(جنرل (عام
اوڈیشہ سڑک حادثے میں نو ہلاک، 13 زخمی

تریپورہ میں کوراپٹ ضلع کے کوٹپیڈ پولیس تھانہ کے تحت مرتہانڈی کے پاس ایک گاڑی کے درخت سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل جانے کے حادثے میں نو لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر 13 شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات کوراپٹ ضلع کے کوٹپاڈ پولیس تھانے کے مرتہانڈی کے پاس قومی شاہراہ 326 پر ایک مسافر گاڑی کے ایک درخ سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل کر نیچے گرنے سے نو لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں نے حادثے میں متاثر ہوئے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو کوٹپیڈ اسپتال لے گئے اور بعد میں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد جگدلپور میں ایک اسپتال میں داخل کیا گیا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
بوریگم ایس ڈی پی او ایچ کے ماجھی نے کہا کہ زخمیوں میں سبھی متاثر خواتین ہیں اور پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ کے کلچا گاؤں کی رہنے والے والی ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت ہو اجب ایک پک اپ گاڑی میں قریب 22 لوگ کوٹپیڈ بلاک کے تحت سدھئی گاؤں میں ایک رشتہ دار کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے بعد اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ حالانکہ حادثے کی وجہ کا ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ گاڑی تیز رفتار میں ہوگی اور شدید موڑ پر گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہوگی۔
حادثے کے بعد پک اپ گاڑی ڈرائیور فراری ہوگیا ہے۔
اوڈیشہ کی ہتھکرگھا، کپڑا اور دستکاری وزیر پدمنی ڈیئن نے اطلاع ملنے کے بعد ضلع کلیکٹ کو زخمیوں کو ہر ممکن مدد اور طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت دی۔
مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے حادثے میں مرنے والوں کے تئیں دکھ کا اظہارکیا اور سوگوار لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر پردھان نے زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے اور آنجہانی لوگوں کی روح کو سکون کی دعا کی ہے۔
جرم
مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
جرم
ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا