Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی جے پی مخالف پارٹیوں کا تقریب حلف برداری کا باٸیکاٹ، مفتی اسمعیل کا خالص مذہبی انداز میں حلف اور بی جے پی و حلیف کی معنی خیز خاموشی !!

Published

on

mufti-ismail-malegaon

اشتیاق احمد 42, مالیگاٶں (9 دسمبر 2024) : 20 نومبر کو مہاراشہر اسمبلی کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا، اور 23 نومبر کو نتاٸج کا اعلان بھی ہوگیا۔ مہاراشٹر بھر میں بی جے پی اور اسکی حلیف پارٹیوں کو مکمل اکثریت حاصل ہوٸی اور دو روز قبل ایوان اسمبلی میں نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب مہاراشٹر اسمبلی ہاٶس میں منعقد ہوٸی۔ اس تقریب حلف برداری کا بی جے پی کی مخالف تمام پارٹیوں نے باٸیکاٹ کیا۔ انکا حسب سابق اعتراض تھا کہ بی جے پی نے مہاراشٹر انتخابات میں ای وی ایم میں گڑبڑی کرتے ہوٸے من چاہے نتاٸج حاصل کیۓ ہیں۔ اب انکے اس اعلان میں کتنی صداقت ہے یہ تو آنے والا وقت بتاۓ گا، لیکن اس تقریب حلف برداری میں اپنے آپ کو مسلمانوں کی نماٸندگی کرنے، اور بی جے پی کی سب سے کٹر دشمن کہی اور سمجھی جانے والی جماعت مجلس اتحاد المسلمین کے اکلوتے اور معمولی ووٹوں سے منتخب مالیگاٶں کے مفتی اسمعیل نے خالص مذہبی انداز میں حلف لے, سیاسی دنیا میں ایک نٸی بحث کو جنم دیا ہے۔ تجربہ کار سیاسی ماہرین بھی مفتی اسمعیل کی خالص مذہبی انداز میں حلف برداری اور اس حلف کو لے کر شیوسینا بی جے پی خیمے کی معنی خیز خاموشی کا بغور جاٸزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ماضی میں مہاراشٹر اسمبلی میں ہی سماجوادی کے ابو عاصم اعظمی کو صرف اردو میں حلف لینے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن مجلس اتحاد المسلمین کے مفتی اسمعیل کے خلاف شیوسینا بی جے پی خیمے سے چوں چرا تک کی آواز نہ تو ایوان میں سناٸی دی نہ ہی ایوان کے باہر۔

اب اس کے دو ہی مطلب ہوسکتے ہیں۔۔۔۔ یا تو بی جے پی سیکولر ہوگٸی ہے یا پھر مجلس اتحاد المسلمین اور مفتی اسمعیل بی جے پی کے آلہ کار بن کر مہاراشٹر بھر میں فرقہ پرستی کے عفریت کو بڑھانا چاہتی ہے۔ کیونکہ فرقہ پرستی کا جواب فرقہ پرستی ہرگز نہیں ہوسکتی۔۔۔۔۔۔۔ یہاں میں یہ واضح کردینا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں مفتی اسمعیل کے خالص مذہبی انداز میں حلف لیۓ جانے کے عمل کو بحیثت مسلمان اگر حمایت کروں تو قوم کے وسیع تر مفادات پر لگنے والی ضرب کے اندیشے مجھے تاٸید نہ کرنے پر مجبور کررہے ہیں ۔۔۔۔ لہذا میں مفتی اسمعیل کے مذہبی انداز میں حلف لینے کی نہ تو تاٸید کرتا ہوں نہ ہی مخالفت۔

مالیگاٶں ویسے بھی فرقہ پرستوں کی نظروں میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے، لینڈ جہاد، لو جہاد، کے بعد ووٹ جہاد، نتیش رانے کی شرانگیزیاں، اہانت رسول ﷺ کی کاوشیں، قربانی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی ضبطی، قربانی ایک دن بعد کا فیصلہ، جلوس عید میلادالنبی ﷺ کو موخر کرنا، پارلمانی انتخابات میں کانگریس کو یطکرفہ یکمشت ووٹ دے کر ووٹ جہاد کے طعنے، 12 نومبر معاملے میں مفتی اسمعیل کے ذریعے مالیگاٶں کے ہی ایک علاقے کے شہریان کو فسادی بتانے کی مذموم کوشش اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ میں نکلے احتجاجیوں کا 11 ماہ قید و بند کی صعوبتیں جھیلنا وغیرہ مالیگاٶں کے ماتھے پر وہ بدنما داغ کے مصداق ہیں جن کے اثرات سے آنے والی نسلیں محفوظ نہیں رہ پاٸیں گی۔

ملک کے اکثر مسلمان اور جید علماۓ کرام مجلس اتحاد المسلمین کے طریق سیاست کے سخت مخالف ہیں اور اسد اویسی کو اعتدال سے کام لینے کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔ لیکن اسد اویسی اپنی انا ضد یا پھر اور کسی وجوہات کی بنا پر اکابر علماۓ کرام کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہیں اور اب تو علماۓ کرام کی شان میں کھلے عام گستاخی بھی کرنے کی جسارت کررہے ہیں۔ کیا مسلمانوں کا دم بھرنے والی جماعت کو اور اپنے آپ کو مسلمانوں کا لیڈر کہلوانے کی ضد پر آمادہ اسد اویسی کو اس طرح کی بچکانی اور غیر ذمہ دارانہ حرکت زیب دیتی ہے؟ میرا ماننا ہے کہ مفتی اسمعیل کی خالص مذہبی انداز میں حلف برداری کا فرقہ پرست طاقتیں بھرپور فاٸدہ اٹھاٸیں گی اور غیر مسلم عوام کو اسکا ڈر بتا کر اکٹھا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

اسد اویسی، مفتی اسمعیل اور مجلس اتحاد المسلمین کی ان ناپاک اور غیر سنجیدہ کوششوں سے فرقہ پرست طاقتیں آنے والے دنوں میں مہاراشٹر بھر میں کیا فاٸدہ اٹھاٸیں گی، عوام کو تشویش آمیز انتظار ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ قوم کو جذباتی باتوں اور جذباتی نعروں کے سراب سے نکل کر سنجیدہ اور حکمت عملی اختیار کرنے والوں رہنماٶں کو پہچاننے کا شعور عطا فرماٸے تاکہ ہم اور ہماری آنے والی نسلیں باوقار اور تحفظ کے اندیشوں سے بالاتر ہوکر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنی صلاحیتوں کو صرف کرسکیں۔۔ آمین یارب العالمین

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com