سیاست
مالیگاؤں شاہین باغ میں عام آدمی پارٹی ناسک و سمیدھان بچاؤ سمیتی دھولیہ کے ذمہ داران کی آمد
(وفا ناہید)
مالیگاؤں سنی کونسل کے زیرِ اہتمام علماء اہلسنت کی زیرِ سرپرستی شاہین باغ طرز پر جاری خواتین کے احتجاجی دھرنے کا 35واں دن پورا ہوا آیت کریمہ کا ورد و ذکر و ازکار جاری رہا این، آر، سی سی، اے، اے اور این، پی،آر جیسے ظالمانہ قوانین کے خلاف عالمہ زولیخہ ذبدۃ عقیل احمد، ثوبیہ ثمرین حافظ عرفان رضا، مہرالنساء اشفاق و دیگر خواتین و طالبات نے زبردست تقریریں کی اور انقلابی نعرے لگائے اور حکومت وقت سے ان قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا درمیان میں عام آدمی پارٹی ناسک ضلع کے سیکریٹری انیل کوشک ، شیواجی گھڑے، اور الطاف شیخ دھولیہ لوک سبھا پربھاری کی حفاظت گروپ کے صدر عارف نوری کے ساتھ مالیگاؤں شاہین باغ میں آمد ہوئی انیل کوشک ک نے سنی کونسل کے ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی اور خواتین کی ہمت و جرآت کو سلام پیش کیا اور خواتین کے اس احتجاجی دھرنے کو تائید و حمایت دی اور شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کیا محسن قوم و ملت الحاج یوسف الیاس نے سنی کونسل کی جانب سے انیل کوشک کے ہاتھوں اروند کیجریوال کو ایک لیٹر دیا کہ اس لیٹر کو آپ لوگ اروند کیجریوال تک پہنچائے کہ دہلی میں آپ کی سرکار ہے دہلی میں دھرنے پر بیٹھی ہوئی خواتین اور بچوں پر جو ظلم و ستم ڈھایا جارہا ہے لاٹھی چارج کیا جارہا ہے کھلے عام عوام پر گولیاں چلائی جارہی ہے وزیر اعلیٰ ہونے کہ ناطے آپ ان دنگوں پر کسی طرح سے روک لگائیں ہم مالیگاؤں شاہین باغ میں بیٹھی ہزاروں خواتین کی طرف سے دہلی میں ہوئے ان واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں اس موقع پر صوفی ملت صوفی غلام رسول قادری، اسیر تاج الشریعہ محمد عمران رضوی، جناب جاوید انور، و دیگر ذمہ داران موجود رہے اسی درمیان سمیدھان بچاؤ سمیتی دھولیہ سے ایڈوکیٹ زبیر شیخ، خالد انصاری، سمیر قاضی، نظر خان، شاہ رخ سید، اشفاق کھاٹک و دیگر ذمہ داران کی آمد ہوئی انہوں نے بھی اس دھرنے کی تائید و حمایت کا اعلان کیا اور ایڈوکیٹ زبیر شیخ نے این، آر، سی سی، اے، اے اور این، پی، آر کے تعلق سے کچھ اہم معلومات خواتین کو پیش کی خواتین کے ایک وفد نے وفا مہیلا بچت گٹ اور مالیگاؤں وکاس منچ مالیگاؤں کی تائید و حمایت کا لیٹر محترمہ زولیخہ آپا، ثوبیہ آپا، مہرالنساء آپا، فوزیہ فرحت یوسف الیاس، نجمہ حاجی ذوالفقار، حنیفہ عبدالقادر، جمیلہ جاوید انور، شمیم بانو انیس احمد و دیگر خواتین کے ہاتھوں میں دیا اخیر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں بالخصوص دہلی کے مسلمانوں کے لئے دعا ہوئی اور 35 واں دن گزر گیا منتظمین میں نعیم احمد رضوی، ڈاکٹر ارشد، کارپوریٹر تنویر ذوالفقار، عامر سہیل، ریاض احمد عطر والے، جمال بھیا، عبدالودود سالکی، صدام احمد، شبیر مقادم، شکیل حاجی، شفیق حسن، عبدالرحیم، عمرفاروق، ناصر احمد، اویس احمد، شہزاد احمد ودیگر احباب شامل رہے-
سیاست
ناندیڑ میں اجیت پوار کی این سی پی لیڈر کا دن دہاڑے اغوا… مارا پیٹا اور باہر پھینک دیا، سیاست گرمائی! حامیوں نے ناندیڑ بند کا کیا اعلان

پونے : مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ اس بار اس کی وجہ این سی پی کے ایک رکن کا اغوا اور شدید مار پیٹ ہے۔ ناندیڑ میں پیش آنے والے اس واقعہ نے سیاسی دشمنی، امن و امان کی صورتحال اور پارٹی کے اندر گروپ بندی کے بارے میں شدید تشویش پیدا کردی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ دریں اثنا، این سی پی لیڈر کے حامیوں نے ناندیڑ بند کی کال دی ہے۔ معاملہ سیاسی زور پکڑ رہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن کے سابق لیڈر جیون گھوگرے پاٹل اپنی ٹویوٹا انووا میں سفر کر رہے تھے جب مخالف سمت سے آنے والی ایک مہندرا اسکارپیو نے ان کی گاڑی کو روک دیا۔
سڑک کے کنارے جیون گھوگرے پاٹل کا انتظار کر رہے تین آدمی اس کی کار کی طرف بھاگے، اسے زبردستی اسکارپیو میں گھسیٹ کر لے گئے اور فرار ہوگئے۔ این سی پی لیڈر کا الزام ہے کہ اغوا کار اسے نامعلوم مقام پر لے گئے، اس پر حملہ کیا اور بعد میں اسے ایک گاؤں کے قریب چھوڑ دیا۔ اس کے بعد اس نے پارٹی کے ساتھیوں پرتاپراؤ گووند راؤ چکھلیکر اور موہن راؤ ماروتراو ہمبارڈے پر حملے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ پاٹل کے مطابق، اغوا کاروں نے انہیں دھمکی دی، اور کہا کہ وہ مستقبل کے وزیر، چکھلیکر کے ساتھ مداخلت نہ کرے، اور خبردار کیا کہ وہ بیڈ کے گاؤں کے سربراہ سنتوش دیشمکھ جیسا انجام ہو سکتا ہے، جسے پچھلے سال اغوا کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
ناندیڑ کے ایم ایل اے پرتاپ پاٹل چکھلیکر اور سابق ایم ایل اے موہن راؤ ماروتراو ہمباردے کے خلاف تشدد بھڑکانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں شبھم دتہ سنواد، راہول ماروتی داسرواد، کسٹوبھ رمیش رنویر، وویک نرہری سوریاونشی، مادھو بالاجی واگھمارے، محمد افروز فقیر اور دیوآنند بھولے شامل ہیں۔ ان میں سے تین کا مبینہ طور پر مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ دریں اثنا، جیون گھوگرے پاٹل، جو سر میں شدید چوٹ کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، نے اجیت پوار اور ایکناتھ شندے سے ناندیڑ میں غنڈوں کا راج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کے حامیوں نے منگل کو ناندیڑ میں بند کا اعلان کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
سدانندداتے کی ڈی جی پی بننے کی راہ ہموار، مہاراشٹر میں رشمی شکلا کے جانشین داتے ہوں گے، یکم جنوری سے کمان سنبھالیں گے

ممبئی : قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کے سربراہ سدانندداتے کی مہاراشٹر کیڈر میں واپسی کے بعداب وہ ڈی جی پی رشمی شکلا کے جانشین ہوں گے اس سے قبل ریاستی سرکار نے سدانند داتے کے نام کی سفارش کی تھی اور اب مرکزی سرکار نے انہیں ریاستی کیڈر میں واپس بھیج دیا ہے ۳۱ دسمبر کو رشمی شکلا کی سبکدوشی کے بعدسدانندداتے نئے ڈی جی پی کے طور پر چارج سنبھال سکتے ہیں۔ این آئی اے میں بطور ڈی جی کے طور پر سدانند داتے نے دہشت گردانہ کیسوں سے متعلق نہ صرف تحقیقات کی بلکہ اسے انجام تک بھی پہنچایا ہے دلی لال قلعہ بم دھماکوں کی تحقیقات بھی این آئی اے کے سپرد کی کی گئی تھی سدانند داتے مہاراشٹر کیڈر کے افسر ہے اور وہ ڈیپوٹیشن پر این آئی اے کے سر براہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے ان کے مہاراشٹر کیڈر میں واپسی کو منظوری دیدی ہے اس کے بعد داتے کا ڈی جی پی مقرر ہونے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے ڈی جی پی کی ریس میں سب سے اہم دعویدار کے طور پر سدانندداتے کا نام ہی صف اول پر تھا وہ اس سے قبل اے ٹی ایس سر براہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں داتے کو ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں جانبازی کےلئے مہاراشٹر پولیس کا ہیرو بھی قرار دیا جاتا ہے کاما اسپتال میں دہشت گردوں کا بہادری سے داتے نے مقابلہ کیا ۔ ممبئی میں کئی اہم ذمہ داریاں نبھانے کے بعد اب مہاراشٹر کے سر براہ کے طور پر داتے خدمات انجام دے سکتے ہیں البتہ سدانندداتے ممبئی پولیس کمشنر کی ریس میں بھی صف اول پر تھے لیکن ریاستی سرکار نے اس عہدہ کی گریٹ میں کمی واقع کی اور ڈی جی کے بجائے اے ڈی جی کی سطح کے افسر کو ممبئی کا پولیس کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ لیا تھا جس کے بعد ممبئی پولیس کمشنر کے طور پر دیوین بھارتی کو مقرر کیا گیا ہے اب ڈی جی پی کے طور پر سدانند داتے مہاراشٹرین ڈی جی پی کے طور پر تعینات کئے جاسکتے ہیں رشمی شکلا کو دو سال تک کا ڈی جی پی کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا سدانند داتے بھی اس عہدہ پر دو سال تک برقرار رہیں گے کیونکہ مرکزی سرکار اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ڈی جی پی کے عہدہ پر دو سال کی معیاد لازمی ہے ایسے میں سدانند داتے دو سال تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔
(جنرل (عام
شیوسینا لیڈر شائنا این سی نے راہول گاندھی کو جھوٹی کہانیوں کا لیڈر قرار دیا۔

ممبئی : شیوسینا لیڈر شائنا این سی نے جرمنی سے کانگر یس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے ہندوستان کے انتخابی نظام اور چین کے بارے میں بیانات پر سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی خود کو اپوزیشن لیڈر کہنا بند کریں اور خود کو پروپیگنڈہ اور جھوٹی کہانیوں کا لیڈر کہیں۔ ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیو سینا کی رہنما شائنا این سی نے کہا کہ راہول گاندھی جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں، وہ صرف ہندوستان کے اداروں اور انتخابات پر تنقید کرتے ہیں۔ کبھی وہ سی بی آئی، کبھی ای ڈی، کبھی وزیر اعظم، کبھی ووٹنگ سسٹم پر سوال اٹھاتے ہیں اور کبھی یہ الزام لگاتے ہیں کہ ہم آئین کو ختم کرنے آئے ہیں۔ شائنا این سی نے کہا، "میرے خیال میں راہول گاندھی کو اب کوئی نیا اسکرپٹ رائٹر ڈھونڈنا چاہیے۔ اگر آپ کا واحد ایجنڈا ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنا ہے، تو شاید آپ کے لیے جرمن شہریت لینے کا وقت آگیا ہے، کیونکہ آپ کو برلن اور دیگر ممالک اس قدر پسند ہیں کہ آپ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران غیر حاضر رہے۔ آپ بیرونی ممالک کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں سے آپ ہمیشہ ہندوستان کے خلاف بات کرتے ہیں۔” شائنا این سی نے کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوان اور شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، "میں پرتھوی راج چوان اور سنجے راوت سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ 19 دسمبر کو انہوں نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن آج 23 دسمبر کو کچھ نہیں ہوا، کیونکہ وزیر اعظم مودی دنیا کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔” شیوسینا لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم مینڈیٹ پر چلتا ہے، جو جیت یا ہار کا تعین کرتا ہے۔ شاید سنجے راوت بھول گئے ہیں کہ مقامی خود مختاری کے انتخابات کے نتائج حتمی ہیں، اور وہ کہیں نہیں ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اور ان کے قائدین گھر بیٹھیں اور سیاست میں مداخلت بند کریں۔ کانگریس ایم پی ششی تھرور کی بہار حکومت کی تعریف کے بارے میں، شائنا این سی نے کہا کہ انہوں نے صرف سچ کہا ہے : کہ بہار ترقی کی راہ پر گامزن ہے – بہتر انفراسٹرکچر، بہتر نوکریاں۔ اگر بہار کے عوام نے این ڈی اے کو اتنی بھاری اکثریت دی ہے تو یہ اس کا ثبوت ہے۔ اس لیے بہار پر تنقید کرنے والے کو زمین پر ہونے والی ترقی کو دیکھنا چاہیے، نہ کہ تنگ نظری سے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
