سیاست
بی ایم سی کو بڑا دھچکا کیونکہ اسے ہر سال پراپرٹی ٹیکس ریونیو میں 1,000 کروڑ روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔

زمین کی سرمایہ کی قیمت کا تعین کرنے کے معیارات کو باطل کرنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں بی ایم سی کو ہر سال پراپرٹی ٹیکس کی آمدنی میں 1,000 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ نومبر 2022 میں، عدالت عظمیٰ نے اپریل 2019 کے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا جس میں زمین کی ‘سرمایہ کی قیمت’ کا تعین کرنے کے لیے تین معیارات کو باطل کیا گیا تھا جہاں تعمیر ابھی شروع ہونا تھی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) کے لیے ایک جھٹکا ثابت ہوا ہے۔ تاہم، یہ ممبئی میں رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کو بڑی راحت فراہم کرتا ہے، جہاں دیگر شہروں کے مقابلے میں تعمیراتی لاگت نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ سال 2022-23 کے لیے، بی ایم سی کی آمدنی کے بڑے ذرائع آکٹرائی کے بدلے میں معاوضہ تھے — 11,429 کروڑ روپے، اس کے بعد پراپرٹی ٹیکس کی وصولی — 7,000 کروڑ روپے، اس کے بعد ڈیولپمنٹ پلان (DP) ڈیپارٹمنٹ کی آمدنی — 3,950 کروڑ روپے۔ ایک سینئر شہری عہدیدار نے مڈ ڈے کو بتایا کہ شہری ادارہ سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرے گا کیونکہ باڈی کو دوسری صورت میں آمدنی میں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کی مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر سے صرف اذانیں دی جائے گی، شیواجی نگر میں کریٹ سومیا کی شرانگیزی، مسلمانوں کو ورغلانے کی کوشش : ابوعاصم اعظمی

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں لاؤڈ اسپیکر کے تنازع پرتمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ مساجد مکاتب اور مدارس کے کاغذات مصدقہ ہو, اور اس کے ساتھ ہی لاؤڈ اسپیکر کا پولیس پرمیشن اجازت نامہ بھی پابندی سے حاصل کیا جائے، کیونکہ فرقہ پرست عناصر بالخصوص کریٹ سومیا ممبئی شہر کاماحول خراب کرنے کے درپے ہیں، اس لئے مسلسل وہ مسجدوں مکاتب اور مدارس کو نشانہ بنارہاہے۔ اس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجدوں اور اذان سے ہی کریٹ سومیا کو تکلیف ہے، وہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کیلئے فرقہ پرستی کو فروغ دے رہا ہے، اس لئے مسلمانوں کو اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے رام نومی پر مالونی مسجد کے پاس قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈی جے بجایا گیا، انہوں نے کہا کہ آج دستور کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے، اس لئے مسلمانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے اور حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر بی ایم سی اور پولیس کمشنر سے بھی ملاقات کر کے حالات سے باخبر کیا جائے، ساتھ ہی ان شرپسندوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر بالخصوص کریٹ سومیا کا غیر قانونی دورہ بند ہونا چاہئے۔
سابق وزیر اورکانگریس لیڈر عارف نسیم خان نے کہا کہ مسجدوں مکاتب اور مدارس کے کاغذات درست کرنے کی ہمیں ضرورت ہے اور قانونی طریقہ سے ان کا جواب دینا چاہئے عارف نسیم خان نے کہا کہ مدارس کے قانونی دستاویزات کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر کے اجازت نامے کی حصولیابی بھی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جوش میں نہیں بلکہ ہوش میں کام لینے کی ضرورت ہے، کیونکہ فرقہ پرست عناصر مسلمانوں کو سڑکوں پر لانے اور ورغلانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اس کا قانونی جواب دینا ہوگا۔ عارف نسیم خان نے تجویز پیش کی کہ صرف اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جائے بقیہ تقاریر اندرون مسجد کے اسپیکر کا استعمال کیاجائے، جس پر علماء نے اتفاق ظاہر کیا۔
اس میٹنگ میں وکلا کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جو مسجدوں کے کاغذات اور دوسری قانونی دشواریوں کا حل کر نے کی سعی کریں گے، اور پھر اس متعلق قانونی چارہ جوئی بھی کی جائیگی۔ ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر سے ہی شرپسندوں کو اعتراض ہے اس میں راج ٹھاکرے، کریٹ سومیا، منگل پربھات لوڈھا اور نتیش رانے نفرتی ماحول تیار کر رہے ہیں اور یہ مسلمانوں کو ورغلا کر انہیں سڑک پر لانے کی سازش کر رہے ہیں، تاکہ ماحول خراب ہو مسلمانوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے، اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ ان نفرتی لیڈران پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے اور ان کے دوروں پر بھی پابندی عائد ہو، تا کہ پرامن ماحول رہے۔اس میٹنگ میں مولانا عبدالرحمن ضیائی نے کہا کہ مسجدوں پر لاؤڈ اسپیکر پر اعتراضات سے متعلق قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے، اس کے علاوہ مدارس کو بھی کریٹ سومیا اور دیگر لیڈران نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے دستاویزات کی بھی جانچ کی جارہی ہے، جو سراسر غلط ہے البتہ مدارس کے دستاویزات کی درستگی اور دیگر امور پر بھی کام کیاجارہا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
چمبور میں فائرنگ سے سنسنی بلڈر، ملزمین کی تلاش، فائرنگ کی سازش کس نے کی تھی تفتیش جاری

ممبئی ; ممبئی کے چمبور ڈائمنڈ گارڈن علاقہ میں گزشتہ شب 9 بجکر 50 منٹ پر تعمیراتی کمپنی کی مالک بلڈر صدرو خان پر فائرنگ سے سنسنی پھیل گئی، تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بلڈر پر قاتلانہ حملہ کیا، لیکن اس قاتلانہ حملہ میں صدرو کی جان بچ گئی اور انہیں قریب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ فائرنگ صدرو پر اس وقت کی گئی جب وہ سائن پنول ہائی وے سے گزر رہے تھے۔ صدرو پر ان نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کس کے اشارے پر کی اور کس نے فائرنگ کی, سازش رچی اس متعلق پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے, اور فائرنگ کے بعد کیس بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس ہر زاویے سے اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا صدرو کی کسی سے ذاتی دشمنی یا رنجش تھی یا نہیں, کس نے صدرو پر فائرنگ کی حملہ آوروں کا خاکہ بھی تیار کرِلیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ بھی اس کی متوازی تفتیش کر رہی ہے، حملہ آوروں کی تلاش میں پولیس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے, لیکن اب تک کسی بھی حملہ آور کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے شوٹ آؤٹ کے بعد راہ فرار اختیا ر کی ہے، جس جانب شوٹروں نے راہ فرار اختیار کی اس جانب ممبئی پولیس تفتیش کر رہی ہے، اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی معائنہ کر رہی ہے۔ ملزمین کی تلاش کے ساتھ پولیس نے مخبروں کو بھی اس کے متعلق خبر لانے میں سر گرم عمل کر دیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کریٹ سومیا کو دھمکی… یوسف انصاری کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ، لاؤڈ اسپیکر اور مسجدوں پر کارروائی کا الٹی میٹم

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے گوونڈی شیواجی نگر کی حدود میں غیر قانونی مساجد پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کی پولس کو ہدایت دی ہے, اور کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو بی جے پی احتجاج کرے گی, اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کریٹ سومیا کو دھمکی دینے والے یوسف انصاری پر بھی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ بی جے پی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف انصاری کو پولس فوری طور پر گرفتار کرے۔ غیر قانونی مسجد کو کریٹ سومیا نے لینڈ جہاد قرار دیا اور کہا ہے کہ یوسف انصاری جیسے غنڈہ سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کریں گے۔ کریٹ سومیا نے گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کریٹ سومیا کی اس شرانگیزی سے علاقہ میں ہلچل ہے۔ پولس نے کریٹ سومیا کے دورہ کے پس منظر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا