سیاست
جلگاؤں کے سرکاری ہاسٹل میں عریاں رقص نہیں ہوا: وزیر داخلہ انیل دیشمکھ
بدھ کے روز، مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں سرکاری ہاسٹل میں خواتین کے عریاں رقص کا معاملہ ایوان میں زیر بحث تھا۔ بی جے پی کے ایم ایل ایز نے اس مسئلے کو شدت سے اٹھایا تھا اور خواتین کی حفاظت پر سوال بھی اٹھائے تھے۔ اس معاملے میں، مہاوکاس اگھاڑی حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کی طرف سے تحقیقات کا بھروسہ بھی دیا گیا تھا۔ آج اس معاملے پر بات کرتے ہوئے، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر یشومتی ٹھاکر نے کہا ہے کہ،’جلگاؤں شہر میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے’۔
حکومت نے جلگاؤں میں اس واقعے کی تحقیقات کے لئے 6 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ ان تمام ٹیموں میں مختلف محکموں کی خواتین افسران شامل تھیں۔ جب خواتین عہدیداروں نے حکومت کو رپورٹ پیش کی تو سارے لوگ حیران رہ گئے۔ اس رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ جلگاؤں میں خواتین کے ہاسٹل میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 20 فروری کو خواتین نے ایک تفریحی پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں خواتین نے گانے گائے، لیکن عریاں ڈانس جیسی کوئی چیز نہیں تھی۔
وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا کہ جس خاتون نے معاملہ اٹھایا تھا اس عورت کا نام رتن بالا سونار ہے، جو ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے، ہاسٹل کے عملے نے بھی وقتا فوقتا پولیس اور دیگر عہدیداروں سے اس خاتون کے بارے میں شکایت کرچکے ہیں ۔ یہ خاتون باقی لوگوں کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتی ہیں. ایسے الزام بھی لگے ہیں ۔ بدھ کے روز جلگاؤں ضلع کے خواتین ہاسٹل میں رہنے والی خواتین پر کچھ پولیس اہلکاروں اور باہر کے لوگوں کے ذریعہ زبردستی عریاں رقص کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا ۔ حزب اختلاف نے حکومت کا محاصرہ کرتے ہوئے خواتین کی حفاظت پر سوالات اٹھائے تھے۔ جس پر وزیر داخلہ نے حکومت کی جانب سے کہا تھا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ بہت سے لیڈران نے بھی اس معاملے کی سخت مذمت کی تھی ۔ تاہم، تحقیقاتی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
نازیہ الٰہی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر اسے گرفتار کیا جائے، ابوعاصم کا وزیراعلیٰ فڑنویس سے مطالبہ، بدامنی پھیلنے کا خطرہ

ممبئی : گستاخ رسول, نازیہ الہی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے, کیونکہ اس سے نظم و نسق کا خطرہ ہے, ایسے حالات میں ریاست میں بدامنی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے توہین رسالت اور اہم شخصیات کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف دس سال سے زائد کی سزا تجویز کرنے کے ساتھ قانون سازی کی جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست بھر میں نازیہ الٰہی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے مسلمان پولس اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں, لیکن اب تک گستاخ ملعونہ پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جس سے مسلمانوں میں ناراضگی ہے۔ آج سماج وادی پارٹی ممبئی/ مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ بی جے پی اقلیتی رہنما نازیہ الٰہی کے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام اور اسلام کے خلاف اشتعال انگیز بیانات نے مسلمانوں کے جذبات مجروج ہوئے ہیں, اس لیے ملک اور ریاست میں بے چینی و اضطراب لہر ہے اور اس سے امن و امان کے لیے خطرہ ہیں۔ اس لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے درخواست کی کہ وہ ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کرے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی… منتقلی تک صبر کریں اس دوران کمپنی اصول و ضوابط کے خلاف ورزی کرتی ہے تو اس پر کارروائی ہوگی : پنکجہ منڈے

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈ ابوعاصم اعظمی کے گوونڈی شیواجی نگر میں ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کے مطالبہ کی پیروی کو آج اس وقت کامیابی ملی, جب یہاں ایوان اسمبلی میں وزیر ماحولیات پنکجہ منڈے بتایا کہ ایس ایم ایس کپ کمپنی بند کرنے سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہاُ کہ کمپنی کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے, اس کی ایم آئی ڈی سی میں منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔ منتقلی تک انتظار کرنا ہوگا اگر اس دوران بھی کمپنی سے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس پر سخت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس کمپنی کی منتقلی تک صبر کرنا ہوگا, یہاں سے یہ کمپنی منتقل ہو گی۔ ابوعاصم اعظمی نے ایوان میں بتایا کہ ایس ایم ایس کمپنی سے متعلق سابقہ سرکار کے وزیر ادیتہ ٹھاکرے نے ۲۰۲۲ میں کمپنی بند کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اب تک یہ کمپنی یہاں موجود ہے۔ اس سے عوام کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایس ایم ایس کمپنی ہی نہیں یہاں چار آر ایم سی پلانٹ بھی ہے, اس کے ساتھ ہی شہر کا کوڑا کچرا بھی یہاں پھینکا جاتا ہے۔ اعظمی نے کہا کہ سرکار کی چشم پوشی کا شکار گوونڈی شیواجی نگر علاقہ ہے, جب اجیت پوار اس علاقہ میں تشریف لائے تھے تو انہوں نے گوونڈی مانخورد کی پسماندگی اور بدحالی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ممبئی میں اتنا پسماندہ علاقہ مانخورد شیواجی نگر ہے, اس کے بعد انہوں نے فنڈ فراہمی کا بھی یقین دلایا تھا لیکن آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہے۔ ایوان میں اسمبلی کی کامیاب پیروی کا نتیجہ ہے کہ ایس ایم ایس کمپنی منتقلی کو یقینی بنایا گیا ہے اور جلد ہی فضلا اور فضائی آلودگی کی ذمہ دار ایس ایم ایس کمپنی بند ہو گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بارش کے دوران درختوں کے نیچے نہ ٹھہریں اور گاڑیاں کھڑی نہ کریں، ممبئی میونسپل کارپوریشن کی شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

ممبئی مانسون کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ممبئی میں سب سے خطرناک و مخدوش تباہ حال درختوں کا سروے اور کٹائی کی ہے۔ تاہم میونسپل کارپوریشن کے پارکس ڈپارٹمنٹ نے اہلیان ممبئی سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران درختوں کے نیچے کھڑے نہ ہوں اور نہ ہی ان کے نیچے گاڑیاں کھڑی کریں۔ مانسون کے موسم میں ممکنہ خطرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے پارکس ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی میں سب سے خطرناک درختوں کی سائنسی طریقے سے کٹائی کی ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیز ہواؤں کے دوران درختوں یا شاخوں کے گرنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا, لہٰذا شہری بارش کے دوران درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران درختوں کے گرنے یا شاخوں کے ٹوٹنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اس لیے محکمہ پارکس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش سے بچتے ہوئے درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے حتی الامکان گریز کریں۔ اس سلسلے میں محکمہ پارکس نے ممبئی شہر، مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں مختلف مقامات پر معلوماتی کتابچے آویزاں کر کے بیداری پیدا کی ہے۔ ممبئی میں خطرناک درخت سے متعلق پارکس سپرنٹنڈنٹ جتیندر پردیشی نے کہا کہ اہلیان ممبئی کو چاہئے کہ وہ محکمہ کے دفتر (وارڈ) میں پارکس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں یا سول سروس نمبر 1916 پر رابطہ کریں جو عمارتوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے احاطے میں، آس پاس اور سڑکوں کے آس پاس خطرناک معلوم ہوتے ہیں۔ انہوں نے ممبئی کے باشندوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عمارتوں اور سوسائٹی کے احاطے میں خطرناک درختوں کی کٹائی کے لیے ضروری اجازت حاصل کریں اور ممکنہ خطرے سے بچیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
