Connect with us
Sunday,08-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ممبئی میں دو دن تک پانی نہیں آئے گا ، جانئے ان علاقوں کے نام

Published

on

water

بی ایم سی کی طرف سے کے / ایسٹ وارڈ میں واقع ہوٹل ریجنسی کے پاس این ایس پھڑکے مارگ پر پانی کی دو اہم پائپ لائنوں کو جوڑا جائے گا ۔ جس کی وجہ سے اندھیری ایسٹ / اندھیری ویسٹ ، باندرہ ایسٹ اور باندرہ ویسٹ کے کچھ علاقوں میں منگل اور بدھ کو کم دباؤ میں پانی آئے گا ، تو کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر تعطل کا شکار رہے گی۔ بی ایم سی واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ، ان دو اہم واٹر پائپ لائنوں کو اندھیری مشرق میں ، 1350 ملی میٹر قطر کے باندرہ آؤٹ لیٹ اور 1200 ملی میٹر قطر پارلے آوٹ لیٹ کو جوڑنے کے لئے کام کیا جائے گا۔ نیز چکالا کیبن میں 1350 ملی میٹر قطر پائپ لائن پر 900 ملی میٹر قطر کے والوز میں تبدیلی کا کام 2 فروری شام 6:30 بجے شروع ہوگا اور 3 فروری کو شام ساڑھے 6 بجے ختم ہوگا۔ اس مدت کے دوران ، اندھیری ایسٹ اور ویسٹ ، باندرہ ایسٹ اور ویسٹ کے کچھ علاقوں میں کم دباؤ سے پانی آئے گا جبکہ کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی نہیں ہوگی۔

باندرہ ایسٹ میں ، وکولا ، کالینہ ، سی ایس ٹی مارگ ، سندر نگر ، جامبھلی پاڑہ اور شاستری نگر سمیت دیگر علاقوں میں کم دباؤ سے پانی کی فراہمی ہوگی۔ H / West وارڈ میں سانتا کروز ویسٹ ایریا میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔ کھار ویسٹ اور باندرہ ویسٹ اور باندرہ ویسٹ پر اس عرصے کے دوران کم دباؤ پڑے گا۔ پورے ویلے پارلے ایسٹ میں جس میں K / East وارڈ کے تحت ڈومیسٹک ہوائی اڈہ شامل ہے۔

اس علاقے میں پانی کی فراہمی نہیں ہوگی۔ سہار مارگ ، این ایس مارگ ، ایم کے مارگ ، تیلی گلی ، جیوا مہالے مارگ ، موگرہ پاڑہ ، نیو نگرداس مارگ ، پرانا نگرداس مارگ پر کم دباؤ سے پانی آئے گا۔ کے / ویسٹ وارڈ کے تحت جوہو – کولی واڑہ ایریا میں پانی نہیں آئے گا۔ ایس وی مارگ ، گلبرٹ ہل ، چار بنگلہ میں کم پریشر میں پانی کی فراہمی ہوگی۔ ویلے پارلے ویسٹ میں پانی کی فراہمی بھی نہیں ہوگی۔ اس دوران بی ایم سی نے لوگوں سے پانی کی بچت کرکے استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، ‎رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ ‎عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com