Connect with us
Thursday,29-May-2025
تازہ خبریں

جرم

بھیونڈی میں تعطیل کے دن غیرقانونی تعمیرات پر میونسپل انتظامیہ کی جانب سےکی گئی کاروائی

Published

on

illigel-bhiwandi

بھیونڈی: (نامہ نگار)
بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی اور بغیر پرمیشن عمارتوں کا تعمیری کام شروع ہے جس کی وجہ سے غیرقانونی اور خستہ حال عمارتوں کے حادثات پیش آنے کے واقعات بھیونڈی شہر میں رونما ہورہے ہیں۔ واضح ہو کہ تقریباً 7 ماہ قبل بھیونڈی شہر میں جیلانی عمارت حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، لہذا غیرقانونی تعمیرات پر کاروائی کرنے کا حکم میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیہ نے دیا ہے۔ جس کے بعد سے کچھ بلڈر اتوار یا چھٹی کے دن تعمیراتی کام جاری رکھتے ہیں۔ اسی تناظر میں بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی حدود کے تحت دیوان شاہ درگاہ ٹرسٹ کی اراضی پر ایک عمارت کا غیرقانونی تعمیراتی کام شروع ہے ، جس کے دوسرے منزلے کے سلیب کو بھرنے کا کام اتوار کے روز شروع تھا۔ مذکورہ غیرقانونی تعمیرات کی اطلاع موصول ہوتے ہی خصوصی ٹیم نے مذکورہ مقام پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے تمام سامان ضبط کرکے سلیب کو بھرنے کے کام کو روکنے کی کارروائی کی ہے۔

ذرائع سے موصولہ جانکاری کے مطابق ، موضع غوری پاڑا واقع سروے نمبر 14 جو دیوان شاہ درگاہ ٹرسٹ کی اراضی ہے جس پر ایک عمارت کی تعمیر کا کام گزشتہ سال سے شروع ہے جبکہ گزشتہ سال غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تعمیرات کو منہدم کرنے کی کارروائی کرکے چھوڑ دیا گیا تھا جس پر دوبارہ بلڈر نے تعمیری کام شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے اس پر کاروائی کرنے کے لئے حکم میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیہ نے دیا تھا۔ لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے کے بعد میونسپل کمشنر نے شہر ڈویلپمنٹ آفیسر ثاقب کھربے کو مذکورہ تعمیراتی کام کی ذمہ داری سونپی تھی جس کے مطابق عام تعطیل کے دن کام شروع ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر ثاقب کھربے نے مذکورہ مقام پر اتوار کے روز دوسرے منزلے پر بلڈر کے ذریعے سلیب بھرنے کی تیاری جاری تھی جس پر مقامی پربھاگ سمیتی نمبر 4 اور پربھاگ سمیتی نمبر 1 اور 3 کے افسران اور ملازمین کاروائی کرنے کے لئے پہنچ گئے۔ اسی اثناء میں اس معاملے کی بھنک لگتے ہی پربھاگ سمیتی نمبر 2 اور 5 کے بیٹ انسپکٹر اور انہدامی محکمہ کے ملازمین بھی موقع پر پہنچ گئے اور سبھی نے مل کر عمارت کا سلیب بھرنے کے کام کے خلاف کارروائی کی اور وہاں رکھا ہوا تمام سامان ضبط کرکے میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر میں لاکر جمع کردیا ہے۔ مذکورہ کاروائی سے غیرقانونی تعمیرات کے سلسلے میں شکایت کنندہ سماجی کارکن زاہد مختار شیخ نے میونسپل کمشنر کے ذریعے کئے گئے مذکورہ جرأت مندانہ اقدام کی ستائش کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پولیس کا گوونڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈرگ کلین مہم میں 6 ملزمان گرفتار، فیکٹری بے نقاب

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی مسلم اکثریتی علاقہ نشہ سے پاک گوونڈی مہم کے معرفت ممبئی پولیس نے ایک خصوصی مہم شروع کر رکھی تھی، جس کی مناسبت سے ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اب تک ۱۸ کروڑ روپے کے زائد کی منشیات ضبط کر نے کے ساتھ منشیات کی فیکٹری بھی بے نقاب کی ہے۔ یہ دعوی آج یہاں ممبئی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ۱۹ مارچ کو آر سی ایف پولیس نے گشت کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ۴۵ گرام ایم ڈی ضبط کی تھی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملہ کی تفتیش کے دوران ٹیم نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ گرفتاریاں ممبئی اور نئی ممبئی سے انجام دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ملزمین کے قبضے سے ۳ کلو گرام وزنی ایم ڈی برآمد کی ہے۔ ملزمین کی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ممبئی کے کرجت رائے گڑھ میں منشیات کی ورکشاپ ہے اور یہاں منشیات تیار کی جاتی ہے ساس دوران پولیس نے منشیات فیکٹری پر چھاپہ مار کر ۵ کلو سے زائد کی ایم ڈی اور اسباب ضبط کئے ہیں، جس سے منشیات سازی کی جاتی تھی۔ اب تک منشیات فروشوں کے معاملے میں 6 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور کروڑوں روپے کی منشیات بھی ضبط کی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائن چودھری انجام دی گئی اور گوونڈی کو نشہ مکت مہم کے معرفت یہ مہم کارروائی کو انجام دیا گیا ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے اور ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل نے منشیات سے پاک گوونڈی کےلئے شہر میں منشیات کے خلاف آپریشن میں بھی شدت پیدا کر دی ہے ۔

Continue Reading

جرم

آپریشن سندور کے بعد پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، این آئی اے نے سی آر پی ایف جوان موتی رام جاٹ کو گرفتار کیا

Published

on

Arrest

نئی دہلی : آپریشن سندور کے بعد پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے سی آر پی ایف کے ایک جوان موتی رام جاٹ کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں کو حساس معلومات لیک کرنے کا الزام ہے۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ تفتیشی ایجنسی این آئی اے کے مطابق موتی رام 2023 سے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس نے پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات شیئر کیں۔ این آئی اے نے یہ بھی پایا کہ انہوں نے معلومات کے عوض مختلف ذرائع سے رقم حاصل کی تھی۔

سی آر پی ایف جوان کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے اور فی الحال اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کی ایک خصوصی عدالت نے اسے 6 جون تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ یہ گرفتاریاں بھارت کے انسداد دہشت گردی کے بڑے آپریشن، آپریشن سندھور کے بعد ہوئی ہیں۔ یہ آپریشن 7 مئی کو شروع کیا گیا تھا۔ اس آپریشن کے تحت ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ اس کے بعد سے تفتیشی ایجنسیوں نے جاسوسی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

این آئی اے کا کہنا ہے کہ موتی رام جاٹ نے ملک کی سلامتی سے متعلق راز دشمن ملک کے ساتھ شیئر کیے تھے۔ اس کے عوض اسے پیسے بھی ملے۔ این آئی اے اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے اور کون سی معلومات لیک کی اور کون کون اس میں ملوث تھے۔ عدالت نے این آئی اے کو 6 جون تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ موتی رام سے پوچھ گچھ کر سکیں اور حقیقت جان سکیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل تحقیقاتی ایجنسی نے ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش میں 11 پاکستانی جاسوسوں کو گرفتار کیا تھا۔ یہ جاسوس سوشل میڈیا اور ہنی ٹریپ کے ذریعے آئی ایس آئی کو معلومات فراہم کر رہے تھے۔ ان میں ٹریول بلاگرز، سیکیورٹی گارڈز، اور ایپ ڈویلپرز شامل ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com