(جنرل (عام
یوم جمہوریہ تشدد : حراست میں لئے گئے کسانوں کی رہائی کی مانگ خارج
دہلی ہائی کورٹ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر ٹرالی کے دوران تشدد کے سلسلہ میں 26 جنوری کو یا اس کے بعد سندھو بارڈر، ٹکری بارڈر اور غازی پور سرحد کے نزدیک ’غیر قانونی طریقہ سے‘ حراست میں لئے گئے کسانوں سمیت تمام لوگوں کو رہائی کی مانگ کرنے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی پر غور کرنے سے منگل کو منع کر دیا۔
یہ عرضی ایک لا گریجوئیٹ ایڈوکیٹ آشیما منڈلا اور منداکنی سنگھ کے ذریعہ دائر کی گئی تھی۔ عرضی میں الزام لگایا گیا کہ 26جنوری کو قومی راجدھانی میں ٹریکٹر ٹریلی کے دوران بھڑکے تشدد کے بعد تقریبا 200 لوگ لاپتہ ہیں۔
جج ڈی این پٹیل کی صدارت والی بنچ نے عرضی گزار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ ’تشہیر سے جڑی عرضی‘ ہے اور اسے خارج کر دیا۔ عدالت نے عرضی گزار کو پولیس کی غیر قانونی حراست میں ہونے کا دعوی کرنے والے تمام لوگوں کے کنبوں کی طرف سے حلف نامہ داخل کرانے کی ہدایت دی۔
سیاست
ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات 2025 – 26 : مرکزی الیکشن آفس میں ووٹر کی تصاویر کے ساتھ حتمی ووٹر لسٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہیں

ممبئی ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر نے میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشن وار ووٹر لسٹوں کو شائع کرنے کے لیے ایک نظرثانی شدہ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مکمل میونسپلٹی وار ووٹر لسٹ جیسے ہی مکمل ہو جائے شائع کی جائے۔ اسی مناسبت سے، ممبئی میونسپل کارپوریشن کو آج 6 جنوری 2026 کو ریاستی الیکشن کمیشن سے 227 وارڈوں میں سے 226 کی پولنگ اسٹیشن وار ووٹر لسٹ موصول ہوئی ہے، پولنگ اسٹیشن وار ووٹر کی تصویروں کے ساتھ مذکورہ فہرستیں 7 جنوری 2026 بروز بدھ سے متعلقہ مرکزی الیکشن آفس میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن شہریوں/ سیاسی جماعتوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ یہ ووٹر لسٹیں متعلقہ مرکزی الیکشن آفس سے خریدیں۔
سیاست
اگر ادھو ٹھاکرے بلامقابلہ منتخب ہوئے تو سب ٹھیک ہے، اگر کوئی اور منتخب ہوا تو یہ غلط ہے : دیپک کیسرکر

ممبئی، بلدیاتی انتخابات کے دوران ادھو ٹھاکرے گروپ کے رہنما مسلسل انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کبھی وہ غلط معلومات پھیلا رہے ہیں تو کبھی چھترپتی شیواجی مہاراج کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ شیوسینا کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی دیپک کیسرکر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور یو بی ٹی کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ممبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دیپک کیسرکر نے کہا کہ یو بی ٹی لیڈر مہاراشٹر کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس ترقی سے متعلق کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس لیے وہ مسلسل گمراہ کن اور غیر ضروری بیانات دے رہے ہیں۔ شیوسینا کی قومی ترجمان شائنا این سی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔
دیپک کیسرکر نے یو بی ٹی لیڈروں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادھو ٹھاکرے بلامقابلہ منتخب ہو سکتے ہیں تو دوسرے امیدوار کیوں نہیں؟ انتخابی عمل پر بار بار سوال اٹھانا غلط ہے۔ الیکشن کمیشن مکمل شفافیت کے ساتھ کام کرتا ہے اور اسی شفافیت کے تحت تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ یو بی ٹی کے پاس کوئی ترقیاتی ایجنڈا نہیں ہے، جب کہ مہایوتی ترقیاتی مسائل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کا مہایوتی پر بھروسہ ہے۔
سنجے راوت کے بیانات پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دیپک کیسرکر نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کا تعلق نہ صرف مہاراشٹر سے ہے بلکہ پورے ملک سے ہے۔ سنجے راوت جس طرح کی سیاست عظیم شخصیت کے نام پر کھیل رہے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی صحت اب بھی ٹھیک نہیں ہے۔ اسے اپنا از سر نو جائزہ لینا چاہیے تاکہ وہ اس طرح کے بیہودہ بیانات دینا بند کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔ شیواجی مہاراج کا نشان ہندوستانی بحریہ کے نشان پر شامل کیا گیا تھا، ایسا اقدام اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
فٹ پاتھ سے اٹھا کر ایم ایل اے بنایا، لیکن پارٹی کے لیے کچھ نہیں کیا : ابو عاصم اعظمی کا رئیس شیخ پر بڑا حملہ

ممبئی : (قمر انصاری) سماج وادی پارٹی مہاراشٹر میں اندرونی گروہ بندی اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی نے ایک نجی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں پارٹی کے بھونڈی سے رکنِ اسمبلی رئیس شیخ پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔ ابو عاصم نے کہا کہ انہوں نے رئیس شیخ کو “فٹ پاتھ سے اٹھا کر سماج وادی پارٹی کی سیٹ پر ایم ایل اے بنایا”، مگر رئیس شیخ نے آج تک پارٹی کی بھلائی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
ابو عاصم اعظمی نے الزام لگایا کہ رئیس شیخ مسلسل سماج وادی پارٹی کے خلاف سرگرم ہیں اور انہیں اخلاقی بنیاد پر خود ہی پارٹی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رئیس شیخ نے بھونڈی میونسپل کارپوریشن اور ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے امیدواروں کے انٹرویو خود لیے اور ٹکٹوں کی تقسیم میں بھی مداخلت کی۔ اس کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کو ہرایا جا سکے، اس مقصد کے تحت ان کے سامنے کانگریس کے امیدوار اتارے گئے۔
ابو عاصم کے مطابق، جب پارٹی نے رئیس شیخ کے بھائی کو ٹکٹ دینے سے انکار کیا تو اسی ناراضگی کے سبب انہوں نے سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے خلاف اپنے حامیوں کو کانگریس کی سیٹ پر میدان میں اتار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رئیس شیخ خاندانی سیاست کو فروغ دینا چاہتے تھے، جس کی پارٹی نے مخالفت کی اور اسی بنیاد پر ٹکٹ دینے سے انکار کیا گیا۔
دوسری جانب رئیس شیخ اب تک یہ واضح نہیں کر پائے ہیں کہ وہ آخر کس پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ایک طرف ان کی حمایت سے کانگریس کے امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جبکہ دوسری طرف انہوں نے سماج وادی پارٹی سے باقاعدہ استعفیٰ نہیں دیا۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ جلد ہی عوام کے سامنے رئیس شیخ کا “دوغلا چہرہ” بے نقاب ہو جائے گا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے بعد رئیس شیخ کے خلاف سخت کارروائی کے اشارے بھی دیے ہیں۔
ادھر رئیس شیخ کا کہنا ہے کہ کئی سیاسی پارٹیاں ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر استعمال کر کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سماج وادی پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے کسی بھی فیصلے میں وہ شامل نہیں تھے اور پارٹی نے انہیں پہلے ہی سائیڈ لائن کر دیا تھا۔ رئیس شیخ کے مطابق، جو امیدوار کانگریس کی جانب سے انتخاب لڑ رہے ہیں، انہیں ٹکٹ کانگریس پارٹی نے دیا ہے اور اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس تمام معاملے کے درمیان سماج وادی پارٹی کے مسلم ووٹر شدید کنفیوژن کا شکار ہیں۔ وہ یہ طے نہیں کر پا رہے ہیں کہ رئیس شیخ کی حمایت سے اتارے گئے کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دیں یا سماج وادی پارٹی کے باضابطہ امیدواروں کو، کیونکہ اس انتخاب میں یہ واضح نہیں ہو پا رہا کہ آخر کون کس کے ساتھ ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
