Connect with us
Sunday,12-October-2025

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں دھاندلی اور ہٹ دھرمی پر مشتمل ایک اور آن لاٸن مہاسبھا

Published

on

(خیال اثر )
مالیگاٶں کارپوریشن میں مقتدر کانگریسی ٹولہ اور اسکی ہمنوا فرقہ پرست پارٹیاں مسلسل اکثریت اور لاک ڈاٶن کا فاٸدہ اٹھا کر اپنا الو سیدھا کررہی ہے ۔ جسکا مظاہرہ بار بار دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ حکومت کی رہنمایانہ ھدایت کی وجہ سے آن لاٸن مہاسبھا کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جسکا بھرپور فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے کانگریسی ٹولہ بنا بحث اور اعتراضات کو سنے من مانا رویہ اختیار کرکے تجاویز منظور کررہا ہے ۔ اپوزیشن کے کارپوریٹروں کو خاطرخواہ بجٹ نہیں جاتا ۔ اپنی کرسی کو بچانے کے لیۓ شہر کے مسلم محنت کشوں کی کماٸی سے ادا کیۓ گئے ٹیکس کا 90 فیصدی حصہ ندی کے اُس پار خرچ کیا جاتا ہے ۔ آن لاٸن طرز پر منعقد ہونے والی مہاسبھا میں کبھی اپوزیشن کی آواز دبا دی جاتی ہے ۔ کبھی ماٸیک بند کردیا جاتا ہے ۔ کبھی کمزور سگنل بتاکر کیمرہ بند دیا جاتا ہے ۔
اپنی سیاسی دکان چمکانے کی غرض سے کانگریسی خصوصی مہاسبھا میں پھر سے دیکھنے کو ملا ۔
جب ایکبار پھر سے آن لاٸن میٹنگ کا فاٸدہ اٹھا کر کانگریس شیوسنا برسراقتدار گروپ نے زمین مالکان سے بات کیۓ بنا کلکٹر کے پاس بھیجنے کی تجویز پاس کی گٸی ۔ اس معاملے میں زمین مالکان کو اعتماد میں لیۓ بغیر من مانا رویہ اختیار کیا گیا ۔ اور زمین کا موجودہ ریٹ جانے بغیر تجویز کلکٹر کو بھیجے جانے کے خلاف ڈاکٹر خالد پرویز نے سخت احتجاج کیا ۔ اور خاتون کانگریسی میٸر طاہرہ شیخ کو انتہاٸی ادب سے زمین منتقلی کے قواٸد بتاۓ ۔
کل ھند مجلس اتحادالمسلمین کے گٹ نیتا ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنے ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل کا مہا سبھا میں پوری شدت سے دفاع کرتے ہوٸے کانگریسیوں پر آگرہ روڈ کے نام پر سیاست کرنے ، عوام کو گمراہ کرنے اور مفتی صاحب کے کاموں میں ٹانگ اڑانے کا کھلا الزام عاٸد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ مفتی صاحب منترالیہ سے آگرہ روڈ کی تعمیر و توسیع کے لٸے درکار فنڈ کی حصولیابی کے لٸے کوشاں ہیں اور ان کا پرپوزل منظوری کے قریب ہے ۔ ایسے میں کارپوریشن دوسری اہم جگہوں کے فنڈ میں کمی کرکے صرف اور صرف اپنی سیاسی دکان چلانے کے لیۓ 9 کڑوڑ جیسی خطیر رقم کو آگرہ روڈ کے نام استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ جس کا خمیازہ آنے والے دنوں میں شہریان کو بھگتنا پڑسکتا ہے ۔ حالانکہ اب عوام بھی بہت سمجھدار ہوچکی ہے ۔ اور کارپوریشن میں بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ کرکے اپنا گھر بھرنے والے چمپیٸن چوروں کو ضرور ان کی اوقات بتاۓ گی ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بنگلہ دیشیوں کے نام پر عام مسلمانوں کو ہراساں کیا جانا بند ہو، وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ابوعاصم کا سرکار پر سنگین الزام

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیر داخلہ کو اور مرکزی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے بنگلہ دیشیوں کے سبب ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے, یہ سراسر غلط ہے. بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں کی آڑ میں مغربی بنگال کے باشندوں اور عام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں اور مرکز میں سرکار آپ کی ہے تو سرحد سے کیسے بنگلہ دیشی درانداز داخل ہوتے ہیں؟ ان کے دستاویزات بنانے والوں کے خلاف سرکار نے اب تک کیا کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کیا جانا چاہیے, جس طرح سے کریٹ سومیا ہر مسلمانوں کی سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کو فرضی قرار دینے کی سعی کر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی ہند کی سرحد سے دراندازی کیسے ہوتی ہے, اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے یہ کام کانگریس، ایس پی یا دیگر پارٹیوں کا نہیں ہے, یہ کام سرکار کا ہے کہ وہ بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کے خلاف کاروائی کرے اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں و پریشان نہ کرے. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے دستاویزات جو تیار کر رہے ہیں کیا ان افسران پر کارروائی کی جاتی ہے۔

Continue Reading

جرم

سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

Published

on

Crime

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی انڈرورلڈ ڈان ڈی کے راؤ ہفتہ وصولی کی پاداش میں گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انڈورلڈ ڈان چھوٹا راجن گینگ کا رکن گینگسٹر ڈی کے راؤ کو ممبئی کرائم برانچ نے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. اس کے ساتھ پولس نے اس کے دو ساتھیوں انیل سنگھ اور میمت بھوٹا کو بھی گرفتار کیا ہے گینگسٹر نے میمت بھوٹا کے ساتھ مل کر سرمایہ کار سے ایک کروڑ ۲۵ لاکھ روپے وصول کئے تھے اور انہیں برے نتائج کی دھمکی دی تھی, جس کے بعد اس کی شکایت شکایت کنندہ نے پولس میں درج کروائی. پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی کے راؤ کو گرفتار کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے. ممبئی کرائم برانچ نے اس سے بھی ڈی کے راؤ کو ایک ہوٹل مالک کو دھمکی دے کر ۲ کروڑ ۵۰ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اس کے ساتھ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا


مضافاتی ساکی ناکہ علاقہ میں ہوٹل مالک کو دھمکی دی گئی تھی اور جبرا ہوٹل پر قبضہ کو بھی الزام ہے. اس معاملہ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اس میں ڈی کے راؤ ضمانت پر ہے. گزشتہ شب ڈی کے راؤ اپنے پرانے کیس کی سماعت کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں حاضری کے غرض سے گیا تھا, اسی دوران پولس نے اسے گرفتار کر لیا. اس معاملہ میں پولس اس سے اور اس کے ساتھیوں سے باز پرس کر رہی ہے. بتایا جاتا ہے کہ ڈی کے راؤ کا دھاراوی علاقہ میں اب بھی دبدبہ اور دہشت ہے اور وہ ہفتہ وصولی سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے. اس پر کرائم برانچ نے اب اپنا شکنجہ کس دیا ہے. جس سے انڈرورلڈ میں دہشت پائی جارہی ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ ڈی کے راؤ کے ساتھیوں سے بھی باز پرس کرے گی, اس کے ساتھ ہی کرائم برانچ ان متاثرین سے بھی باز پرس کرے گی جو ڈی کے راؤ کے عتاب کا شکار تھے

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com