ممبئی پریس خصوصی خبر
اجیت پوار طیارہ حادثہ : آخر سرکار ایف آئی آر سے کیوں خوفزدہ ہے؟ راج ٹھاکرے کو شبہ، روہیت پوار سے کی ملاقات
ممبئی: ممبئی مہاراشٹر نائب وزیر اعلی اجیت پوار طیارہ حادثہ کے بعد راج ٹھاکرے نے بھی اس پر شبہات ظاہر کئے ہیں مہاراشٹر نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے نے سرکار سے بڑا سوال کیا اور کہا کہ آخر سرکار ایف آئی آر سے کیوں خوفزدہ ہے؟ اجیت پوار طیارہ حادثہ پر راج ٹھاکرےایم ایل اے روہت پوار نے آج راج ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ اس کے بعد راج ٹھاکرے نے پریس کانفرنس کرکے حکومت کو ہدف تنقید بنایا ۔راج ٹھاکرے نے حکومت کے اس موقف پر حکومت سے سوال کیا۔ پھر انہوں نے تبصرہ کیا کہ حکومت کے اس موقف کی وجہ سے کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بڑا بیان دیا کہ لوگ اجیت دادا کے طیارہ حادثے پر شک کیوں کر رہے ہیں۔
ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے ایک اہم سوال پوچھا کہ جب ایم ایل اے روہت پوار اجیت دادا کے طیارہ حادثہ کیس میں مقدمہ درج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو مقدمہ کیوں درج نہیں کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی ساری باتیں چھوڑ دیں۔ ایف آئی آر درج کیوں نہیں ہو رہی؟ انہوں نے حکومت سے کہا کہ تین جگہوں پر دباؤ کیوں ڈالا جا رہا ہے۔ اگر ان کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی تو عام آدمی کا کیاہوگا ؟ ہم میں سے ایک اس دنیا سے چلا گیا۔ ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ کسی کے ساتھ ایسا حادثہ پیش نہ آئے لیکن ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی جارہی ہے اگر کوئی خامیاں ہے تو وہ سامنے آنی چاہئے اگر ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی ہے تو اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ کچھ خامیاں ہے اسے چھپایا جارہا ہے ۔مہاراشٹر کس سمت جا رہا ہے۔ راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت ہی افسران کو ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو پھر اہلکاروں پر الزام لگانے کا کیا فائدہ۔
اگر حکومتی دباؤ کی وجہ سے ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی ہے اور اجیت دادا جیسے لوگوں کے حوالے سے اس میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے؟ ایسی باتیں شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر کے لوگوں کے ذہن میں شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔ راج ٹھاکرے نے حکومت کے کردار پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ اسی لیے انھوں نے کہا کہ حادثہ سے متعلق لوگوں کے ذہن میں کئی سوال ہے۔
راج ٹھاکرے نے نہ صرف حکومت سے جواب طلب کیا ہے بلکہ انہوں نے گیند این سی پی کے قومی صدر اور اجیت دادا کی بیوہ سنیترا پوار کے کورٹ میں بھی پھینکی ہے۔ روہیت پوار نے تین مقامات پر ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں انکار کر دیا سنترا بھابھی کو اس پر غور کرنا چاہیے ۔ وزیر اعلیٰ کو اس پر تبصرہ کرنا چاہیے ۔ راج ٹھاکرے نے واضح رائے ظاہر کی ہے کہ سنیترا بھابھی کو بھی اس پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے سی بی آئی تفتیش تو ٹھیک ہے لیکن روہیت پوار کے مطالبات بھی جائز ہے۔ راج ٹھاکرے نے روہت پوار کے تمام نکات بغور سننے کے بعد کہا کہ صرف ایک ایف آئی آر ہے نا؟ حکومت اس ایف آئی آر سے کیوں ڈرتی ہے؟ ان کے سوال نے حکومت کے کردار پر بڑا سوال کھڑا کر دیا ہے۔
جرم
ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
