(جنرل (عام
انصاری عبدالجلیل عبدالحق فزکس میں پی ایچ ڈی کرنے والا دھولیہ ضلع کا پہلا مسلم نوجوان طالب علم
(عطاؤالرحمٰن)
دھولیہ شہر میں مسلمانوں میں تعلیی بیداری پیدا ہورہی ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بڑے شہروں کی طرف نوجوان رُخ کررہے ہیں۔ انصاری عبدالجلیل عبدالحق متوسط طبقہ کا طالب علم ہے۔ ان کے کنبہ میں معاشی ذمہ داریوں کے سبب بھائیوں کو تعلیمی سلسلہ منعقطع کرنا پڑاتھا۔ عبدالجلیل انصاری پڑھائی میں ہونہار ہونے کے ساتھ اپنے مقصد کو سامنے رکھ کر زندگی بسر کرنے والا شخص ہیں۔ انہیں کل بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی اورنگ آباد سے پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔ ان کا اعزازکی خوشی میں دھولیہ کے تعلیمی حلقوں میں فخر محسوس کیا جارہا ہے۔ چند سال قبل میکنیکل انجینئرنگ میں اکبر چوک دھولیہ کے محمد رمضان عبدالصمد نے پی ایچ ڈی کرکے شہر کا نام روشن کیا تھا۔ محمد رمضان کے بعد عبدالجلیل نے پی ایچ ڈی مکمل کرکے شہر کی شان میں چار چاند لگائے ہیں۔ فزکس مضمون میں ڈائی الیکٹرک اینڈ فزکیکل پراپرٹیزآف میڈیسنل کمپاؤنڈ ان سولوشن کے موضوع پر پی ایج ڈی کرکے محض 32 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے کا ریکارڈ اطراف واطناف میں درج کرلیا ہے۔ مبارکباد کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے، کئی سماجی تنظیموں کی جانب سے پرتباک استقبال کیا جارہا ہے۔ عبدالجلیل نے ممبئی پریس سے بات چیت کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت وضاحت کی ہے، اور کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں سب سے اہم کردار تعلیم کا رہا ہے۔ پنڈت جواہر لال نہرو، گاندھی جی، مولانا ابولکلام آزاد جیسے قائدین اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے۔ دہلی کو پانچ سال میں بدل دینے والا ارویند کیجریوال تعلیم یافتہ ہیں۔ ملک میں کامیاب تحریک چلانے میں ماہر کنہیا کمار اور عمرخالد تعلیم یافتہ ہیں۔ اسی طرح ہر شعبہ میں کامیابی کے لیے سب سے اہم تعلیم ہے۔ بغیر تعلیم کے جاہل حکمراں ملک کا خزانہ خالی کرکے بدعنوانی کررہے ہیں اور ملک کو معاشی تنگی میں مبتلا کررہے ہیں اس لیے میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہر بچہ تعلیم حاصل کرکے ملک کی ترقی میں حصہ لیں اورعالمی پیمانے پر ملک کو ترقیاتی معاملات میں سر فہرست لانے میں اہم کردار ادا کریں۔
جرم
ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
قربانی میں قانون، صفائی اور عوامی جذبات کا خیال رکھا جائے : مفتی منظور ضیائی کی اپیل

ممبئی : عید الاضحی میں برادران وطن کے جذبات کا خیال رکھیں۔ صفائی نفس ایمان ہے، اپنے مذہب کے اس پیغام کو بھی یاد رکھیں، قانون میں قربانی کے تعلق سے جو گائیڈ لائن جاری کی ہیں، اس کی پابندی کریں۔ یہ پیغام مہاراشٹر اور ممبئی کے مفتی اور انٹرنیشنل صوفی کارواں کے سربراہ مفتی منظور ضیائی نے دیا ہے، اپنے ایک اہم بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے جانور خریدتے وقت حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائنز اور مقامی سوسائٹی کے اصول و ضوابط کا مکمل خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس علاقے یا سوسائٹی میں آپ رہتے ہیں, وہاں کے ماحول اور لوگوں کے جذبات کا احترام کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ آپ کے جانوروں یا آپ کے طرزِ عمل کی وجہ سے کسی کو تکلیف یا پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے تاکید کی کہ قربانی کے لیے کسی خاص جانور پر اصرار یا ضد کرنے کے بجائے ان جانوروں کا انتخاب کیا جائے جن کی اجازت شریعت اور قانون دونوں نے دی ہے۔ اللہ تعالیٰ اور رسولِ اکرم نے قربانی کے لیے کئی متبادل عطا فرمائے ہیں، اس لیے آسانی اور حکمت کے ساتھ انہی جائز آپشنز سے فائدہ اٹھایا جائے۔
مفتی منظور ضیائی نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کی پابندی کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کیونکہ ملک میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔ قربانی کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہے نہ کہ دکھاوا یا کسی کے جذبات کو مجروح کرنا۔
انہوں نے لوگوں کو نصیحت کی کہ قربانی کے بعد خون آلود کپڑوں یا چھریوں کے ساتھ سڑکوں اور بازاروں میں نہ نکلیں بلکہ صفائی ستھرائی اور تہذیب کا مکمل خیال رکھیں, تاکہ اسلامی تعلیمات کا خوبصورت پیغام عام ہو اور کسی کو اذیت محسوس نہ ہو۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ملک میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ عطا فرمائے۔
جرم
ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
