Connect with us
Sunday,27-September-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

کیرالہ اور مہاراشٹر میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ

Published

on

coronavrus

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست کیرالہ و مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بالترتیب 5835 اور 1773 مریض شفایاب ہوئے ۔ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والی ریاستوں میں مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے مقام پر ہے ۔
کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5835 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے جس سے ریاست میں یہ تعداد 9.31 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ مہاراشٹر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں سب سے آگے ہے اور اب تک مجموعی طور پر لاکھ 19.74 سے زائد افرادافراد شفایاب ہوچکے ہیں اور اسی عرصے میں 1773 ایکٹیو کیسز سے اس کی مجموعی تعداد 34449 ہو چکی ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،194 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ چار ہزار 940 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11،106 مریض صحتمند ہوئے ، جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 11 ہزار 731 ہوگئی ہے۔ وہیں ، ایکٹیو کیسز 996 کے اضافہ سے مجموعی تعداد 1،37،567 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 92 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 642 ہوگئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ……………….ایکٹیو کیسز ……….شفایاب …….. ہلاکتیں
انڈمان نکوبار … 09 …………… 4938 …….. 62
آندھرا پردیش ……….. 797 ………. 880855 ….. 7162
اروناچل پردیش ….. 04 ………….. 16772 ……. 56
آسام ……………. 1631 ………. 214570 ….. 1087
بہار ……………. 653 ………… 259513 ….. 1524
چنڈی گڑھ ………… 123 ………….. 20752 …….. 345
چھتیس گڑھ …….. 3255 …………. 301904 ….. 3771
دادر نگر حویلی اور دمن و دیو … 02 …………. 3396 ……….. 02
دہلی ………….. 1041 ……….. 624866 ….. 10889
گوا ……………. 584 ………… 52831 ………… 778
گجرات ………… 1763 ……….. 258834 …….. 4400
ہریانہ ………. 845 ……….. 265085 ………. 3039
ہماچل پردیش … 524 ……….. 56685 ………… 992
جموں وکشمیر ….. 616 ……… 122703 …….. 1949
جھارکھنڈ ………….. 452 ……. 117749 …….. 1082
کرناٹک …………. 5929 ….. 926664 …….. 12263
کیرالہ ……………. 63847 ….. 931706 ……. 3970
لداخ ……………. 49 ……… 9586 ……….. 130
لکشدیپ ………….. 90 ………. 134 ……………. 0
مدھیہ پردیش ……… 1829 …. 251765 ……. 3829
مہاراشٹر ……….. 34449 ….. 1974248 ….. 51489
منی پور …………. 66 ……….. 28744 ……… 373
میگھالیہ ……….. 166 ……… 13623 ……… 148
میزورم ………… 20 ……….. 4363 ………… 9
ناگالینڈ ……….. 76 ………… 12019 ……. 88
اوڈیشہ ………. 740 ……….. 333451 …. 1910
پڈوچیری ……… 284 ………… 38500 ……. 656
پنجاب ………… 2335 ………. 168035 …… 5694
راجستھان ……. 1409 ……….. 314630 …… 2781
سکم ………. 59 ………… 5922 ………. 135
تمل ناڈو ……. 4275 …….. 827962 …… 12413
تلنگانہ ……… 1748 …….. 293210 ……. 1616
تری پورہ ………… 02 ……….. 32960 ……….. 391
اتراکھنڈ …… 637 ……… 94449 ……….. 1680
اتر پردیش ….. 3098 ….. 590292 ……… 8699
مغربی بنگال ……. 4160 ……. 558015 ……… 10230
مجموعی ………. 137567 ….. 10611731 ….. 155642

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی اور مہاراشٹر بھر میں گنپتی وسرجن کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

Published

on

visarjan & police

ممبئی : ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں گنپتی وسرجن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ممبئی میں سب سے طویل ممبئی کا لال باغ کا راجہ کا جلوس صبح 11 بجے اس وقت اختتام پذیر ہوا, جب گنپتی بھکتوں نے اپنی بپا کو پرنم آنکھوں سے گرگاؤں چوپاٹی پر الوداع کہا اور جل پرواہ یعنی وسرجن کے ساتھ ممبئی میں لال باغ کا راجہ کا جلوس ختم ہوگیا, اتنا ہی نہیں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں وسرجن کے دوران امن وامان برقرار رکھا جبکہ کولہاپور میں گنپتی مورتی الیکٹرک تار سے ٹکرائی, جس کے سبب اسے نقصان پہنچا اس کے ساتھ ہی ناسک میں گانا بجانے کو لے کر دو گروپ میں تنازع پیدا ہوگیا اور دو زخمی ہوگئے دونوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا اورنگ آباد میں گنپتی وسرجن کے جلوس میں منڈلوں کے گنپتی جلوس آگے پیچھے لینے کے تنازع میں ٹکراؤ ہوا, جس کے بعد پولیس نے اسے حل کر لیا اس کے ساتھ ہی ناسک میں ڈی جے نہ بجانے کے حکم کے خلاف منڈلوں نے احتجاج کیا, لیکن پولیس کا معاملہ حل کرنے کے بعد جلوس دوبارہ شروع کر دیا گیا, تھانہ میں بھی گنپتی وسرجن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔ تھانہ پولیس کمشنر آشوشوس ڈومبرے نے سخت حفاظتی انتظامات کا دعوی کیا تھا, یہی وجہ ہے کہ تھانہ میں بھی ایک بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مہاراشٹر بھر میں ڈی جی پی سدا نند داتے نے ضروری ہدایت جاری کی تھی اس کے علاوہ الرٹ جاری کیا گیا تھا, یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر میں گنپتی وسرجن پرامن رہا۔ ممبئی شہر میں پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں پرامن گنپتی وسرجن سر انجام دیا گیا۔ ممبئی میں تمام حفاظتی انتظامات پختہ کئے گئے تھے۔ لال باغ کے راجہ کے روٹ سے لے کر حساس علاقوں پر خصوصی پہرہ لگایا گیا تھا۔ مہاراشٹر اور ممبئی میں گنپتی وسرجن پرامن اختتام پذیر ہونے کے بعد پولیس نے چین کی سانس لی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مسلم خواتین میں بیداری لانے کیلئے آل انڈیا مسلم ویمن کا کامیاب سیمینار

Published

on

ممبئی : ممبئی میں مسلم خواتین میں بیداری لانے کیلئے آل انڈیا مسلم ویمن ایسوسی ایشن نے دو روزہ سمینارہ کا انعقاد مسافر خانہ صابو صدیق میں کیا تھا جس میں خواتین کو بااختیار اور خود کفیل بنانے کیلئے اہم پہل کی گئی اس مستورات کے اجتماع میں خواتین کو دین و دنیا اور حالات حاضرہ سے متعلق بھی روشناس کروایا گیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسما زہرہ نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں جس طرح سے بیداری ضروری ہے اسی مناسبت سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اس میں تعلیمی بیداری انتہائی اہم اور ضروری ہے اس لئے اس سمینار میں خواتین کو تعلیم کے غرض و غایت سے متعلق روشناس کروایا گیا اتنا ہی نہیں آج کے اس سمینار میں اساتذہ شریک تھے اور صرف ممبئی ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر اور ملک کے دیگر گوشوں سے بھی خواتین اساتذہ اس میں شریک تھے اسما زہر نے کہا کہ تعلیم ہی ہماری نسلوں میں بیداری لاتی ہے اس لئے ایسی صورتحال میں اپنی بچیوں کو بیدار کر نے کیلئے یہ سیمینار منعقد کیا گیا تھا تاکہ انہیں سماج و معاشرے میں کام کاج کے طریقہ کار سے روشناس کروایا جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سرکار اقلیتوں کو حاشیہ پر لانے کی کوشش کر رہی ہے نت نئے قانون اور یو سی سی جیسے قانون کی نفاذ کی بات کی جارہی ہے اس سے مسلمان تو بیدار ہوچکے ہیں اس کے ساتھ ہی سرکار کے مسلسل مسلمانوں کو نشانہ بنانے سے یہ فائدہ ہوا ہے کہ وہ اب پوری طرح سے ہوش میں آگئے ہیں اور ہر چال سے ہوشیار و بیدار ہے اس سمینار کا مقصد تعلیم کو عام کرنا اور خواتین و بچیوں کو خود کفیل بنانا معاشر ے میں خواتین کے حقوق کو عام کرنا ہے۔ اس تقریب میں ممبئی امن کمیٹی کے سر براہ فرید شیخ بھی پیش پیش تھے انہوں نے کہا کہ ایسے سمینار کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ان میں حوصلہ پیدا کرنا ہے اس لئے یہ دو روزہ سیمنار ممبئی میں منعقدہ کیا گیا جس میں ملک بھر سے 500 سو سے زائد ٹیچر اور ہر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مستورات اور اہم اشخاص نے شریک کی ہے اور یہ سمینار کامیاب رہا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی یکم اکتوبر سے جھوپڑپٹیوں پر انہدامی کارروائی کا خوف

Published

on

Bandra-Demolition

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یکم اکتوبر 2026 ء کو 14 فٹ اونچائی سے زیادہ جھوپڑوں کے خلاف کارروائی پر فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مانخورد گوونڈی, ملاڈ مالونی کرلا, ساکی ناکہ سمیت دیگر جھوپڑپٹی علاقوں کو اس پالیسی کے معرفت نشانہ بنانے کی کوشش ہے ان جھوپڑپٹیوں میں مقیم مکین جب ووٹ دینے کے اہل ہے تو پھر ان پر کارروائی کیوں؟ جن افسران نے غیر مجاز تعمیرات کروائی ہے ان پر بھی کارروائی کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ جھوپڑپٹی بالخصوص اقلیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے اس قسم کی پالیسی تیار کی جاتی ہے اس لئے ہم نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کیا ہے اس پر فوری طور پر روک لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 14 فٹ کے بی ایم سی کے فرمان سے جھوپڑپٹیوں میں غیر یقینی صورتحال ہے اور مکین پریشان حال ہے ایسے میں نظم ونسق کا مسئلہ کا خطرہ لاحق ہے اس لئے میری سرکار سے گزارش ہے کہ پہلے جھوپڑوں کی بحالی عمل میں لائی جائے اس کے بعد سرکار کوئی کارروائی کرے۔

اعظمی نے الیکشن کمیشن اور ایس آئی آر پر بات کر تے ہوئے الیکشن کمشنر کو ہی دھوکہ باز اور چور قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ کس طرح سے گڑ بڑی اور خرد برد کی گئی ہے اس لئے اس معاملہ میں الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ اعظمی نے کیا ہے اس کے ساتھ ہی اعظمی نے قحط زدہ اضلاع میں فوری طور پر امداد پہنچانے اور مہاراشٹر کو قحط زدہ خشک سالی کا اعلان کر نے کے علاوہ کسانوں کی فوری مالی و ضروری امداد کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یو پی الیکشن عنقریب ہے ایسے میں ممبئی میں شمالی ہند کے باشندوں کیلئے مہم چلائیں گے اس کے ساتھ ہی شمالی ہند کے باشندوں کو یو پی الیکشن میں حصہ لینے کی بھی اپیل کریں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان