جرم
ایئر انڈیا پیشاب کیس : ملزم شنکر مشرا جیل میں، لیکن فلائٹ کے سیٹ نمبر سے کیس میں آیا نیا موڑ
نئی دہلی : ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک معمر خاتون ساتھی مسافر پر پیشاب کرنے کے ملزم شنکر مشرا کے معاملہ کی جانچ جاری ہے اور دہلی کی ایک عدالت میں اس کی سماعت ہو رہی ہے۔ دریں اثنا دونوں مسافروں (خاتون اور ملزم) کے سیٹ نمبروں کو لے کر کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے، جس نے کچھ سوالات پیدا کردئے ہیں ۔ بتادیں کہ مشرا پر گزشتہ سال 26 نومبر کو ایئر انڈیا کی نیویارک-نئی دہلی فلائٹ میں نشے کی حالت میں ایک خاتون ساتھی مسافر پر پیشاب کرنے کا الزام ہے۔ خاتون کی شکایت پر دہلی پولیس نے 4 جنوری کو ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
دراصل ملزم شنکر مشرا کے وکیل نے مبینہ پیشاب معاملہ میں انٹرویو میں بیٹھنے کے انتظام کو لے کر اپنی بات پیش کی تھی۔ اب اسی بیٹھنے کے انتظامات کو ایک اور رپورٹ میں بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، جس سے دعوؤں کی صداقت پر کئی سوالات کھڑے ہوتے ہیں ۔
منی کنٹرول کی ایک رپورٹ میں بوئنگ B777-300ER فلائٹ کے بزنس کلاس کے سیٹنگ پلان کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں پیشاب کرنے کا مبینہ واقعہ پیش آیا تھا۔ 70 سالہ خاتون مبینہ طور پر ونڈو سیٹ 9 اے پر تھی۔ یہ بات ملزم شنکر مشرا کے وکیل نے بھی بتائی تھی کہ شنکر مشرا 8 سی میں بیٹھے تھے جو خاتون کے بالکل آگے والی سیٹ ہے۔ ونڈو سیٹ 8 اے پر ، مشرا کے بغل میں ، سوگاتا بھٹاچارجی تھے، جو پیشہ سے امریکہ میں آڈیولاجسٹ ہیں اور جنہوں نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا تھا ۔
9 سی میں شکایت کنندہ کے بغل والی سیٹ پر ایک دوسری سن رسیدہ خاتون بیٹھی تھی۔ مشرا نے دلیل دی کہ وہ شکایت کنندہ کے پاس پیشاب نہیں کرسکتا تھا، جو کھڑکی والی سیٹ (9 اے) پر تھی، کیونکہ بیٹھنے کے انتظامات ایسے تھے کہ متاثرہ کی سیٹ تک جانے کیلئے اس کو 9 اے سے پہلے کی سیٹ (9 سی) پر بیٹھے شخص کو پار کرنا ہوتا ۔
یہاں یہ بھی غور طلب ہے کہ مبینہ واقعہ کے وقت بزنس کلاس میں موجود کسی بھی مسافر نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ مشرا کو شکایت کنندہ پر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
وہیں ایوی ایشن ایکسپرٹ کی رائے ہے کہ بزنس کلاس کی سیٹیں بڑی ہیں اور ونڈ سیٹ تک رسائی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ راستے میں آنے والی سیٹ مکمل طور پر جھکی ہوئی تھی یا سیدھی تھی ۔ اگر گلیارے والی سیٹ 9 سی جھکی ہوئی ہوتی تو 9 اے تک پہنچنا مشکل ہوتا۔ رپورٹ میں ایک ایکسپرٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر 9 سی سیدھی ہوتی تو 9 اے تک جانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔
جرم
ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔
جرم
ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
جرم
ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
