Connect with us
Friday,05-December-2025

جرم

سی اے اے مخالف احتجاج: سابق گورنر عزیر قریشی کے خلاف ایف آئی آر درج

Published

on

اترپردیش کے سابق گورنر عزیر قریشی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں سی اے اے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے و کینڈل مارچ نکالنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گھنٹہ گھر پر احتجاج کا آج 18 واں دن ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریاستی راجدھانی کے گومتی نگر پولیس اسٹیشن پر دفعہ 145 اور 188 کے تحت پیر کی دیر رات سابق گورنرعزیر قریشی اور دیگر آٹھ افراد کے خلاف نامزد و متعدد نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ لکھنؤ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے پاداش میں ابھی تک 7 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں-
ایف آئی آر عزیر قریشی، جلیل، محفوظ، سلمان منثوری، والی محمد، رہنما خان، پرینکا مشرا، سنیل لودھی اور متعدد نامعلوم افراد پر گومتی نگر میں ڈگڈگا چوراہے اور فن مال سے کینڈل مار چ نکلانے کا الزام ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق جب انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو ان لوگوں نے سی اے اے/این آر سی مخالف نعرے بازی شروع کردی۔
عزیر قریشی جنہوں نے اتراکھنڈ اور میزورم کے گورنر کی حیثت سے بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں، نے جمعرات کو گھنٹہ گھر پر خواتین کے پر امن مظاہرے میں شرکت کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ گھنٹہ گھر پر گذشتہ 17 دنوں سے لگاتار احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
قریشی نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرتےہوئے تحریک کار خواتین کی حوصلہ افزائی کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ظالمانہ طریقے سے کام کررہی ہے اور تحریک کارخواتین کو ہراساں کرنے کے لئے پولیس کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے۔حکمراں جماعت خواتین کااحترام نہیں کرتی ہے اور ان کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ میں گھنٹہ گھر و گومتی نگر کے اجریاؤں میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔ علاوہ ازیں لکھنؤ پولیس نے تحریک کار خواتین کےنام نوٹس بھیج کر ریاستی راجدھانی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا حوالہ دیتے ہوئے جائے احتجاج کو خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وہیں دوسری جانب ’سندیدھان بچاؤ۔دیش بچاؤ ابھیان‘(ایس بی ڈی بی اے) نے مسٹر قریشی و دیگر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پولیس کی زیادتی کا ہتھیار بن چکے دفعہ 144 کو فورا راجدھانی سے ختم کیا جانا چاہئے۔
ایس بی ڈی بی اے کے چیئر مین پروفیسر رمیش دکشت نے لکھنؤ پولیس پر آئین کی دھجیاں اڑانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرہ کرنے کا حق آئین نے دیا ہے۔ جس طرح سے یوگی کی پولیس پر امن مظاہرین کے خلاف زیادتی کررہی ہے اس سے سی اے اے/این آر سی/این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ختم ہونے والا نہیں ہے۔
ابھیان کے کنوینر عمق جامعی نے کہا کہ جس طرح سے یوگی حکوت دفعہ 144 کے بہانےمخالفت کی آواز کو کچلنے درپے ہے اس سے برطانوی راج کی یاد تازہ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دفعہ 144 کو ختم کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے۔

جرم

ریپیڈو ایپ چلانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کے خلاف سرکاری لائسنس کے بغیر بائیک ٹیکسی سروس چلانے پر مقدمہ درج۔

Published

on

Rapido

ممبئی : نہرو نگر پولیس نے روپن ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جو ریپیڈو ایپ کو چلاتی ہے، بغیر سرکاری لائسنس کے بائیک ٹیکسی خدمات فراہم کرنے پر۔ یہ کارروائی 3 دسمبر کو ممبئی ایسٹ آر ٹی او کی موٹر وہیکل انسپکٹر منیشا اشوک مور کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔ شکایت کے مطابق، 2 دسمبر کو، ایم وی آئی وکاس سمپت لوہکرے کی قیادت میں ایک انفورسمنٹ ٹیم نے کرلا نہرو نگر میں ایس ٹی ڈپو کے قریب اچانک چیکنگ کی۔ تحقیقات کے دوران، ریپیڈو ایپ کے ذریعے بک کیے گئے تین موٹر سائیکل سواروں کو غیر قانونی طور پر نجی دو پہیہ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پوچھ گچھ پر، سواروں نے 42 سے 44 روپے کے درمیان کرایہ وصول کرنے کی تصدیق کی۔ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66/192 کے تحت تینوں موٹر سائیکل مالکان اور سواروں پر 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ لائسنس کی خلاف ورزی پر ایک شخص پر 500 روپے کا اضافی جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ریپیڈو کے پاس مہاراشٹر حکومت یا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا پٹرول سے چلنے والی بائیک ٹیکسیوں کو چلانے کا کوئی درست لائسنس نہیں ہے۔ اس کے باوجود، کمپنی مسافروں کو پرائیویٹ موٹر سائیکلوں پر لے جاتی ہے اور ایپ کے ذریعے پیسے کماتی ہے۔ حکام کے مطابق، ریپیڈو کی کارروائیوں سے موٹر وہیکل ایکٹ، تعزیرات ہند اور آئی ٹی ایکٹ کی کئی دفعات کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ پولیس نے موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66، 93، 192اے، 193، 197، بی این ایل کی دفعہ 318 (3) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66ڈی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : ٹراویل ایجنسی پر کرائم برانچ کا چھاپہ… غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دہی، پولس کا ایکشن، کیس درج

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ علاقہ میں متعدد ٹراویل ایجنسی بیرون ملک بھیجنے کی آڑ میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتی ہے, ایسی شکایت ممبئی پولس کرائم برانچ کو ملی تھی. ان ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی وزارت خارجہ کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور وہ لوگوں سے بیرون ملک ملازمت کے لئے بھیجنے کے نام پر خطیر رقم وصول کرتے ہیں. وزارت خارجہ کے زیر اثر پروٹیکٹر آف امیگرنٹ باندرہ نے ممبئی کرائم برانچ یونٹ کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن انجام دیا. ناگپاڑہ کے کے ڈی بلڈنگ میں ۹ دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی, جو بلا کسی اجازت کے بیرون ملک بھیجنے کا کام کرتے تھے اور ان سے متعلق شکایت بھی موصول ہوئی تھی. ان کے دفتر سے ۲۳۸ پاسپورٹ، متعدد دستاویزات آفر لیٹر، ویزیٹنگ کارڈ اور بیرون ملک کے استعمال میں آنے والا لیٹر و دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں. پولس نے ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ سمیت امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ناگپاڑہ میں کیس درج کیا ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

کستوربا پولیس اسٹیشن بچی کے جنسی استحصال کیس میں 10سال کی سزا

Published

on

ممبئی : کستوربا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچی کے جنسی استحصال کے کیس میں ملزم کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ ملزم نریش کمار ہریش کمار44 کے خلاف پسکو کیے تحت جنسی استحصال کا کیس درج کیا گیا تھا ملزم کو ڈنڈوشی کورٹ نے اس کیس میں 10 سال کی سزا اور 2000 ہزار روپے جرمانہ بصورت دیگر تین ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے اس کیس کی بہتر تفتیش کے سبب ملزم کو سزا ہوئی ہے کستوربا پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی اور اب اس معاملہ میں سزا سنائی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com