سیاست
وارڈ نمبر 6 کا ضمنی الیکشن جنتادل سیکولر اور کانگریس کے لئے ایک کڑا امتحان
(وفا ناہی)
مالیگاؤں شہر کے سابق ایم ایل اے مرحوم ساتھی نہال احمد کے فرزند مرحوم ساتھی بلند اقبال کے انتقال کے بعد وارڈ نمبر 12 کی نشست خالی ہونے سے رسہ کشی بڑھ گئی ہے . اسی سال جنتادل کی ایک کارپوریٹر ساجدہ محمد یعقوب کے انتقال کے بعد وارڈ نمبر 6 کے ضمنی الیکشن میں جنتادل سیکولر کا کانٹے کا دورخی مقابلہ کانگریس سے ہوا. جنتادل نے مقابلہ تو ٹکڑ کا کیا مگر اپنی سیٹ بچانے میں ناکام رہی تھی اور وارڈ نمبر 6 کی یہ نشست کانگریس نے ہتیا لی. ایسا قیاس کیا جار ہا ہے کی وارڈ نمبر 12 میں ساتھی بلند اقبال کے انتقال کے بعد اس خالی نشست پر جنتادل کے جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی جنتادل دل کے امیدوار ہونگے۔ بہرحال دوسری جانب مقامی کانگریس پارٹی بھی اس وارڈ کے لئے اچھا امیدوار میدان میں اتارنے کے درپے ہے.اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار وارڈ نمبر 12 کے ضمنی الیکشن میں بھی مقابلہ دورخی مگر دلچسپ ہوگا۔ جہاں کانگریس اس سیٹ کو جیت کر ایک اور کارپوریٹر کا اضافہ کرناچاہے گی تو دوسری طرف جنتادل سیکولر اپنے قائد کی اس سیٹ کو بچانے اور پچھلے ضمنی الیکشن کا بدلہ لینے کی نیت سے میدان میں اترے گی.دونوں پارٹیوں کے ورکرس اور پارٹی کے ذمے داران اس وارڈ میں اپنے اپنے پسند دیدہ امیدوار کے لئے جم کر پرچار کرینگے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھیے گا ؟ اور اس وارڈ کا نمائندہ کون چن کر آتا ہے ۔ اسلام پورہ جیسا وارڈ جو کہ مذہبی ، تعلیمی اور صنعتی اعتبار سے کافی سنجیدہ و بیدار علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔ اس وارڈ میں کانگریس بھی دور اندیشی اور حکمت عملی سے اس سیٹ پر نظر بنائے ہوئے ہے ۔ واضح رہےکہ مفتی اسماعیل کے ایم ایل اے بننے کے بعد یہ پہلا ضمنی الیکشن ہوگا. بہرحال یہ ضمنی الیکشن جنتادل سیکولر کے لئے بہت ہی کڑا اور سخت ہوگا. کیونکہ ساتھی نہال احمد اور ان کے فرزند بلند اقبال کی رحلت کے بعد جنتادل یتیم ہوگئی ہے.
(جنرل (عام
کوئی مذہب امن خراب کرنے کی بات نہیں کرتا… ہائی کورٹ نے مساجد میں لاؤڈ سپیکر لگانے کی درخواست مسترد کر دی

ناگپور : بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مذہب کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو ناپسندیدہ آوازیں سننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ یہ فیصلہ گونڈیا ضلع کی مسجد گوسیہ کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے سنایا گیا، جس میں مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو بحال کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار مسجد نے کوئی قانونی یا مذہبی دستاویز پیش نہیں کی جس سے یہ ثابت ہو کہ نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ضروری ہے۔
عدالت نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی مذہب دوسروں کے امن کو خراب کرنے، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرتے ہوئے یا ڈھول پیٹ کر دعا کرنے کا حامی نہیں ہے۔ 16 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے عرضی گزار سے یہ ثابت کرنے کو کہا کہ آیا لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مذہبی عمل کے لیے ضروری ہے۔ درخواست گزار کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ اس لیے عدالت نے قرار دیا کہ وہ ریلیف کے حقدار نہیں ہیں۔
بنچ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے نوٹ کیا تھا کہ جہاں بولنے کا حق ہے، وہیں سننے یا نہ سننے کا بھی حق ہے۔ کسی کو سننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کوئی یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ وہ اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کا حق رکھتا ہے۔ ہائی کورٹ نے ماحولیات (تحفظ) ایکٹ 1986 کے تحت نافذ کیے گئے 2000 کے قواعد کا بھی حوالہ دیا۔ عدالت نے صوتی آلودگی سے ہونے والی پریشانی پر بھی روشنی ڈالی۔ لاؤڈ سپیکر کا شور لوگوں کی نیند میں خلل ڈال سکتا ہے اور تناؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے عدالت نے اس معاملے میں مسجد کی عرضی کو خارج کر دیا۔
جرم
ریپیڈو ایپ چلانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کے خلاف سرکاری لائسنس کے بغیر بائیک ٹیکسی سروس چلانے پر مقدمہ درج۔

ممبئی : نہرو نگر پولیس نے روپن ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جو ریپیڈو ایپ کو چلاتی ہے، بغیر سرکاری لائسنس کے بائیک ٹیکسی خدمات فراہم کرنے پر۔ یہ کارروائی 3 دسمبر کو ممبئی ایسٹ آر ٹی او کی موٹر وہیکل انسپکٹر منیشا اشوک مور کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔ شکایت کے مطابق، 2 دسمبر کو، ایم وی آئی وکاس سمپت لوہکرے کی قیادت میں ایک انفورسمنٹ ٹیم نے کرلا نہرو نگر میں ایس ٹی ڈپو کے قریب اچانک چیکنگ کی۔ تحقیقات کے دوران، ریپیڈو ایپ کے ذریعے بک کیے گئے تین موٹر سائیکل سواروں کو غیر قانونی طور پر نجی دو پہیہ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پوچھ گچھ پر، سواروں نے 42 سے 44 روپے کے درمیان کرایہ وصول کرنے کی تصدیق کی۔ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66/192 کے تحت تینوں موٹر سائیکل مالکان اور سواروں پر 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ لائسنس کی خلاف ورزی پر ایک شخص پر 500 روپے کا اضافی جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ ریپیڈو کے پاس مہاراشٹر حکومت یا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا پٹرول سے چلنے والی بائیک ٹیکسیوں کو چلانے کا کوئی درست لائسنس نہیں ہے۔ اس کے باوجود، کمپنی مسافروں کو پرائیویٹ موٹر سائیکلوں پر لے جاتی ہے اور ایپ کے ذریعے پیسے کماتی ہے۔ حکام کے مطابق، ریپیڈو کی کارروائیوں سے موٹر وہیکل ایکٹ، تعزیرات ہند اور آئی ٹی ایکٹ کی کئی دفعات کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ پولیس نے موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66، 93، 192اے، 193، 197، بی این ایل کی دفعہ 318 (3) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66ڈی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں کوکین کے ساتھ نائیجریائی گرفتار

ممبئی ؛ ممبئی پولس نے کوکین کےساتھ مالونی پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک نائیجریائی کو گرفتار کرنےکادعوی کیا ہے اس سے قبضے سے ۱۸۰ گرام کوکین بھی ضبط کی گئی ہے ۔ پولس نے گشت کے دوران مانوچی اگواعرف اولیوار اگوا ۲۷ سالہ کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے کوکین برآمد کی گئی کوکین کے ساتھ نائیجریائی کے قبضے سے کل ۷۲ لاکھ کا اسباب ضبط کیا گیا ہے ۔ پولس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے ۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
