Connect with us
Tuesday,24-March-2026

سیاست

بھگوا ملزمین کی مقدمہ سے خلاصی کی

Published

on

عرضداشت پر فوری سماعت سے ہا ئی کورٹ کا انکار
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے بھگوا ء ملزمین کو آج اس وقت مایوسی ہوئی جب ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی جانب سے مقدمہ سے ڈسچارج کی عرضداشت پر بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے وکلاء کی مخالفت کے بعد سماعت ملتوی کردی۔بم دھماکہ ملزمین جس میں سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہیت اور سمیر کلکرنی شامل ہیں کی جانب سے داخل مقدمہ سے خلاصی کی عرضداشت کو ممبئی ہائی کورٹ کی دورکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس سوریہ ونشی نے فوری سماعت کرنے سے انکار کردیا اور معاملے کی سماعت دیوالی کی تعطیلات کے بعد یعنی کے 18 نومبر سے شروع کیئے جانے کا حکم دیا۔یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امدا د کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔انہو نے بتایا کہ آج جیسے ہی سوا تین بجے معاملہ ہائی کورٹ میں سماعت کے لیئے پیش ہوا بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں نچلی عدالت میں ابتک 127 گواہوں کی گواہیاں مکمل ہوچکی ہیں اور ملزمین کی مقدمہ سے خلاصی کی درخواست کو نچلی عدالت نے مسترد کردیا ہے لہذا آج ملزمین ہائی کورٹ میں داخل عرضداشت پر بحث کرنا چاہتے ہیں جس پر فوری سماعت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جو سوال انہوں نے عرضداشت میں اٹھایا ہے اسے نچلی عدالت سے لیکر سپریم کورٹ نے ماضی میں خارج کر دیا تھا۔
گلزار اعظمی نے کہاکہ بی اے دیسائی نے عدالت کو مزید بتایا کہ این آئی اے کی اضافی چارج شیٹ میں این آئی اے نے اسے مقدمہ سے کلین چٹ دے دی ہے لیکن نچلی عدالت نے اے ٹی ایس کی چارج شیٹ کی روشنی میں اس کے اور دیگر ملزمین کے خلاف چارج فریم کردیا ہے جسے ملزمین نے چینلج کیاہے لیکن بجائے مقدمہ کا سامنا کرنے کے ملزمین چاہتے ہیں کہ انہیں این آئی اے کی تازہ فرد جرم کا فائدہ ملے اور انہیں مقدمہ سے ڈسچار کردیا جائے۔گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزم کرنل پروہیت نے ہائی کورٹ میں مقدمہ سے ڈسچار ج کے ساتھ ساتھ یو اے پی اے کے اطلاق کو غیر قانونی قرار دینے کی عرضداشت بھی داخل کی ہے لیکن اس سوال کو ممبئی ہائی کورٹ نے پہلے ہی خارج کردیا ہے لہذا امید ہے کہ عدالت ملزم کی عرضداشت کو ایک بار پھر خارج کردیگی اور ملزمین کو مقدمہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوران کارروائی ایک جانب جہاں ملزمین کی جانب سے ایڈوکیٹ نتن پردھان، ایڈوکیٹ جے پی مشراء، ایڈوکیٹ ششی کانت شیودے، ایڈوکیٹ پرشانت مگو و دیگر موجود تھے وہیں بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے کے لیئے ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ متین شیخ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ہیتالی سیٹھ، ایڈوکیٹ فرزانہ ساونت، ایڈوکیٹ ادبیہ خان، ایڈوکیٹ عادل شیخ، ایڈوکیٹ کریتیکا اگروال ودیگر موجود تھے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شیواجی نگر تعزیہ دفنانے کےلیے زمین مختص کی جائے، ممبئی ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا محرم سے قبل زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ برادری کو محرم میں تعزیہ دفنانے کے لیے ایک ایکڑ زمین بس ڈپو کے قریب دی جائے اہلسنت کو زمین دی گئی ہے لیکن شیعہ برادری اب تک اس سے محروم ہے اس لئے انہیں محرم سے قبل ایک ایکڑ زمین دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی مانخودشیواجی نگر میں ایک شیعہ برادری کثیر تعداد میں آباد ہے۔ اس برادری کیلئے محرم کے دوران تعزیہ دفن کرنے کے لیے کوئی زمین دستیاب نہیں ہے۔شیواجی نگر بس ڈپو کے قریب 7 ایکڑ خالی زمین ہے۔ اس معاملے کو لے کر ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر کے ساتھ دو میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ اعظمی نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے اس زمین میں سے ایک ایکڑ کو تعزیہ کی تدفین کے لیے مختص کیا جائے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : مہاراشٹر میں نفرتی جرائم کے سبب مسلمانوں پر تشدد کے واقعات تشویشناک، ایوان اسمبلی میں ابوعاصم کا سنگین الزام

Published

on

ممبئی : مہاراشٹرمیں نظم و نسق کی حالت انتہائی خراب ہے یہاں مسلمانوں کا گزر بھی اب مشکل ہو گیا ہے سڑکوں اور عوامی مقامات پر مسلمانوں کو ڈارھی ٹوپی کے سبب نشانہ بنایا جاتا ہے مسلمانوں کی شناخت پر حملہ کیا جارہا ہے مہاراشٹر میں نفرتی جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے یہ تشویشناک ہے اس لئے ایسے عناصر اور سماج دشمن عناصر پر کارروائی ضروری ہے جو مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں یہ مطالبہ ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ یہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ کب کوئی داڑھی، کرتہ اور ٹوپی میں ملبوس مسلمان پر حملہ کردے۔ مہاراشٹر اقتدار کے لیے نفرت کو ہوا دینے کا خمیازہ اب مسلمانوں اور عام انسانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے یہ نفرتی ایجنڈہ کا نتیجہ ہے کہ مسلمانوں پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں ۔ پونے میں افطار کے دوران تیز دھار ہتھیاروں سے مسلم نوجوانوں پر حملہ کیا گیا اکولا میں 17 سالہ مہوش کا محض اس لئے قتل کیا گیا کیونکہ اس کی نظرین مخالف سمت کے نوجوان کی جانب مرکوز ہو گئی تھی اس پر اس نے نوجوان کا قتل کر دیا یہ ایسے جرائم ہے وہ نفرت کے سبب پیدا ہوتے ہیں اور ناندیڑ میں عید کے موقع پر مشتبہ موٹر سائیکل میں بم دھماکہ ہوا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے یہ موٹر سائیکل میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ناندیڑ عید گاہ میں مسلمان نماز اد کر رہے تھے یہ کوئی سازش تو نہیں تھی اس دھماکہ میں موٹر سائیکل سوار بھی ہلاک ہو گیا یہ تمام واقعات اس بڑھتی ہوئی نفرت کو ظاہر کرتے ہیں جو ہمارے معاشرے اور ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے۔رواداری ختم ہو رہی ہے، اور امن و امان نمایاں طور پر بگڑ گیا ہے۔ میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت انگیز جرائم کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کریں۔

Continue Reading

بزنس

مضبوط ڈالر کا سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر، 4.3 فیصد کمی

Published

on

ممبئی : سونے اور چاندی کی قیمتوں میں منگل کو زبردست گراوٹ دیکھی جا رہی ہے اور قیمتوں میں 4.3 فیصد کی کمی آئی ہے۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر صبح 10:34 بجے، 2 اپریل 2026 کو سونا 2,094 روپے یا 1.50 فیصد کمی کے ساتھ 1,37,166 روپے فی 10 گرام پر آگیا۔ ٹریڈنگ میں اب تک سونا 1,36,684 روپے کی کم ترین سطح اور 1,38,450 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی میں بھی کمزوری دیکھی جا رہی ہے۔ ایم سی ایکس پر 5 مئی 2026 کے معاہدے میں، چاندی 9,837 روپے یا 4.37 فیصد کمی کے ساتھ 2,15,330 روپے فی کلوگرام پر آ گئی۔ ٹریڈنگ میں اب تک چاندی 2,15,330 روپے کی کم ترین سطح اور 2,19,658 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو چکی ہے۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مضبوطی کی وجہ ڈالر انڈیکس کو قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے، رپورٹنگ کے وقت تقریباً 0.51 فیصد بڑھ کر 99.23 پر تھا۔ ڈالر انڈیکس میں شامل غیر ملکی کرنسیوں میں یورو، جاپانی ین، برطانوی پاؤنڈ، کینیڈین ڈالر، سوئس فرانک اور سویڈش کرونا شامل ہیں۔ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ تحریر کے وقت، سونا 1.67 فیصد، یا $73، $4،356 فی اونس، اور چاندی 3.78 فیصد، یا $2.625، $66.73 فی اونس پر تھا۔ سونے میں حالیہ دنوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ پچھلے ہفتے (ڈالر کے لحاظ سے) اس میں 13 فیصد سے زیادہ اور پچھلے مہینے میں 15 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔ چاندی بھی ایسی ہی صورتحال میں ہے۔ پچھلے ہفتے (ڈالر کے لحاظ سے) اس میں 16 فیصد سے زیادہ اور پچھلے مہینے (ڈالر کے لحاظ سے) 24 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان