Connect with us
Wednesday,09-April-2025
تازہ خبریں

سیاست

شوسینا نے بھی ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کیا

Published

on

sanjay raut

وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بنگال کی شیرنی قرار دیتے ہوئے شیوسینا نے آج اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کیا۔ شیو سینا کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ممبر سنجے راؤت نے انھیں ’’بنگال کا شیرنی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار ’’دیدی بمقابلہ سبھی‘‘ ہے اور کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکے گا۔ مغربی بنگال کے انتخابات 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مراحل میں ہوں گے، اور اس کے نتائج 2 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔

راؤت نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا کہ ’’ہماری خواہش ہے کہ ممتا دیدی ایک بار گرجتے ہوئے کامیاب ہو جائیں‘‘ خیال رہے کہ بی جے پی کی ایک طویل عرصے حلیف جماعت رہی ہے، مگر 2019 میں اسمبلی انتخابات کے شیو سینا نے وزیر اعلی ٰ کے سوال پر بی جے پی سے رشتہ توڑ کر کانگریس اور نیشلسٹ کانگریس سے ہاتھ ملا لیا تھا۔

گزشتہ دنوں ممتا بنرجی سے راشٹریہ جنتادل کے لیڈر تیجسوی یادو نے ملاقات کی تھی، اور ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ممتا بنرجی نے 8 مرحلے میں پولنگ کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادو جیل میں ہیں، بہار میں دھوکہ دے کر جیت کر حاصل کی گئی ہے۔ راشٹریہ جنتادل بہار میں کانگریس کی حلیف جماعت ہے اس کے باوجود تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کا مقصد بی جے پی کو روکنا ہے، اس لئے وہ ممتا بنرجی کی حمات کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں انتخاب لڑوں یا آر جے ڈی بات برابر ہے۔

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مغربی بنگال میں بی جے پی کے پروپیگنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقابلہ صرف ممتا بنرجی ہی کرسکتی ہیں، اس لئے ہم بنگال میں امیدوار نہیں دیں گے، اور ممتا بنرجی کی حمایت کریں گے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

وانکھیڈے کا کاشف خان اور راکھی ساونت پر ہتک عزت کا مقدمہ واپس

Published

on

Rakhi-&-Sameer

ممبئی : این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر ایڈیشنل کمشنر آئی آر ایس نے فلم اداکار راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان کے خلاف داخل ہتک عزت کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ سمیر وانکھیڈے نے راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان دیشمکھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ داخل کر نے کے ساتھ اس سے 11.55 لاکھ کا ہرجانہ بھی طلب کیا تھا، ذاتی نوعیت کی بنیاد پر وانکھیڈے نے یہ کیس واپس لیا ہے۔ شکایت واپسی پر کاشف علی خان نے کہا کہ ہماری ثالثی ہوچکی ہے، آپسی اختلاف کے بجائے ہمارے پوشیدہ دشمنوں کے خلاف ہم لڑائی لڑے اس کی ایک مثال یہ ہے کہ میں سمیر وانکھیڈے کی بہن یاسمین وانکھیڈے کے کیس کی پیروی کی ہے، اور سابق وزیر نواب ملک کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی داخل کیا ہے۔

سمیروانکھنڈے نے کورڈیلیا کروز کیس میں شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو گرفتار کیا تھا اور اس کیس میں گرفتار منمون دھمیچا کے وکیل کاشف علی خان نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف اپنے انسٹا گرام اور سوشل میڈیا ذرائع پر قابل اعتراض اور نازیبا تبصرہ کئے تھے جس کے بعد وانکھیڈے نے ان پر ہتک عزت کا کیس داخل کیا تھا،اور اسی پوسٹ کو راکھی ساونت نے بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا۔چونکہ راکھی ساونت کے کئی معاملہ کی پیروی کاشف علی خان ہی کر رہے ہیں اس لئے وانکھیڈے نے دونوں کے خلاف مقدمہ داخل کیا تھا، لیکن اب وانکھیڈے نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر یہ کیس واپس لے لیا ہے۔ کیس واپسی کیلئے عدالت نے فریقین کو حاضر رہنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں وانکھیڈے نے کہا کہ کاشف علی سے ان کی ثالثی ہوگئی ہے اور اس افہام و تفہیم کے بعد وانکھیڈے نے کیس واپس لے لیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

شرابی ڈرائیوروں کے خلاف پولس کارروائی، سات مقدمہ درج

Published

on

traffic-police

ممبئی : ممبئی ٹریفک پولیس نے شراب پی کر ڈرائیورنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی کارروائی کی ہے۔ ممبئی ٹریفک پولیس نے شراب نوشی کر کے ڈرائیونگ کرنے والوں پر دفعہ 125 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 8 اپریل کو شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں پر بھارتیہ نیائے سہتا بی این ایس 2023 دفعہ 125 کے تحت 7 مقدمہ درج کیا گیا، ساتھ ہی ان ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کئے گئے ہیں۔ اس معاملہ میں ٹریفک پولیس نے ساگر پربھاکر 27 سالہ تھانہ، دلیپ سبھاش یادو 28 سالہ مجگاؤں، راکیش شیواجی راٹھوڑ 22 کف پریڈ ممبئی، رحیم شیخ 30 بیلا پور نئی ممبئی، سرجیت سنگھ 26 ساکی ناکہ، پرکاش یشونت 39 کاجو پاڑہ بوریولی، اجئے کمار رام شنکر سنگھ 40 جوگیشوری ساکن پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا کیس درج کیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران شراب پی کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرہ میں ڈالنے والے ان ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کر کے اس پر قدغن لگانے کی سعی کی ہے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے، اور اسی مناسبت سے کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ۵۰ کروڑ روپے کی منشیات ڈرگس تباہ

Published

on

Mumbai-Police

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ۱۰۰ دنوں کے پروگرام کی مناسبت سے ممبئی پولس کے انسداد منشیات سیل اے این سی نے ممبئی میں درج ۱۳۰عدالتی کیس ضبط شدہ ۵۳۰ کلو وزن ۴۴۳۳ کو ڈین بوتلیں کل ۵۰ کروڑ مالیت کی منشیات کو ضائع اور تباہ کیا گیا۔ یہ کارروائی مہاراشٹر سرکار کی منظور شدہ ویسٹ مینجمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی تلوجہ پنول رائے گڑھ میں مکمل کی گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر، اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر ستیہ نارائن چودھری، جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم کی ایما پر کی گئی ہے ستیہ نارائن چودھری کمیٹی کے صدر بھی ہے اور یہ کارروائی اے این سی کے ڈی سی پی شیام گھاگھے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com