Connect with us
Tuesday,11-August-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹراسمبلی میں ابوعاصم کامطالبہ… ہاکروں پر رعایت، پاورلوم صنعت اورگوونڈی شیواجی نگر کی ترقی پر توجہ دینے کامطالبہ

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈراور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے رمضان میں ہاکروں پر رعایت کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کئی ایسے ہاکروس ہے جن کی روزی روٹی رمضان میں ہی ہوتی ہے اور ممبئی کے مینارہ مسجد کے پاس ایک بیوہ خاتون اپنے بچوں کی پرورش کےلئے بریانی یا گھریلو سامان فروخت کرکے رمضان میں اپنا گھر کا خرچ چلاتی ہے لیکن جس طرح سے ہاکروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اس سے یہ غریب پریشان ہے انہوں نے کہا کہ کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو صرف رمضان میں ہی بازار سجاتے ہیں اس لئے رمضان میں انہیں رعایت دی جائے انہوں نے کہاکہ ہاکروں کے لئے ہائیکورٹ کے حکم پر پالیسی تیار کی گئی تھی لیکن اب تک ہاکروں کو ان کی جگہ میسر نہیں ہے سرکار نے رات بھر دکانیں ہوٹلیں جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ریلوے اسٹیشنوں کے ۱۰۰ میٹر میں بھیڑ بھاڑ کا حوالہ ہاکرس کے معاملہ میں دیا گیا ہے اس لئے سرکار کمرشیل علاقوں میں ہاکروں کی بازآبادکاری کرے ہاکرس بھی ممبئی اور ریاست میں سرکار کی معیشت کا ایک بڑا حصہ ہے انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ اعظمی نے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ملک میں زراعت کے بعد اگر کوئی شعبہ ہے تو وہ پاورلوم صنعت کا ہے پاورلوم صنعت کو مراعات فراہم کی جائے تاکہ اس میں جو مزدوری کرتے ہیں وہ اس سے استفادہ کرسکے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ گوونڈی شیواجی نگر میں عام شہری سہولیات کا فقدان ہے یہاں اسپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر سہولیات کا مطالبہ کیا گیا تھا اس پر جب نائب وزیر اور وزیر مالیات اجیت پوار نے علاقہ کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے اس پر افسوس کیا تھا کہ ممبئی میں شیواجی نگر جیسا علاقہ بھی ہے جو خستہ حالی کا شکارُہے اور انہوں نے فنڈ فراہمی اور علاقہ کی ترقی کیلئے تعاون کا وعدہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے اجیت پوار اس دنیا میں نہیں ہے لیکن میں ان کےلیے پرارتھنا کرتا ہوں۔ اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ شیواجی نگر اور گوونڈی کی خستہ حالی کو دور کرنے اور ترقیاتی کاموں کےلیے فنڈ کی فراہمی ہو تاکہ اس علاقہ کو ممبئی کے دیگر علاقوں کے طرز پر بہتر بنایا جائے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں سائبر فراڈ، ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی، ۷ ملزمین گرفتار

Published

on

ARRESTED..8

ممبئی : سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے سائبر جرائم کا معمہ حل کرنے کا دعوی کیا ہے, جس میں شکایت کنندہ کو وہاٹس اپ پر۲ اپریل سے ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ تک ڈیجیٹل اریسٹ کر کے منی لانڈنگ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی اور فرضی الیکٹرانک ڈستاویزات ارسال کر کے آن لائن ایک کروڑ ۶۷ لاکھ ۴۰ ہزار کی دھوکہ دہی کی تھی, اس معاملہ میں ٹیکنیکل تفتیش کے دوران پولس نے۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے, جس کی شناخت سنجے ہیرا لال ۵۷ سالہ جو او ٹی پی تیار کیا کرتا تھا، ۳۲ سالہ خاتون ملزمہ دھوکہ کی رقم ٹھکانہ لگایا کرتی تھی، رشی رام چندر مینا ۳۸ بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقومات کی منتقلی کیا کرتا تھا، نوشاد علی ۳۱ سالہ شکایت کنندہ اور متاثرہ کو ڈیجیٹل اریسٹ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے اس گروہ میں کام کیا کرتا تھا, محمد خالد حفیظ الدین سیف ۲۷ ڈیجیٹل ماہر، جوگیش مہتا ۴۳ سالہ اور زبیر حسین کو اپنے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقم جمع کرنے میں تعاون کیا کرتے تھے ملزمین کے قبضے سے ۲۷ موبائل، ۲ لیپ ٹاپ، ۵ ڈیجیٹل سائن ڈیوائس ۶۱۳ متعدد کمپنیوں کے سم کارڈ ۱۰ چیک بک ۲ پاس بک ۲ اے ٹی ایم کارڈ ضبط کیے ہیں ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ایسے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ نہ رکھیں, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو پر یقین نہ کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب… کرائم برانچ کی کاروائی، اب تک ۴ ملزمین گرفتار، مشین اور اسباب ضبط

Published

on

arrested...-1

ممبئی : نامور دودھ کمپنی میں گندہ پانی کر ملاؤٹی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیا تھا اور دہیسر میں نامور کمپنی کے دودھ میں ملاؤٹ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کیا تھا امول اور تازہ دودھ کی تھیلیوں میں ملاؤٹی دودھ بھر کر اسے فروخت کیا جاتا تھا۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو ۹ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت میں یہ انکشاف ہوا کہ وسئی میں امول اور نامور کمپنیوں کی تھیلیاں طبع کی جاتی ہے اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا دودھ کی تھیلیاں تیار کرنے والی مشین کو ۱۰ لاکھ روپے کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ممبئی شہر و مضافات میں ۲۰۲۱ سے دودھ میں ملاوٹ کر رہے تھے اور ملاؤٹی دودھ کی فروخت کی جارہی تھی. اس معاملہ میں کل ۴ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملاؤٹی دودھ کی تھیلیاں اور دیگر اسباب ضبط کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۱۲ نے انجام دی تھی. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پولیس کی کارروائی کے دوران سانتا کروز نقب زنی کا معمہ حل، چوری کی رقومات بینک میں جمع کرنے والے کا بھی خلاصہ، ایک گرفتار

Published

on

Arrest...8

ممبئی : سانتا کروز علاقہ میں نقب زنی کے معمہ کو حل کر کے پولیس نے 76.36 لاکھ روپے کی نقدی سمیت دیگر زیورات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانتا کروز علاقہ میں 20 جون سے 27 جون کے درمیان جوہو تارہ روڈ پر واقع ایک گھر کی کھڑکی توڑ کر نامعلوم چوری نے نقب زنی کے غرض سے داخلہ لیا اور یہاں الماری میں موجود زیورات نقدی اور سونے کے بسکٹ لے کر فرار ہوگیا, اس معاملہ میں پولیس نے ٹیکنیکل تفتیش کے دوران ملزم چندن کملیش مکھیا 26 سالہ دربھنگہ ساکن کو گرفتار کیا کرلیا اس کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے اسے مبئی میں حاضر کیا گیا اس معاملہ میں مزید مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مفرور ملزم کی مدد سے چور نے اپنے شناسا کیلاش شاہ کو رقم اور چوری کا مال سے زمین خریدنے کو کہا تھا اس لئے کیلاش شاہ نے نقدی رقم جمع کی اور اسے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا۔ پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کیلاش شاہ نے چوری کی رقم 46.31 لاکھ روپے جمع کی ہے اس لئے اسے نوٹس دیا ہے۔ پولیس نے 200 گرام سونے کے زیورات رولیکس کمپنی کی گھڑیاں بھی برآمد کرلی ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کے ایڈیشنل کمشنر ابھینو دیشمکھ ڈی سی پی موہیت کمار گرگ کی رہنمائی میں انجام دی گئی, جبکہ سانتا کروز کے سنیئر پولیس انسپکٹر دتاترے مسویکر نے اس چوری کے معمہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان