جرم
بھیونڈی میں کوویڈ کا دوسرا ڈوز لینے والے ایک شخص کی موت سے ، سراسیمگی طاری ہے
بھیونڈی: (نامہ نگار )
کورونا کا انفیکشن دوبارہ نا بڑھنے پائے اور نہ ہی لوگ اس سے متاثر ہوں لہذا پورے ملک کی عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کی شروعات کردی گئی ہے۔ لیکن کورونا کی ویکسین کا دوسرا ڈوز لینے کے بعد ویٹنگ روم میں رکنے والے شخص کو ویکسین سینٹر میں ہی چکر آگئی۔ جس کی وجہ سے اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ڈاکٹروں کے ذریعے اسے مردہ قرار دینے کا واقعہ بھیونڈی کے بھاگیہ نگر واقع ویکسینیشن سینٹر میں بروز منگل کو پیش آیا ہے۔ مذکورہ واقعے کی وجہ سے شہر میں سراسیمگی پائی جارہی ہے۔ اسی درمیان موت کی وجہ ابھی تک سمجھ میں نہیں آنے کی وجہ سے محکمہ صحت میں بھی خوف و ہراس طاری ہے۔
واضح ہو کہ سکھدیو کردت (45 سال) فوت ہونے والے شخص کا نام ہے جو تھانہ کے منورما نگر علاقہ کا رہائش پذیر تھا اور بھیونڈی میں ایک نجی ڈاکٹر کے یہاں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔ منگل کے روز صبح 11 بجے کے قریب کوویڈ ویکسین کا دوسرا ڈوز لینے کے لئے شہر کے بھاگیہ نگر واقع کوویڈ ویکسینیشن سینٹر میں گیا تھا جہاں دوسرا ڈوز لینے کے بعد وہ ویکسینیشن سینٹر کے ویٹنگ روم میں رکا ہوا تھا۔ اس کے پندرہ منٹ بعد اسے چکر آگئی جس کی وجہ سے وہ نیچے گر گیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لئے بھیونڈی کے آنجہانی اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مذکورہ واقعہ سے محکمہ صحت میں خوف وہراس طاری ہوگیا ہے۔
دوسرا ڈوز لینے کے بعد اس شخص کی موت ہوئی ہے اس کی وجوہات کا پتہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوگا۔ جس کے لئے تھانہ محکمہ صحت کی جانب سے سینئر افسران کی ایک ٹیم بھی بھیونڈی میں آگئی ہے لیکن پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجوہات کا صحیح پتہ چل سکے گا اس طرح کی جانکاری بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے آر کھرات نے دی ہے۔
مذکورہ تناظر میں متوفی کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر آج دوسرا ڈوز لینے کے لئے جانے والے ہیں جس کی اطلاع صبح میرے شوہر نے مجھے دی تھی۔ روزانہ کے معمول کے مطابق آج وہ کام پر گئے تھے لیکن دوپہر کے وقت مجھے ان کے مذکورہ حادثے کے تعلق سے فون آیا ، اس کے بعد میں جب اندرا گاندھی اسپتال پہنچی تو شوہر کی موت کی اطلاع ملی۔ اس افسوسناک واقعے کی وجہ سے مجھ پر پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ لہذا اس واقعہ کی تفصیلی جانچ ہو اور مجھے انصاف دلایا جائے اس طرح کے ردعمل کا اظہار متوفی سکھدیو کردت کی اہلیہ سونالی کردت نے کیا ہے۔
جرم
ممبئی لوکل ٹرین کے دیویانگ کوچ میں الہاس نگر کی خاتون کو ہراساں کیا گیا۔ 2 گرفتار

کلیان : ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، 2 دسمبر کو ممبئی لوکل ٹرین کے دیویانگ کوچ میں الہاس نگر کی ایک 26 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا۔ یہ واقعہ منگل، 2 دسمبر کی رات تقریباً 8.15 بجے پیش آیا۔ میڈیا کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو میں، تھانے میں کام سے واپس آتے ہوئے، وہ سنٹرل ریلوے تھانے-کلیان ٹرین میں سوار ہوئی۔ ٹرین کے ڈومبیولی کراس کرنے کے بعد، خاتون نے ملزمین، جن کی شناخت انوپ سریندر سنگھ، اور ابھیلاشا ارجن نیر کے نام سے کی گئی، کے ساتھ دیویانگ پاس کے بارے میں بحث کی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کی گرما گرم بحث ہونے کے بعد دونوں ملزمان نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔ جب وہ الہاس نگر اسٹیشن پر اترے تو تینوں نے ایک اور عینی شاہد کے ساتھ اسٹیشن پر زبردست بحث کی۔ ریلوے پولیس جلد ہی پلیٹ فارم پر پہنچ گئی، جہاں کئی خواتین نے مداخلت کی اور اس واقعے کے بارے میں افسران کا سامنا کیا۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو کلیان ریلوے پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور خاتون کی شکایت کی بنیاد پر بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 74 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی دوران، گزشتہ ماہ، ایک 25 سالہ خواجہ سرا کو واشی گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے 2 نومبر کو پنول سے سی ایس ایم ٹی لوکل ٹرین میں سوار ایک 28 سالہ خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ یہ واقعہ دوپہر 12.10 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرین نیرول اسٹیشن کے قریب تھی۔ ملزم جب ہاربر لائن ٹرین کے جنرل ڈبے میں سوار ہوا تو مسافروں سے بھیک مانگ رہا تھا۔ جب ٹرین نے سی ووڈس اسٹیشن کراس کیا تو ملزم اور ایک مرد مسافر کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا جس نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ اس شخص نے، ایک خاتون دوست کے ساتھ، ملزم کو آگے بڑھنے کو کہا، جس کے نتیجے میں گرما گرم زبانی تبادلہ ہوا۔ تصادم کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اس شخص کے ساتھ بدسلوکی کی اور خاتون کو اس کے کندھے پر چھوا جس سے وہ بے چین ہوگئی۔ شکایت درج کرائی گئی اور ملزم کو واشی جی آر پی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
جرم
جوگیشوری : پاسکو کیس میں ضمانت پر رہا ملزم دوبارہ گرفتار

ممبئی : ممبئی پاسکو کیس میں ملوث ایک مفرور ملزم کو ۶ سال بعد دوبارہ جوگیشوری پولس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. ممبئی کے جوگیشوری میں ۲۰۱۹ میں ملزم پنکج پنچال ۲۷ سالہ کو پاسکو اطفال پر تشدد اور استحصال کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر رہا تھا, لیکن عدالتی کارروائی میں غیر حاضر رہتا تھا اور گزشتہ ۶ سال سے اپنی شناخت چھپا کر روپوش تھا, پولس کو اطلاع ملی کہ ملزم ایس آر اے بلڈنگ کے قریب آیا ہے جس پر پولس نے جال بچھا کر جوگیشوری سے ملزم کر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے. اس کے خلاف عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا, جس کے بعد پولس نے اس کی تعمیل کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے اسے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولس زون ۱۰ کے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے دی ہے۔
جرم
برتھ ڈے پارٹی میں دوست کو نذرآتش کی کوشش… غیر ارادتا قتل کا کیس درج کرنے پر متاثرہ کے بھائی کا پولس تفتیش پر کئی سنگین الزام

ممبئی کرلا کوہ نور فیس 3 میں سالگرہ پارٹی میں دلخراش واردات نے دل کو دہلا کر رکھ دیا ہے, جبکہ متاثرہ کے بھائی عبدالحسیب نے اپنے کنبہ کی جان کو ملزمین کے شناسائی اور رشتہ داروں سے خطرہ قرار دیا ہے۔ عبدالرحمن خان کو ۲۵ نومبر کو سالگرہ منانے کے لئے سوسائٹی میں بلایا گیا اور پانچ دوستوں نے کیک کاٹنے کے دوران پہلے انڈے اور پتھر سے ان پر حملہ کردیا اور پھر متاثرہ پر ایاز ملک نے پٹرول چھڑک دیا اور لائٹر سے آگ لگا دی, اس کے بعد متاثرہ فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگا اور واچمین سے پانی کی بوتل لے کر اس نے اپنے جسم پر ڈالی. پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے, اس معاملہ میں پولس نے غیر ارادتا قتل کا کیس درج کیا ہے. متاثرہ اب بھی سٹی اسپتال میں زیر علاج ہے لیکن اب متاثرہ کے بھائی عبدالحسیب خان نے یہ سنگین الزام عائد کیا ہے. پولس نے اقدام قتل کا کیس درج کرنے کے بجائے غیرارادتا قتل کا کیس درج کیا ہے, جبکہ منصوبہ بند طریقے سے میرے بھائی کو بلا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی, لیکن جب ہم نے پولس کو اقدام قتل کا کیس درج کرنے کی درخواست کی تو پولس افسر کا کہنا ہے کہ اس میں اقدام قتل کا کیس نہیں بنتا, جبکہ میرے بھائی کی جان خطرہ میں ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔ جب سے یہ واقعہ پیش آیا اس وقت سے کئی لوگوں نے ہم پر کیس واپس لینے کا دباؤ ڈالا ہے اور کئی نامعلوم افراد گھر کے پاس بھی نظر آرہے ہیں. گھر پر کیس واپس لینے کے دباؤ ڈالنے والوں کا کہنا ہے کہ اب جو ہونا تھا ہوگیا, کیس کر کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ہم مسلمان ہے اور آپ کو یہیں رہنا ہے اس لئے آپس میں صلح کر کے کیس واپس لے لو. لیکن ہمیں انصاف ملے گا اس لئے ہم پولس کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر توجہ دے جو بھی خاطی اس میں ملوث ہے اس پر سخت کارروائی ہو. عبدالحسیب نے الزام عائد کیا کہ مقامی پولس سیاسی دباؤ میں کام کررہی ہے اور اس لئے غیر ارادتا قتل کا کیس درج کیا گیا ہے, جبکہ یہ معاملہ اقدام قتل کا ہے۔ وی بی نگر کے سنئیر پولس انسپکٹر پوپٹ آہواڑ نے کہا کہ اس معاملہ میں غیر ارادتا قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے. پنچنامہ سمیت دیگر دستاویزات بھی پولس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے, سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کیا ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
