Connect with us
Friday,08-August-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

عشق کا جھانسا دے کرعاشق نےنابالغ لڑکی کوقید و بند میں رکھا

Published

on

جلگاؤں:ضلع جلگاؤں کے املنیر تعلقہ کی ۱۵؍سالہ نابالغ ساکن اپنی بڑی بہن کے گھر دھولیہ کے موہاڑی علاقہ میں کچھ دنوں تک قیام کے ارادہ سے آئی تھی۔ بڑی بہن کے گھر کو کلر کرنے کا کام شروع تھا۔ کلر کرنے والے ایک پینٹر کی نظر نابالغ لڑکی پر پڑی ، اسی وقت پینٹر کی نیت میں فتور پیدا ہوگیا۔ پینٹر موتی نالا علاقہ سے کلر کا کام کرنے آیا کرتا تھا، کچھ ہی دنوں میں بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے بے تکلف ہوگیا۔ لڑکی کی خلوت اور پرایا پن کا فائدہ اٹھاکر لڑکی سے عشق کا اظہار کردیا، لڑکی نابالغ تھی ، زندگی کے نشیب و فراز سے نہیں گزری تھی کسی اجنبی لڑکے نے محبت کا اظہار کردیا توکچھ سوچے بغیر وہ بھی اس کے عشق میں گرفتار ہوگئی ۔عاشق و معشوق کا سلسلہ کچھ مہینوں تک چلتا رہا، گزشتہ ہفتہ پینٹر املنیرتعلقہ میں نابالغ لڑکی سے فون پر گفتگو کرکے لڑکی کو ساتھ لے کر بھاگنے کی سازش میں پوری طرح کامیاب ہوگیا۔
لڑکی تو عشق میں اندھی ہوچکی تھی ، اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ نابالغ لڑکی کے والدین لڑکی کی غیر موجودگی کا پتہ لگانے کے بعد پولس سے رابطہ کیا ، پولس نے ۳۶۳؍ کی دفعہ کے تحت اغوا کا کیس درج کرلیا تھا۔ پولس کی تحقیقات کے بعد بھی لڑکی کی گمشدگی کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔ پینٹر کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ اسے علم تھا لڑکی نابالغ ہے اس کے باوجود بھی گھر سے بھگا لے گیا۔ بہت زیادہ تلاش کرنے کے بعدلڑکی کے بھائی کو خبر ملی کہ لڑکی دھولیہ میں پینٹر کے گھر اغوا کر کے رکھی گئی ہے۔لڑکی کے والدین ،بھائی تینوں دھولیہ شہر کی طرف روانہ ہوگئیں۔
جب موتی نالامیں گھرپہنچ کر اپنی لڑکی کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہی تو پینٹر کے والد نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ لڑکی ہمارے گھر نہیں ہے ، لڑکے کے والد اور لڑکی کے والدین کے مابین جھگڑا شروع ہوگیالڑکے کے والد نے انہیں ناشائستہ الفاظ کہہ کر گھر سے نکال دیا جبکہ لڑکی گھر کے دوسرے کمرہ میں موجود تھی۔ لڑکی کے بھائی کو شک ہوا کے کہیں ان کے رشتہ دار کے گھر تو نہیں لےگئے ہیں؟ انہوں نے فوراً املنیر پولس کو تفصیل بتائی ۔املنیر پولس دھولیہ شہر پولس اسٹیشن میں پولس اسنپکٹر گنیش چودھری سے رابطہ قائم کیا،گنیش چودھری پولس محکمہ کے خفیہ دستہ کو تیار کیا اس دستہ میں کانسٹیبل نانا اکھاڑے، چندرکانت پاٹل،نریندر سنہ کچوا، بھوشن کھیڑون، سدھاکر پاٹل کا انتخاب کرکے انہیں موتی نالا علاقہ میں مشن پر لگا دیا۔ مخبر کے ذریعہ خفیہ دستہ کو کامیابی ملی انہیں سراغ لگ گیا تھا کہ نابالغ لڑکی پینٹر کے گھر میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہے۔ خبر کی تصدیق ہونے کے بعد پولس انسپکٹرگنیش چودھری خود موتی نالا جاکر پینٹر کے گھر چھاپہ ماری کی ، متاثرہ نابالغ لڑکی ، پینٹر اور پینٹر کے والد کو ساتھ لے کر پولس اسٹیشن لے آئیں۔اس معاملہ کی خبر دھولیہ شہر پولس نے املنیر پولس کو دی ، متاثرہ لڑکی کے والدین سے بھی فون پر رابطہ قائم کرکے انہیں دھولیہ طلب کیا گیا۔ دھولیہ شہر پولس اسٹیشن نے کیس کا اندراج اپنےدفتر میں کر کے متاثرہ لڑکی کو ان کے والدین کے سپرد کردیا ، دونوں باپ ،بیٹے مجرمین کو املنیر پولس کی تحویل میں دے دیا۔
املنیر پولس نے پہلے ہی لڑکی کے گھر سے اچانک غائب ہونے کے سلسلہ میں ۳۶۳ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی تھی ۔ مجرمین کی گرفتاری عمل میں آنے کے بعد پولس نے سخت کاروائی کی بات کہی ہے۔پولس اس معاملہ کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کررہی ہے، کیونکہ نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلاکر اغوا کرنے کا جرم کوئی معمولی جرم نہیں ہوتا ۔ اس معاملہ کی جڑتک جانے کے لیے پولس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

سیاست

آدتیہ شریواستو، جن کی تین ریاستوں میں ووٹنگ کا ذکر راہل گاندھی نے کیا تھا، پایا گیا ہے۔ جانتے ہیں اس نے کیا کہا؟

Published

on

Rahul

ممبئی : لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے جمعرات کو ‘ووٹ چوری’ پر اپنی پریس کانفرنس میں آدتیہ سریواستو کا ذکر کیا اور کہا کہ تین ریاستوں میں ایک شخص ووٹر ہے۔ راہل گاندھی کے الزامات پر اب آدتیہ سریواستو نے خود تین ریاستوں میں ووٹ ہونے کی حقیقت بتا دی ہے۔ آدتیہ سریواستو نے کہا ہے کہ وہ لکھنؤ کا رہنے والا ہے۔ لکھنؤ میں ان کا ووٹ تھا۔ جب وہ نوکری کے لیے ممبئی گئے تو وہاں اپنا ووٹ رجسٹر کروایا۔ اس کے بعد جب اس نے کوویڈ کے دوران بنگلورو میں کام کیا۔ ایسے میں اس نے وہاں خود کو ووٹر کے طور پر رجسٹر کروایا۔ آدتیہ سریواستو نے انڈیا ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ انھوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ممبئی سے ووٹ دیا تھا، لیکن 2021 میں بنگلور چلے گئے تھے۔ انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے پر راہول گاندھی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ لکھنؤ سے ممبئی اور پھر ممبئی سے بنگلورو آنے کے بعد پرانی معلومات خود بخود ختم ہو جائیں گی۔ ایسے میں راہل گاندھی کا یہ الزام غلط ہے کہ انہوں نے تین ریاستوں میں ووٹ دیا ہے۔

کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آدتیہ سریواستو کی مثال دی تھی اور الزام لگایا تھا کہ کئی ریاستوں میں ایک سے زیادہ ووٹر بطور ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے اسکرین پر آدتیہ سریواستو کی معلومات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ آدتیہ سریواستو کا ای پی آئی سی نمبر ایف پی پی 6437040 ہے اور وہ کرناٹک، اتر پردیش اور مہاراشٹر میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے تحقیق کے ذریعے جو کچھ جمع کیا ہے وہ مجرمانہ ثبوت ہے اور الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن ملک بھر میں ایسے شواہد کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔

آدتیہ سریواستو کے ساتھ، الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے بھی گاندھی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے اور اپنا ڈیٹا پیش کیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ سریواستو صرف کرناٹک میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، مہاراشٹر یا اتر پردیش میں نہیں۔ سریواستو نے کہا ہے کہ یہ بالکل درست ہے کہ ان کی معلومات کو عام کیا گیا۔ انہوں نے ذاتی معلومات کے اشتراک پر تنقید کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی اے این سی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ۱۰ کروڑ کی ایم ڈی ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی میں منشیات کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل نے اپنی آپریشن میں 10 کروڑ سے زائد کی منشیات ایم ڈی ضبط کر نے کے ساتھ 5 ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی اور نئی ممبئی سے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو ملاڈ اور ممبئی کے متعدد علاقہ میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل گھاٹکوپر یونٹ نے 28 جولائی کو جوگیشوری علاقہ میں گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو زیر حراست لیا تھا, اس کے قبضے سے 504 گرام میفیڈون یم ڈی برآمد ہوئی تھی, اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت اور اس کا معاون بھی اس میں شریک تھا اس کے قبضے سے 518 گرام میفیڈون ایم ڈی ملی, جس کی کل ایم ڈی 1.033 کلو برآمد کی گئی, جس کی کل مالیت 2055 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج رک کے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے پٹھان واڑی ملاڈ ممبئی میں ایم ڈی فروشی کرنے والے ایک شخص کو زیر حراست لے کر اس کے قبضے سے 766 گرام میفیڈون ایم ڈی جس کی قیمت 1.96 کروڑ برآمد کی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ممبئی کے ورلی یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی فروخت کرنے والے ایک شخص کو 7 اگست کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے 72 کروڑ روپے کی ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اسی طرح باندرہ انٹی نارکوٹکس سیل یونٹ نے نئی ممبئی ایم آئی ڈی علاقہ میں ایک شخص کو زیر حراست لیا اور اس کے قبضے سے 1.024 گرام وزن کی ایم ڈی نائیجریائی شہری کو 2 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا, جس کی کل مالیت 2.56 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسی جرم میں اب تک 1.556 کلو وزن کی ایم ڈی جس کی مالیت 3.89 کروڑ بتاتی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے چار کارروائی میں ملاڈ، جوگیشوری، دادر، ایم آئی ڈی سی، نئی ممبئی میں 4.034 کلو وزن منشیات ضبط کی گئی ہے۔ جس کی کل مالیت 10.07 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے, اس معاملہ میں اب تک 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین ملاڈ ممبئی دادر علاقہ میں ایم ڈی فروشی کا کام کرتے تھے۔ شہریوں سے انٹی نارکوٹکس سیل نے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ دے اور اگر انہیں اس متعلق کوئی اطلاع دینا ہے تو ان کا نام مخفی رکھا جائے گا اور وہ اپنی معلومات 1933 ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل نے کی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

پونے ریو پارٹی : گھریلو ملازمہ کی قابل اعتراض تصاویر اور لڑکیوں کی ویڈیو؟ خواتین کمیشن چئیرپرسن کا سنسنی خیز انکشاف، پولس رپورٹ میں کئی اہم خلاصہ

Published

on

Pune-Rave-Party

‎ممبئی پونے کھڑسے کے داماد پرانجل کھیوالکر کو پونے پولیس نے ایک ریو پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور اس پر بڑا ہنگامہ ہوا تھا۔ اس کے بعد کئی الزامات لگائے گئے۔ اب جبکہ ویمن خواتین کمیشن بھی ریو پارٹی کیس میں فعال ہے، روہنی کھڑسے کافی ناراض ہیں۔ اب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے پریس کانفرنس کر کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

‎خواتین کمیشن نے پونے کھراڑی ریو پارٹی کیس میں رپورٹ مانگی تھی اور اب سونپی گئی ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کھڑسے کے داماد کے موبائل فون میں گھریلو ملازمہ خاکروب کی چونکا دینے والی ویڈیو ملی ہے۔ پولیس نے بھی یہی رپورٹ دی ہے۔ گھر میں کام کرنے والی خواتین ہی نہیں کئی لڑکیوں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

‎اس ریو پارٹی سے کچھ لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس پر پونے پولیس نے چھاپہ مارا۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون میں گھر کی صفائی کرنے والی خاتون کی کچھ چونکا دینے والی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا ہے، اور ان دونوں کا اصل تعلق کیا ہے؟ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ موبائل فون میں خواتین پر مظالم کی کچھ ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون سے 252 ویڈیوز ملے ہیں اور 1497 تصاویر بھی ملی ہیں۔ پارٹی میں مہاجر لڑکیوں کو مدعو کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

‎ان میں سے کچھ تصاویر قابل اعتراض اور فحش اور لڑکیوں کی ہیں۔ روپالی چاکنکر نے کہا کہ اس ویڈیو سے واضح ہے کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کو نشہ آور چیز دی گئی اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ اس ویڈیو کو دوبارہ لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ روپالی چاکنکر کے یہ الزامات سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل مچا رہے ہیں۔ اب سب کی نظریں اس پر ہیں کہ روہنی کھڈسے اس پر کیا کہتی ہیں۔ روہنی کھڈسے پچھلے کچھ دنوں سے اپنے شوہر کے دفاع کے لیے میدان میں ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com