Connect with us
Thursday,02-April-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ایمس-آئی این آئی سی ای ٹی 2021 کے امتحان ایک ماہ کے لئے ملتوی

Published

on

Supreme-Court

سپریم کورٹ نے جمعہ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کو آئی این آئی سی ای ٹی 2021 کا امتحان ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، یہ امتحان پہلے 16 جون کو ہونے والا تھا۔ جج اندرا بنرجی اورجج ایم آرشاہ کی بنچ نے 23 ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے گروپ، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن، میڈیکل اسٹوڈنٹ نیٹ ورک (چھتیس گڑھ چیپٹر) اور کووڈ مریضوں کے علاج میں مصروف 35 دیگر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی درخواستوں پر سماعت کرنے کے بعد یہ حکم دیا۔

عدالت نے کہا، ’’امیدواروں نے جن مراکز کو منتخب کیا ہے، وہ ان سے کافی دور کووڈ ڈیوٹی کررہے ہیں۔ انہیں تیاری کرنے کا مناسب وقت نہیں ملا ہے، اس کے پیش نظر ہمارا ماننا ہے کہ 16 جون کی تاریخ امتحان کے لئے مقرر کرنا من مانی ہے۔ ہم ایمس کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اس امتحانات کو کم از کم ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دیں۔

درخواست گزاروں نے 16 جون کو امتحان کروانے کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بیشتر ڈاکٹر مختلف اسپتالوں میں کووڈ ڈیوٹی کر رہے ہیں، اور انہیں امتحان کے تیاری کا مناسب وقت نہیں ملا ہے۔
انہوں نے درخواست میں پوسٹ گریجویٹ کورس میں داخلہ کے لئے ہونے والے امتحانات کو ملتوی کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بارے میں ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔

درخواست گزاروں کے وکیل اروند داتارنے کہا کہ جب مئی میں ہونے والے نیٹ امتحانات اگست تک ملتوی کئے جاسکتے ہیں، تو آئی این آئی سی ای ٹی کے امتحانات کیوں نہیں ملتوی کئے جاسکتے۔

ایمس کے وکیل دشینت پراشار نے بنچ سے کہا کہ مئی میں پراسپکٹس جاری کر دیا تھا، اور یکم مئی کو امیدوار کو امتحان کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ اگر امتحان روک دیا جائے گا تو ڈاکٹروں کی کمی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی 32 ریاستوں میں امتحان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی صورت حال میں بہتری ہوگئی ہے۔

عدالت نے حالانکہ زور دیا کہ امتحان کم ازکم ایک ماہ کے لئے ملتوی کیا جانا چاہیے۔ ایمس کے وکیل نے ہدایت لینے کے لیے پیر تک کا وقت دینے کا مطالبہ کیا، لیکن بنچ نے یہ کہتے ہوئے اس سے انکار کر دیا کہ امتحان کی تاریخ کافی نزدیک ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کالا چوکی علاقہ میں جین مندر چوری, پولیس نے شاطر چور کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کر کے ممبئی لایا

Published

on

ممبئی : ممبئی کے کالا چوکی علاقہ میں واقع جین مندر میں چوری کی واردات انجام دے کر فرار ہونے والے ایک ایسے شاطر چور کو پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے جو کئی چوری کے معاملات میں مطلوب تھا اسے پولیس نے مدھیہ پردیش سے گرفتار کیا ہے اس کے خلاف آرمس ایکٹ سمیت 17 چوری کے معاملات درج ہیں تفصیلات کے مطابق 30 مارچ کو ملزم نے جین مندر میں چوری کی واردات انجام دی تھید اور مندر سے سونے کے زیورات اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگیا تھا جس کی کل مالیت ایک کروڑ 57 لاکھ روپئے بتائی جاتی تھی پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے ٹیمیں تشکیل دی اور تقریبا 200 سے 300 سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا گیا اور پولیس کو معلوم ہوا کہ زم مدھیہ پردیش میں کسی رشتہ دار کیلئے روپوش ہے جس پر پولیس نے جال بچھا کر اسے تلاش کر لیا جب پولیس وہاں پہنچی تو ملزم نے چھت پر چڑھا تھا اور وہ پولیس کو دیکھ کر دوسرے چھت پر دوڑ رہا تھا کہ پولیس نے اس کا تعاقب کیا اور پھر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اس کی شناخت جتیندر عرف بنٹی عرف پنڈت 34 سالہ کے طور پر ہوئی ہے یہ ریاست مدھیہ پردیش کا ساکن ہے پولیس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے کیونکہ یہ معاملہ جین مندر سے وابستہ تھا اس لئے پولیس نے ملزم کو 48گھنٹے میں ہی گرفتار کر لیا ہے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راگسودھا نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بامبے ہائیکورٹ 5 فیصد مسلم ریزرویشن منسوخی پر ریاستی سرکار کو نوٹس,تین ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا حکم

Published

on

ممبئی: بامبے ہائیکورٹ نے 5 فیصد مسلم ریزرویشن منسوخی معاملہ میں مفاد عامہ کی عرضداشت پر سماعت کر تے ہوئے ریاستی سرکار کو تین ہفتوں میں جواب داخل کر نے کا حکم صادر کیا ہے۔ سنیئرایڈوکیٹ اعجاز نقوی کی عرضی پر بامبے ہائیکورٹ نے سرکار کو اپنا موقف واضح کر نے کیلئے یہ نوٹس جاری کی ہے جسٹس ریاض چھگلا اور جسٹس ادوید سدنا کی بینچ میں 5فیصد مسلم ریزرویشن کی منسوخی سے متعلق سماعت کی ہے اس کے ساتھ ہی ایڈوکیٹ اعجاز نقوی نے اپنی عرضی میں عدالت کو بتلایا ہے کہ مسلم ریزرویشن کی منسوخی غیر قانونی ہے 17 فروری 2026 ء کو سرکار نے 5 فیصد مسلم ریزرویشن کی منسوخی کا نوٹیفکیشن اور حکمنامہ جاری کیا تھا جس کے خلاف اعجاز نقوی نے یہ عرضی داخل کی تھی اس مسئلہ پر اب آئندہ سماعت 3 مئی کو مقرر کر دی گئی ہے ان تین ہفتوں میں سرکار کو جواب داخل کر نے کا حکم بامبے ہائیکورٹ نے دیا ہے۔ تعلیمی میدان میں مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن جاری ہے اور یہ حکم ہائیکورٹ نے اس سے قبل بھی صادر کیا تھا لیکن جو نیا حکمنامہ سرکار نے جاری کیا ہے اس متنازع حکمنامہ کو ہی ایڈوکیٹ اعجاز نقوی نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ اعجاز نقوی نے اس مسئلہ پر کامیابی پیروی کر تے ہوئے عدالت کو بتایا کہ کس طرح سے مسلم ریزرویشن کو بھید بھاؤ کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا ہے اسی وجہ سے عدالت مذکورہ بالا حکم صادر کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

میئر کی موجودگی میں عوامی سہولیات، رہائشی ریزرویشن والی عمارتوں، جائیدادوں کے حوالے سے مشترکہ اجلاس

Published

on

mayor

ممبئی : ایک مشترکہ میٹنگ آج (1 اپریل 2026) ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے کی صدارت میں میئر ہال میں برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کی عوامی سہولیات، سماجی بہبود کے مراکز، عمارتوں، جائیدادوں اور رہائشی ریزرویشن کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ سابق ایم پی کریٹ سومیا، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین مسٹر پربھاکر شندے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے، ڈپٹی کمشنر (ایجوکیشن) ڈاکٹر پراچی جامبھےکر، چیف انجینئر (ترقیاتی منصوبہ بندی)سنیل راٹھوڈ، اسسٹنٹ کمشنر (پراپرٹی) مسٹر چاوان اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے, میونسپل کارپوریشن کی مختلف زمینوں، عمارتوں، املاک کو عوامی سہولیات، سماجی بہبود کے مراکز، رہائشی تحفظات یا دیگر شہری مقاصد کے لیے تیار کرتے وقت، کچھ معاملات میں، ڈویلپر ایسی عمارتوں کو میونسپل کارپوریشن کو منتقل کیے بغیر اپنے قبضے میں رکھتے ہیں، جو کہ ایک غلط استعمال ہے، مسٹر سومیا نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ مسٹر سومیا نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن کو ایسی زمینوں / عمارتوں / جائیدادوں کی فہرست تیار کرنی چاہئے اور ان زمینوں / جائیدادوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لئے مناسب کارروائی کرنی چاہئے۔ میٹنگ میں بحث کے بعد میئر ریتو تاوڑے نے ہدایت دی کہ 1985 سے 2015 کی مدت کے دوران ایسی عمارتوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں۔ 2015 کے بعد کا ریکارڈ بھی تیار کیا جائے۔ یہ عمارتیں، پلاٹ، جائیدادیں صرف اسی مقصد کے لیے استعمال کی جائیں جس کے لیے یہ محفوظ ہیں۔ ساتھ ہی میئر نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن کے ریونیو میں اضافے کے لیے اس سلسلے میں کارروائی کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان