Connect with us
Friday,14-November-2025

(جنرل (عام

جمعیۃ علما ہند کے رکن عاملہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جناب شکیل احمد سید صاحب کا انتقال پر ملال

Published

on

(نامہ نگار)
یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے کہ جمعیۃ علما ہند کی مجلس عاملہ کے موقر رکن، سینئراور تجربہ کار وکیل جناب الحاج شکیل احمد سید صاحب مختصر علالت کے بعدآج بتاریخ 24 ؍ نومبر 2020 کودہلی کے ویدانتا ہسپتال میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس دار فانی کو چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔مولائے کریم ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔جناب شکیل صاحب کی رحلت پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمدندیم صدیقی نے کہا کہ ان کا انتقال ملت اسلامیہ اور خاص طور پرجمعیۃ علما ہند کے لئے عظیم خسارہ ہے ،جمعیۃ علما ہند اپنے ایک ملنسار ،خوش طبع اور منکسرا لمزاج راہنما سے محروم ہو گئی ہے ،ان جیسا مخلص ، دیانتدار و دیندار اور اپنے میدان کا ماہر شخص بآسانی اور جلدی دستیاب ہونا مشکل ہے ۔
مرحوم شکیل احمد سید صاحب بابری مسجد، طلاق ثلثہ، نکاح ثانی اور فتوی پر پابندی جیسے اہم مسائل پر ملت اسلامیہ ہند کی سپریم کورٹ میں پیروی کرنےاور جمعیۃ علماء ہند کی ہر محاذ پر موثر اور کامیاب نمائندگی کرنے والے بے باک وکیل تھے۔ جمعیۃ علماءہند کے سابق صدر محترم ، امیر الہند ، فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی نور اللہ مرقدہ کی نگاہ توجہ نے آپ کو ملی میدانوں میں مسلمانان ہند کا ترجمان اور وکیل بننے کا زریں موقع فراہم کیا جس کو ہر موقع پر آپ نے بڑی دیانت کے ساتھ نبھایا اور امور مفوضہ کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا ، آپ حضرت فدائے ملت رحمہ اللہ کے زمانہ ہی سے بہ حیثیت قانونی مشیر جمعیۃ علماءکے تمام اہم پرو گراموں میں شریک رہتے اور مفید مشوروں سے نوازتے ، اب جمعیۃ علماء کی مجلسوں میں آپ کی غیر موجودگی کا احساس عرصہ تک کیا جاتا رہے گا ۔
مرحوم بے شمار خو بیوں اور خصوصیات کے حامل تھےنہایت وضع دار ، شریف النفس ، خوش مزاج ، نرم گفتار اور اعلی کردار کی حامل شخصیت کے مالک تھے ،وہ جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے مؤقر رکن ، الجمعیۃ بکڈپو کے ذمہ دار اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبر بھی تھے ۔جمعیۃ علماہند کی ورکنگ کمیٹی میںان کی رائے اور مشورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں اور دعاء کرتے ہیں کہ مولائے کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پسماندگان اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ صوبے بھر میں واقع جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی تمام یونٹوں کے عہدیداران و اراکین، ذمہ داران مدارس ائمہ مساجد سے اپیل ہے کہ مرحوم کے لئے دعاء مغفرت اورایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

جرم

نوجوان کو لوٹنے والے تین ملزمان گرفتار، ٹٹوالا سے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

Published

on

گھاٹ کوپر کے اسلفہ علاقہ میں موٹرسائیکل پر گھر لوٹ رہے ایک نوجوان پر ٹین لوگون نے چوپڑ دکھاکر ہملہ کیا اور جبرن لوٹا پاٹ کی۔ گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 309(4)، 3(5)، تعزیرات ہند کی دفعہ 4، 25، اور تعزیرات ہند کی دفعہ 37(1) اور 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شکایت کنندہ سورج مہادیو دیٹھے (24) اور اس کا دوست یش کامبلے 12 نومبر کی دوپہر تقریباً 1:30 بجے ہوم گارڈ ٹریننگ سنٹر کے قریب سے گزر رہے تھے کہ تین پہیوں والے ٹیمپو میں سوار تین نامعلوم افراد نے انہیں روکا۔ ملزمان نے چوپڑ کو پوائنٹر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا، ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کا ہونڈا ڈیو اسکوٹر اور موبائل فون چھین لیا۔

کیس درج ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اور گھاٹ کوپر ڈویژن کے سینئر پولیس انسپکٹر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ تکنیکی اور روایتی تفتیش کی بنیاد پر ملزم نے حسین اسلم میمن عرف گینڈا کی شناخت کی۔ ٹٹ والا کے علاقے میں چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران، اس نے اپنے ساتھیوں – منا رام ولاس شرما اور دلشاد الدین سیتاب الدین شیخ – کے نام بتائے جنہیں بعد میں گرفتار کیا گیا۔

13 نومبر کو تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 17 نومبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گینڈا ایک بدنام زمانہ مجرم ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں 13 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی سے اغوا۴ سالہ بچی ۶ ماہ بعد بنارس سے بازیافت ممبئی پولس نے لگایا سراغ

Published

on

ممبئی : ممبئی شولاپورسے سی ایس ٹی ممبئی آمد کے بعد ریلوے ۴ سالہ بچی کو ممبئی پولس نے تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق ۲۰ مئی ۲۰۲۵ کو بچی اپنی والدین کے ساتھ ممبئی آئی تھی اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے بچی کا اغوا کرلیا اسے ممبئی سے یوپی لے گیا اس کے بعد پولس نے بچی کی تلاش میں متعدد ٹیمیں تشکیل دی اور پھر ایک ٹیم کو بنارس روانہ کیا گیا یہاں پولس نے سوشل میڈیا اور میڈیا کا سہارا لیا اور بچی کی تصویر وائر ل کی جس کے بعد ایک صحافی نے پولس کو بتایا کہ یہاں کے ایک اناتھ آشرم یتیم خانہ میں ایک مراٹھی بولنے والا بچہ ہے جس کے بعد پولس نے اس مقام پر پہنچ کر اس کی تصدیق کی اور ۱۲ نومبر کو دستاویزات کے ساتھ بچی کو ممبئی لایا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پروین منڈے اور ایم آرے مارگ اور آزاد میدان پولس کے عملہ نے انجام دیا ہے ۔

Continue Reading

جرم

ڈونگری شبینہ گیسٹ ہاؤس ڈرگس اسمگلنگ کیس میں تین اسمگلر گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی ڈونگری پولس اسٹیشن کی حدود میں شبینہ گیسٹ ہاؤس سے تین کلو گرام منشیات کوکین کی ضبطی کے بعد تین ڈرگس پیڈلرکو پولس نے چنئی جیل سے حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے پولس کے مطابق یہاں شبیہ گیسٹ ہاؤس میں ڈرگس کوکین سے متعلق اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ۲ نومبر کو پولس اور اے ٹی سی عملہ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات ضبط کی جس کی کل مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے اس معاملہ میں پولس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا اس ضبطی کے بعد یہ اطلاع ملی کہ یہ کوکین ترون کپور ، سہیل انصاری ، ہمانشو شاہ نے ایتھوپیا ساؤتھ افریقہ ملک سے اسمگلنگ کر کے لایا تھا اور چنئی کی جیل میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کیس میں چنئی کی جیل میں مقید ہے جس پر پولس نے ان تینوں ملزمین کا تابع حاصل کر لیا اور انہیں اس کیس میں باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، ڈی سی پی پروین منڈے اور اے سی پی تنویر شیخ کی رہنمائی میں انجام دی گئی ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com