مہاراشٹر
مسلمانوں سے قربانی کی کھال ضائع نہ کرنے کی اپیل

بھیونڈی:سنی جامع مسجد کوٹر گیٹ بھیونڈی میں’’ قربانی کی کھال ،،کے تعلق سے ’’ مفتی محمد مبشر رضا ازہر مصباحی کی صدارت میں تنظیم علمائے اہل سنت بھیونڈی،، کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں شہر کے ذمہ دار علماء نے شرکت کی۔متعدد اخباروں میں شائع شدہ خبر کہ’’بھیونڈی کے تمام علمائے کرام نے قربانی کی کھا ل ضائع کرنے کا فیصلہ،، پر علمائے کرام نے کافی افسوس کیا اور اظہارحیرت بھی ۔افسوس تو اس لیے کہ ایک مسلم کے مال کو ضائع کرنے پر چند حضرات متفق ہوگئے ،اور حیرت اس بات پر کہ چند حضرات کے اجتماع واتفاق کو تمام مسالک و تمام علماء کا اتفاق قرار دیا گیا ۔ علمائے کرام نے کہا کہ کھال ایک مال ہے اور مال مسلم کو ضائع کرنا اسلام میں جائز نہیں اس لیے مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ قربانی کی کھال ہر گز ضائع نہ کریں اور اپنے کسی غریب یا قریبی ادار ہ کو دے کرادارہ کا تعاون کریں۔یا پھر اپنے استعمال میں لائیں۔مفتی مبشر رضا ازہر مصباحی صاحب نے کہا کہ کھال کو ضائع کرنا نہ صرف مالی نقصان ہے بلکہ خلاف شرع بھی ہے کیوں کہ جس مال کو اپنے استعمال یا کار خیر میں لگانے کا حکم ہے اسے جان بوجھ کر ضائع کرنا کیوں کرجائز ہوگا ۔حافظ اکرم اشرفی صاحب نے کہا کہ گزشتہ دنوں بھیونڈی میں ایک میٹنگ ہوئی تھی اس میں بعض علماء متفق ہوئے تھے کہ کھالوں کو ضائع کردیا جائے جب کہ بعض سنی علماء نے وہاں یہ بات بھی رکھی تھی کہ چمڑے کو ضائع نہ کیا جائے ۔اور حسب سابق اداروں کو دے کر تعاون ضرور کریں۔ مگر سنی علماء کی بات پر کوئی غور وخوض نہیں کیا گیا۔مولانا غلام مصطفیٰ امجدی صاحب نے کہا کہ تنظیم علمائے اہل سنت کاایسے کسی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں جس میں سارے مسلک کے لوگوں کو اکٹھا کرکے علمائے اہل سنت کے موقف کو بدنام کیا جائے ۔مفتی عمر صاحب نے کہا أئمہ مساجداپنے بیانات میں عوام اہل سنت کو مدارس کا تعاون کرنے کی ترغیب دلائیں ۔اخیر میں علمائے اہل سنت نے عوام سے گزارش کی ہے کہ قربانی سینٹر میں میونسپل کارپوریشن کی پاؤتی ضرورو بنوائیں اور چمڑے کی کم قیمت کی وجہ سے مدارس کومستحکم ومضبوط کرنے کے لیے چھوٹے جانور والے سو روپے اور بڑے جانور والے فی حصہ پچاس روپے یعنی ۳۵۰روپے مدارس کو دیں۔اس کے علاوہ مولانا علی حسین ہاشمی، مولانا شمشاد نوری،قاری شمشیر احمد رضوی، مولانا اظہار علیمی، مولانا شمیم اختر وغیرہ نے علمائے کرام کی باتوں کی تائید کی اور عوام سے گزارش کی کہ کھال کو ضائع نہ کریں ۔
سیاست
مہاراشٹر میں مراٹھی کے نام پر تشدد ناقابل برداشت، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

مہاراشٹر سماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے مراٹھی بنام ہندی تنازع اور تشدد کے خلاف ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اتربھارتی یہاں ممبئی میں کام کاج کی غرض سے آتے ہیں, ان کے بغیر ممبئی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ لیکن لسانیات کے نام پر ان پر تشدد عام ہو گیا۔ ایم این ایس کے ہندی زبان اور اتربھارتیوں کے تشدد پر اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مراٹھی زبان کے نام پر شمالی ہند کے باشندوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ممبئی میں روزی کمانے کے لیے آنے والے غریبوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے, یہ غنڈہ گردی صرف غریبوں پر ہو رہی ہے، کسی بڑے کارپوریٹ پر تشدد کیوں نہیں برپا کیا جارہا ہے, غریبوں پر ہی یہ تشدد کیوں؟ یہ سوال اعظمی نے کیا ہے کہ میں اپنے قومی صدر محترم سے اکھلیش یادو جی سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت کی اس سیاست کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز حق بلند کر کے اتربھارتیوں کو انصاف دلائے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی مبینہ پالیسی پر حکومت سے سوال کریں۔
میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اعظمی نے مراٹھی کے نام پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
دیشا سالین کیس ادیتہ ٹھاکرے کا تبصرہ سے انکار، فیکچر ابھی باقی ہے بی جے پی لیڈر نتیش رانے

ممبئی : بامبے ہائیکورٹ میں ممبئی پولس نے ماڈل دیشا سالیان کیس میں اپنی رپورٹ پیش کردی ہے, جس میں شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کو راحت نصیب ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں پولس نے بتایا ہے کہ دیشا سالیان کی موت خودکشی یعنی حادثاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے پہلے بھی اے ڈی آر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا تھا۔ دیشا سالیان کے والد اور اس کے وکیل نے ادیتہ ٹھاکرے پر کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے اور اسے قتل قرار دیا تھا۔ پولس رپورٹ کی پیشی کے بعد اب ادیتہ ٹھاکرے کے یہاں ودھان بھون میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاُ کہ دیشا سالیان کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی, جو ناکام ہو گئی ہے اس لئے اس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ دوسری طرف وزیر اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے اس تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیکچر ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیشا سالیان کیس میں جو رپورٹ داخل کی گئی ہے وہ حتمی نہیں ہے, اس معاملہ میں سرکار نے وقت طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس کی رپورٹ کو ان کے والد اور وکیل نے چلینج کیا ہے۔ ادیتہ ٹھاکرے پر میں نے الزام عائد نہیں کیا ہے, ان کے والد نے کہا ہے کہ یہ دیشا سالیان کی عظمت کا معاملہ ہے, اس لیے اس معاملہ میں عدالت میں کیس جاری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس پر سرکاری وکیل اور سرکار نے اپنا موقف واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکچر ابھی باقی ہے اس لئے صحافیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ حقائق پسندانہ صحافت کرے۔
بزنس
اب دھاراوی سے کولابہ اور باندرہ-ورلی سی لنک جانے والے مسافروں کے لیے سفر آسان، سی لنک کو جوڑنے والا کالا نگر جنکشن کا تیسرا پل کھلا ہے۔

ممبئی : دھاراوی سے کولابہ یا باندرہ ورلی سی لنک جانے والے مسافروں کا سفر اب آسان ہو جائے گا۔ کالا نگر جنکشن کا تیسرا پل بغیر کسی افتتاح کے گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ دھاراوی جنکشن سے سی لنک کی طرف جانے والے پل کی تعمیر کا کام کئی روز قبل مکمل ہوا تھا۔ مقامی ایم ایل اے ورون سردیسائی کئی دنوں سے ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) سے پل کو کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس سے پہلے ایم ایل اے ورون سردیسائی نے الزام لگایا تھا کہ پل کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے باوجود سینئر وزراء کے وقت نہ ملنے کی وجہ سے ایم ایم آر ڈی اے پل کو نہیں کھول رہا ہے۔
ورون کے مطابق، یہ پل بدھ کو بغیر کسی پروگرام کے عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ پل کے کھلنے سے گاڑیاں جنکشن پر رکے بغیر سی لنک کی طرف بڑھ سکیں گی۔ کالا نگر فلائی اوور بی کے سی سے متصل ہے۔ بی کے سی ملک کے بڑے کاروباری مرکزوں میں سے ایک ہے۔ کئی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹر یہاں موجود ہیں۔ بی کے سی میں روزانہ سینکڑوں گاڑیاں آتی اور جاتی ہیں۔
کالا نگر جنکشن پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے کالا نگر فلائی اوور پروجیکٹ کے تحت 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ تین میں سے دو پل پہلے ہی گاڑیوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ اب تیسرے اور آخری پل کو بھی بدھ کو کھول دیا گیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت بی کے سی سے باندرہ-ورلی سی لنک کی طرف پل کا تعمیراتی کام فروری 2021 میں ہی مکمل ہو گیا تھا۔ دوسرا فلائی اوور بی کے سی سمت سے ورلی-باندرہ سی لنک سمت کی طرف تعمیر کیا جا رہا ہے۔ تیسرا پل سیون دھاراوی لنک روڈ سے سی لنک کی طرف تعمیر کیا جا رہا ہے۔ میٹرو ٹو بی کوریڈور کے تعمیراتی کام کی وجہ سے اس فلائی اوور کا تعمیراتی کام متاثر ہوا۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا