Connect with us
Thursday,20-November-2025

سیاست

تھانہ ضلع گرامپنچایت انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ملی بڑی کامیابی

Published

on

congresss

بھیونڈی: (نامہ نگار ) پورے تھانہ ضلع میں 158 گرام پنچایتوں کا عوامی انتخابات گذشتہ دنوں اختتام پذیر ہوا ہے۔ جس میں 15 گرامپنچایت کے انتخابات بلا مقابلہ اختتام پذیر ہوئے ہیں لہذا 143 گرامپنچایت انتخابات میں کانگریس پارٹی کے 123 ممبران نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح کا دعویٰ کانگریس کے یوتھ لیڈر دیانند چورگھے نے کیا ہے۔اس سے قبل تھانہ ضلع کے دیہی علاقوں میں کانگریس پارٹی پوری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی تھی لیکن گزشتہ کے درمیان کانگریس پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ لیکن فعال کانگریس کے یوتھ لیڈر دیانند چورگھے نے بی جے پی میں آپسی اختلافات سے تنگ آکر بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ان کے کانگریس میں شامل ہوتے ہی ابتدائی دور میں تھانہ ضلع گرامپنچایت انتخابی پروگرام کا اعلان ہو گیا تھا۔

مذکورہ انتخابات کی کمان دیانند چورگھے نے سنبھالتے ہوئے رات اور دن ایک ایک گرامپنچایت علاقےاور گاؤں گاؤں کا دورہ کرکے کانگریس کے کارکنوں میں طاقت اور اعتماد پیدا کیا جس کے نتیجے میں تھانہ ضلع میں کانگریس کو نئی زندگی ملی ہے۔ جبکہ اس سے قبل تھانہ ضلع کانگریس پارٹی کے قلعہ کے طور پر جانا جاتا تھا لیکن درمیان کے وقت میں مختلف قسم کی پریشانیوں کے پیش نظر پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ لیکن دو ماہ قبل ہی ریاست مہاراشٹر کے وزیر محصول بالاصاحب تھورات کی رہنمائی میں دیانند چورگھے نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی جس کی وجہ سے کانگریس پارٹی میں تمام عہدیداران اور کارکنان میں نیا حوصلہ پیدا ہوگیا ہےاور کانگریس پارٹی کے کارکنوں اورعہدیداروں نے پوری لگن کے ساتھ کام شروع کردیا ہے۔

کانگریس پارٹی میں شامل ہو کر تھانہ ضلع کی باگ ڈور ہاتھ میں لے کر دیانند چورگھے نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کی ہے۔ مذکورہ گرامپنچایت انتخابات کے دوران دیانند چورگھے نے تھانہ ضلع کے دیہی علاقوں کا دورہ کرکے کارکنان، عہدیداران کو متحرک کرنے کا کام کیا ہے۔ دیہی علاقوں کی ترقی اور ملک کے لئے کانگریس پارٹی کے ذریعے کئے گئے کاموں کے بارے میں ہر خاص و عام کو آگاہ کیا۔ ضلع کے، بھیونڈی، شاہ پور، مرباڈ، کلیان، واڑا، ڈومبیولی، بدلا پور، امبر ناتھ اس طرح سبھی تعلقہ میں جاکر کارکنان سے ملاقات کی۔ جس کے مطابق پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے کانگریس پارٹی پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے 123 امیدواروں کو مکمل اکثریت سے کامیاب کیا ہے۔ آنے والے وقت میں ضلع کے بیشتر گرامپنچایتوں پر کانگریس پارٹی کو مکمل اقتدار حاصل ہوگا اور کچھ جگہوں پر مہا وکاس اگھاڑی کے توسط سے سرپنچ، نائب سرپنچ منتخب ہوں گے اس طرح کے دعویٰ اور اعتماد کا اظہار دیانند چورگھے نے کیا ہے۔

(Tech) ٹیک

ای ڈی کے کریک ڈاؤن کے درمیان انیل امبانی کے لیے پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

Published

on

ممبئی، 20 نومبر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انل دھیرو بھائی امبانی گروپ (اے ڈی اے جی) سے منسلک کمپنیوں کے خلاف اپنی کارروائی تیز کر دی ہے، ایک تازہ عارضی اٹیچمنٹ آرڈر کے تحت 1,400 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس تازہ ترین اقدام کے ساتھ، معاملے میں ایجنسی کے ذریعہ منسلک اثاثوں کی کل قیمت اب تقریباً 9,000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ نیا منسلکہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اے ڈی اے جی گروپ کی ای ڈی کی جانچ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 17 نومبر کو، ریلائنس اے ڈی اے جی کے چیئرمین انیل امبانی نے جے پور-رینگس ہائی وے پروجیکٹ سے متعلق فیما کی تحقیقات میں ایجنسی کے سمن کو دوسری بار چھوڑ دیا۔ ای ڈی کی جانب سے ورچوئل پیشی کی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد وہ جمعہ کو پوچھ گچھ کے پہلے دور سے بھی محروم ہو گئے تھے۔ امبانی نے پیر کو دوبارہ تحقیقات میں شامل ہونے کی اجازت طلب کی، لیکن ایجنسی نے جسمانی پیشی پر اصرار کیا۔

تفتیش کاروں کے مطابق، فیما کی جانچ اس الزامات کے منظر عام پر آنے کے بعد شروع ہوئی کہ ریلائنس انفرا کو 2010 کے ہائی وے پروجیکٹ سے تقریباً 40 کروڑ روپے سورت کی شیل کمپنیوں کے ذریعے بیرون ملک موڑ کر دبئی روانہ کیے گئے تھے۔ ای ڈی کا خیال ہے کہ یہ منی ٹریل ایک وسیع تر ہوالا نیٹ ورک سے منسلک ہے جس کا تخمینہ 600 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ریلائنس گروپ کے ترجمان نے حال ہی میں کہا کہ انیل امبانی تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں اور "ای ڈی کے لیے موزوں کسی بھی تاریخ اور وقت” پر ورچوئل یا ریکارڈ شدہ ویڈیو کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امبانی ایجنسی کی نظر میں آئے ہیں۔ اگست میں، 17,000 کروڑ روپے کے مبینہ بینک لون فراڈ کیس کے سلسلے میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں ان سے تقریباً نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اے ڈی اے جی کمپنیوں کے خلاف ای ڈی کے کریک ڈاؤن میں حالیہ مہینوں میں توسیع ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے، ایجنسی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت نئی ممبئی میں دھیرو بھائی امبانی نالج سٹی میں 4,462.81 کروڑ روپے کی 132 ایکڑ سے زیادہ زمین کو عارضی طور پر منسلک کیا۔ اس سے پہلے، اس نے 3,083 کروڑ روپے سے زیادہ کی قیمت کی 42 جائیدادوں کو منسلک کیا تھا جو ریلائنس کمیونیکیشنز، ریلائنس کمرشل فنانس، اور ریلائنس ہوم فائنانس میں شامل بینک فراڈ کی تحقیقات سے منسلک تھے۔

Continue Reading

بزنس

"عالمی ٹیک ریلی سے سرمایہ کاروں کے جذبات بہتر ہونے پر بھارتی اسٹاک مارکیٹیں بلندی پر کھل گئی”

Published

on

ممبئی، 20 نومبر ہندوستانی اسٹاک مارکیٹس جمعرات کو مثبت نوٹ پر کھلیں، جس کی حمایت عالمی ٹیک حصص میں تیزی سے ہوئی۔ ابتدائی تجارت میں، سینسیکس 161 پوائنٹس یا 0.19 فیصد بڑھ کر 85,347 کے قریب پہنچ گیا۔ نفٹی بھی 58 پوائنٹس یا 0.22 فیصد بڑھ کر 26,110 پر آگیا۔ نفٹی تکنیکی نقطہ نظر پر تبصرہ کرتے ہوئے، ماہرین نے کہا کہ فوری مزاحمت 26,150 پر رکھی گئی ہے، اس کے بعد 26,200، جبکہ 25,900–25,950 زون سے ٹھوس سپورٹ ریجن اور پوزیشنی شرکاء کے لیے ایک ترجیحی جمع ہونے والے علاقے کے طور پر کام کرنے کی توقع ہے۔ کئی بڑے کیپ اسٹاکس میں صحت مند خرید دلچسپی دیکھی گئی۔ ایکسس بینک، اڈانی پورٹس، ایم اینڈ ایم، بجاج فائنانس، ہندوستان یونی لیور، اڈانی انٹرپرائزز اور پاور گرڈ میں 1.5 فیصد تک اضافہ ہوا۔ سیکٹر کے لحاظ سے، نفٹی میٹل اور نفٹی آٹو میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد نفٹی ایف ایم سی جی میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم، ابتدائی تجارت میں نفٹی آئی ٹی اور نفٹی بینک انڈیکس قدرے کم تھے۔ اے آئی دیو نیوڈیا کی طرف سے مضبوط سہ ماہی نمبروں کی اطلاع دینے کے بعد جذبات میں بہتری آئی، جس نے وال سٹریٹ کی آمدنی اور منافع دونوں کی توقعات کو مات دے دی۔ اس کے بعد بڑی ایشیائی منڈیوں میں 4 فیصد تک کا اضافہ ہوا جبکہ امریکی انڈیکس بھی 0.1 فیصد اور 0.6 فیصد کے درمیان اوپر بند ہوئے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مثبت محرکات کی مدد سے برقرار رہنے کا امکان ہے۔ "بنیادی سطح پر سال کے آغاز میں ‘مضبوط میکرو لیکن کمزور مائیکرو’ کی تصویر ‘مضبوط میکرو اور بہتر مائیکرو’ میں تبدیل ہو رہی ہے،” مارکیٹ پر نظر رکھنے والوں نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس بنیادی مدد کو سرکردہ عالمی بینکوں کے ذریعہ ہندوستان کے تئیں تاثر میں تبدیلی سے مدد ملتی ہے جو اب ایک لچکدار معیشت اور کارپوریٹ آمدنی کو بہتر بنانے کے تناظر میں ہندوستان کو کافی قابل قدر اور قابل خرید سمجھتے ہیں”۔ دریں اثنا، بہاؤ معاون ثابت ہوا، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئیز) نے 19 نومبر کو 1,580 کروڑ روپے کی خالص خریداری ریکارڈ کی، جبکہ گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی آئی آئیز) نے 1,360 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بی ایم سی الیکشن میں سماجوادی پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی : ابوعاصم اعظمی

Published

on

samajwadi party

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن میں پورے دم خم کے ساتھ سماجوادی پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی یہ دعوی آج یہاں اسلام جمخانہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ گوونڈی میں حالات انتہائی خراب ہے یہاں فنڈ کی قلت ہے اور فنڈ کی فراہمی میں دشواریاں پیدا ہوگئی ہے. اگر کوئی فنڈ طلب کیا جاتا ہے تو یہ عذر پیش کیا جاتا ہے کہ فنڈ لاڈلی بہن یوجنا میں صرف ہوچکا ہے اور فنڈ میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مہاراشٹر میں ضلع پریشد اور گرام پنچایت الیکشن میں بھی حصہ لے رہی ہیں, اس کے ساتھ ہی بی ایم سی الیکشن میں تقریبا 150 نشستوں پر تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان بھی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ 20 نومبر سے سماجوادی پارٹی اپنے امیدواروں کو اے بی فارم تقسیم کریگی اور یہ سلسلہ 5 دسمبر تک جاری رہے گا. سماجوادی پارٹی انہیں حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریگی جہاں اس کے امیدواروں طاقت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے کے قابل ہوں گے. انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سماجوادی پارٹی نے گزشتہ مرتبہ کانگریس اور مہاوکاس اگھاڑی سے سمجھوتہ کیا تھا لیکن اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے, انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن میں فارم بھرنے کی تاریخ ختم ہونے تک سماجوادی پارٹی کو نشست نہیں فراہم کی گئی اور پھر دو نشست دیدی گئی اور ہم سے اس متعلق کوئی گفتگو تک نہیں کی گئی تھی۔ مہاراشٹر میں الیکشن کیلئے سماجوادی پارٹی فیصلہ لینے کیلئے آزاد ہے اس کی پوری ذمہ داری قومی صدر اکھلیش یادو نے دیدی ہے, انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے سیکولر پارٹیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کیلئے مہاراشٹر میں وہ آزاد ہے, لیکن اس کے باوجود کانگریس جیسی بڑی پارٹی کا رویہ اپنے حلیف پارٹیوں کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہے اور عین الیکشن میں سمجھوتہ ختم کر دیا جاتا ہے اس لئے اب سماجوادی پارٹی نے تنہا بی ایم سی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں گرام پنچایت ضلع پریشد الیکشن میں بھی سماجوادی پارٹی کے امیدوار میدان عمل میں ہے اس کے ساتھ ترقیاتی کاموں پر سماجوادی پارٹی الیکشن لڑے گی. انہوں نے کہا کہ گوونڈی میں ایک مرتبہ نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے دورہ کیا تھا تو انہوں نے یہاں کی گلیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا تھا اس کے بعد ہم نے اجیت پوار سے فنڈ کا تقاضہ کیا تو انہوں نے زیادہ فنڈ کی فراہمی کا وعدہ کیا لیکن جب ہم نے ان سے بات کی تو کہا کہ فنڈ لاڈلی بہن یوجنا میں صرف ہوچکا ہے. انہوں نے کہا کہ چار برسوں سے الیکشن منعقد نہیں کیا گیا ہے اس لئے کارپوریشن سمیت دیگر اضلاع کی حالت انتہائی خراب ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے پارٹی کے سابق اراکین کو فنڈ کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے, لیکن اگر کوئی اجیت پوار گروپ یا شندے سینا میں شمولیت اختیار کرتا ہے وہ کارپوریٹر تھا یا نہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اسے فوری طور پر فنڈ کی فراہمی کی جاتی ہے ایسے میں یہ تفریق ختم ہونی چاہئے اور تمام سابق کارپوریٹروں کو فنڈ کی فراہمی ہونی چاہئے کیونکہ یہ اپنے علاقوں کے مسائل سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوونڈی شیواجی نگر میں ایس ایم ایس کمپنی کے سبب عوام کی زندگیاں اجیرن ہوکر رہ گئی ہے, ہائیکورٹ نے کمپنی کو مزید مہلت دیدی ہے جس کے سبب عوام میں مایوسی ہے اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ ابوعاصم اعظمی نے ایک مرتبہ پھر سرکار سے ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے اور اس کیلئے ہر ضروری اقدامات کرنے کا بھی یقین دلایا ہے اور عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی کو مستحکم کرے۔ اس پریس کانفرنس میں سماجوادی پارٹی لیڈر ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی، رکن اسمبلی رئیس شیخ، اور دیگر لیڈران شریک تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com