Connect with us
Wednesday,05-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

قربانی پر جانوروں کی منڈیاں کھلی رہے گی، گئو سیوا آیوگ نے متنازع حکمنامہ واپس لیا

Published

on

ممبئی : ممبئی گؤ سیوا آیوگ نے عید قرباں تک 3 جون تا 8 جون مویشیوں کی منڈی بند رکھنے کا اپنا متنازع حکمنامہ واپس لے لیا ہے صرف اتنا کہا ہے کہ قربانی کے دوران ممنوعہ جانوروں گؤ کشی نہ ہو, اس بات کو یقینی بنایا جائے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ہمراہ مسلم نمائندوں کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی نے سرکلر واپس لینے کا حکم جاری کیا تھا, جس کے بعد گؤ سیوا آیوگ نے اپنا متنازع سرکلر اور حکمنامہ واپس لے لیا ہے۔ اس سرکلر میں یہ کہا گیا تھا کہ عید قرباں پر گؤ کشی پر قدغن لگانے کیلئے ریاست کے تمام اضلاع میں جانوروں کی منڈیوں کو 8 جون تک بند رکھا جائے, اس کی مسلمانوں نے مخالفت کی اور مسلم نمائندوں کی میٹنگ کے دوران وزیر اعلی نے اس حکمنامہ کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس لئے گؤ سیوا آیوگ نے باضابطہ طور پر سرکلر واپس لے لیا ہے اور اس کے بجائے ایک نیا سرکلر جاری کیا ہے, جس سے جانوروں کے بازار پر پابندی کو اٹھایا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی گؤکشی قانون کو سختی سے نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ریاستی سرکار کی گؤ کشی قانون کے نفاذ کی ذمہ داری ہے اور پولیس و انتظامیہ اس کیلئے مستعد ہے, لیکن گؤ سیوا آیوگ کا اس طرح کا متنازع سرکلر جاری ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اسے غیر قانونی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ جو سرکلر جاری کیا گیا ہے, وہ سراسر غیر قانونی اور متنازع ہے۔ جبکہ آیوگ کو حکمنامہ جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے, وہ سفارش کر سکتا ہے ایسے میں وزیر اعلی کے حکم کے بعد اب قربانی کے دوران جانوروں کی منڈیاں جاری رہے گی اور بکروں سمیت بھینس کے بازار پر کوئی پابندی نہیں ہے, اس لئے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دے۔

دیونار مذبح کے جنرل منیجر کلیم پٹھان نے بھی بتایا کہ دیونار بکرا منڈی جاری رہے گی اور گؤ سیوا آیوگ نے جو حکمنامہ جاری کیا تھا اسے اس نے واپس لے لیا ہے, اس لئے دیونار بکرا منڈی سے متعلق عوام افواہوں پر توجہ نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ دیونار میں بکرا منڈی میں سہولیات کے ساتھ خریداروں کی سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے, یہاں اسٹالس کے ساتھ دیگر سہولیات بھی میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیونار بکرا منڈی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بکروں کی آمد ہو چکی ہے, اور اس کے ساتھ ہی 80 ہزار سے زائد بکرے باقی ہے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان