے ، اگر ہم توجہ نہیں دیں گے توکون دیگا۔ ایسے طلبہ کی نشاندہی کریں اور ادارہ تک لانے کا ذریعہ بنیں ۔‘‘ اس موقع پرعرب مسجد کے امام مولانا امیر عالم قاسمی ، ٹرسٹیان نثار پٹیل اور بڑی تعداد میں مصلیان موجود تھے۔ معذور طلبہ نے آج ظہر بعدگلشن کالونی ورسوااورمغرب بعد پاکیزہ مسجد میں اپنے فن اور صلاحیت کامظاہرہ کریں گے۔

جرم

میرابھائندر منشیات فروشوں پر پولس کا کریک ڈاؤن ۱۲ ملزمین گرفتار

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی میرابھائیندر میں ڈرگس منشیات کے خلاف آپریشن میں پولس نے ریاست تلنگانہ سے ایک ڈرگس فیکٹری بے نقاب کر کے ١٢ ہزار کروڑ کی منشیات بھی ضبط کی ہے اور یہاں سے منشیات سازی کے اسباب بھی برآمد کیے ہیں۔ ممبئی میرا بھائندر پولس کمشنر نکیت کوشک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھا. پہلے یہاں ایک بنگلہ دیشی خاتون ڈرگس ڈیلر کو گرفتار کیا گیا اس کی شناخت فاطمہ مراد شیخ ۲۳ سالہ کے طور پرہوئی ہے. اس کے قبضے سے ۱۰۵ گرام ایم ڈی ضبط کی گئی, اسکے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ اور فارین ایکٹ کے تحت مقدمہ داخل کر کے گرفتار کیا گیا. اس سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہو گیا کہ اس کے ہمراہ ڈرگس کے ریکیٹ میں مزید ۱۰ افراد ملوث ہے اور فیکٹری سے متعلق انکشاف ہوا اور فیکٹری پر چھاپہ مار کر منشیات ضبط کی گئی. خاتون سے متعلق تفتیش کی گئی تو اس کے بنگلہ دیشی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس معاملہ میں کل ١٢ ملزمان، تین کاریں، ایک موٹر سائیکل، ۵ کلو گرام ۹۳۶ گرام ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اس کے علاوہ چار الیکٹرانک وزن کانٹا بھی ملا ہے, یہ کارروائی میرابھائیندر کمشنر نکیت کوشک کی ایما پر کی گئی اور پولس اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی ہے, ملزمین کے قبضے سے ٢٧ موبائل بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید میلاد : منور میں مذہبی ہم آہنگی اور سماجی اتحاد کا جشن

Published

on

Eid Milad

پالگھر: منور شہر سمیت دہیسر کی طرف منور، دس، تکواہل، مستانہ کا، کٹلے وغیرہ علاقوں میں مسلم برادری نے عید میلاد بڑے جوش و خروش اور امن کے ساتھ منایا۔ جلوس نے قومی مفاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ خاص طور پر اس جلوس میں ہندو برادری اور گرام پنچایت نے مختلف مقامات پر مسلمان بھائیوں کے لیے پانی اور بچوں کے لیے کھانے کے اسٹال لگا کر مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دینے کی کوشش کی۔ جلوس کے لیے سڑکوں کو صاف ستھرا رکھا گیا تھا اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے رضاکاروں نے خصوصی کوششیں کیں۔ جشن کے بعد، مسلم کمیونٹی نے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کرکے سماجی کاروبار کو فروغ دیا۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس انسپکٹر رنویر بیس کی رہنمائی میں سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پرامن اور نظم و ضبط کے ساتھ منائی جانے والی یہ عید میلاد سماجی اتحاد کی ایک مثال بن گئی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں خودکش بمبار کی دھمکی دینے والا اشوینی کمار یوپی سے گرفتار

Published

on

visarjan & police

ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی شہہر میں گنپتی وسرجن پر بم دھماکہ کرنے کی دھماکہ دینے والا اشوینی کمار کو اترپردیش یوپی گوتم بدھ نگر پولس اسٹیشن کی حدود سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. ملزم اشوینی کمار نے اس سے قبل بھی سمتا نگر پولس اسٹیشن سمیت دیگر پولس اسٹیشن کی حدود میں بم دھماکہ کی دھمکی دی تھی. گنپتی وسرجن پر بم دھماکہ کی دھمکی کے بعد پولس نے ہائی الرٹ جاری کردیا اس دھمکی سے ممبئی میں دہشت تھی. اس کے بعد پولس نے ۲۴ گھنٹے میں ہی ملزم کو گرفتار کیا ہے. اشوینی کمار نے دھمکی کیوں دی اور اس کے پس پشت کیا سازش کار فرما تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے. اشوینی کمار کو گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا ہے۔

ممبئی میں گنپتی وسرجن پر بم دھماکوں کی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس الرٹ ہو گئی ہے, لیکن یہ دھمکی کسی شرارتی عناصر نے ایس ایم ایس کے معرفت دی ہے, جس کے بعد پولس نے اس پر تفتیش بھی شروع کر دی ہے. جبکہ پولس کی تفتیش میں یہ واضح ہوا ہے کہ پولس کو گمراہ کرنے کے لیے یہ دھمکی دی گئی ہے, یہ اطلاع پولس ذرائع نے دی ہے۔ ملزم نے یہاں ممبئی پولس کے ٹریفک پولیس کو اس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر دھمکیاں دی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ شہر بھر میں 34 گاڑیوں میں 34 خودکش بمبار تیار ہیں اور یہ دھماکہ پورے ممبئی کو ہلا کر رکھ دے گا۔ لشکر جہادی نامی تنظیم نے ممبئی میں دھماکہ کی دھمکی دی تھی. ملزم نے دھمکی میں کہا تھا کہ 14 پاکستانی دہشت گرد ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں۔ دھمکی کے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 400 کلو گرام آر ڈی ایکس استعمال کیا جائے گا۔ ممبئی پولیس ہائی الرٹ پر ہے، اور ریاست بھر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ گنپتی وسرجن پر بڑے پیمانے پر گنپبتی جلوس میں گنیش بھکت راستہ پر ہوتے ہیں اور بھیڑ بھاڑ بھی زیادہ ہوتی ہے. دادر پریل اور لال باغ میں سب سے زیادہ بھیڑ ہوتی ہے. اس دوران پولس نے ان علاقوں میں ڈرون سے نگرانی بھی شروع کر دی ہے. اس کے علاوہ وسرجن کے دوران پولس نے الرٹ بھی جاری کیا ہے, جبکہ دھمکی سے متعلق پولیس نے تحقیقات کر کے ملزم کو اترپردیش سے گرفتار کر لیا ہے, اور اس سے باز پرس جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com