Connect with us
Monday,14-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

امبانی فیملی میں خوشیوں کا ماحول، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہوئی منگنی

Published

on

Ananti-and-Radhika

نئی دہلی : امبانی فیملی میں ان دنوں ایک پھر جشن کا ماحول ہے۔ حال ہی میں مکیش اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا اور اب وہیں مکیش اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی منگنی ہوئی ہے۔ اننت امبانی کی انگیجمنٹ رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس خاص موقع پر پوری امبانی اور مرچنٹ فیملی راجستھان کے راجسمند ضلع کے ناتھ دوار میں واقع شری ناتھ مندر پہنچی اور بھگوان شری ناتھ کا آشیرواد لیا۔ نیز روایتی راج بھوگ شرنگار تقریب میں بھی شرکت کی۔

بتادیں کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ طویل عرصہ سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ رادھیکا مرچنٹ کو امبانی فیملی کی تقریبات میں دیکھا جاتا رہا ہے۔ اسی سال جون میں امبانی فیملی نے رادھیکا مرچنٹ کیلئے ارنگیترم پروگرام کی میزبانی کی تھی۔ اب بہت جلد ہی وہ امبانی کنبہ کی چھوٹی بہو بننے والی ہیں۔

بتادیں کہ رادھیکا مرچنٹ ویرین مرچنٹ اور شیلا مرچنٹ کی بیٹی ہیں۔ ویرین اینکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ہیں۔ رادھیکا ایک ٹرینڈ انڈین کلاسیکل ڈانسر ہیں۔ رادھیکا مرچنٹ نیویارک یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں اور بورڈ آف اینکور ہیلتھ کیئر میں بطور ڈائریکٹر کام کرتی ہیں۔

وہیں اننت امبانی نے اپنی تعلیم امریکہ کی براؤن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے اور اس کے بعد سے ریلائنس انڈسٹریز میں مختلف صلاحیتوں میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جیو پلیٹ فارمز اور ریلائنس ریٹیل وینچرز کے بورڈز کے ممبر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ وہ فی الحال آر آئی ایل کے توانائی کے کاروبار کی قیادت کر رہے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

Published

on

Sameer-Wankhede

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔

دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں طلائی زنجیر اچکوں کی گرفتاری

Published

on

arrested

ممبئی : ممبئی پولیس کے تلک نگر پولیس نے تین شاطر اور چین طلائی زنجیر اچکوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شکایت کنندہ 12 اپریل کو مارنگ واک یعنی چہل قدمی کے دوران تین نامعلوم اچکوں نے چین طلائی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔ تلک نگر پولیس نے اس معاملہ میں چار ٹیمیں تشکیل دی تھی, اور اس معاملہ میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلاتے ہوئے تین ملزمین محمد جلیل خان، سمیر محمد انصار احمد شیخ اور محمد نصیب کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 40 ہزار روپے کی سونے کی چین اور ایک کار تین لاکھ 40 ہزار روپے کی مالیت بھی ضبط کی ہے۔ ان ملزمین کے خلاف وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چین اچنکنے سمیت چوری کے معاملات درج ہیں۔ اس معاملہ میں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com