Connect with us
Friday,05-December-2025
تازہ خبریں

جرم

ہیرا گولڈ سپریمو نوہیرا شیخ 6 ہفتوں کے لئے ضمانت پر رہا

Published

on

nora-shaikh

مالیگاؤں (خیال اثر)
ہیرا گولڈ کی منافع بخش اسکیموں کے تار حیدر آباد تلنگانہ سے ہوتے ہوئے ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے علاوہ خلیجی ممالک میں بھی پھیلے ہوئے ہیں. ہیرا گولڈ کی آفسوں میں ملک و بیروں ممالک کے منظور شدہ سرٹفکیٹ بھی دیواروں پر آویزاں رہتے ہیں.سونے ,چاندی, ہیروں کی تجارت سمیت دیگر کاروبار میں روپیہ لگا کر بھاری منافع حاصل کرنے کا لالچ دیتے ہوئے بے شمار افراد کو اپنی جانب راغب کرکے گھر بیٹھے منافع حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والے افراد نے اپنی جمع شدہ پونجی ہیرا گولڈ کے حوالے کردی تھی.

ہیرا گولڈ کی سپریمو نے اعلان کیا تھا کہ حاصل شدہ منافع میں سے کچھ فیصد وہ فلاح عامہ پر خرچ کرنے کے بعد دیگر افراد کو ان کی رقومات کی مناسبت سے بطور منافع تقسیم کی جائے گی لیکن کچھ عرصہ منافع دینے کے بعد ہیرا گولڈ نامی یہ کمپنی متزلزل ہو گئی اور جب لوگوں کو ماہانہ منافع کی رقم ملنا بند ہوئی تو شہروں شہروں ہیرا گولڈ کے خلاف پولیس میں شکایت درج ہونے لگی. اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تقریباً ہزار کروڑ سے زائد کا سرمایہ اس کمپنی میں لگایا گیا ہے جو آج واپسی سے محروم ہے اسی الزام کے تحت ہیرا گولڈ سپریمو نوہیرا شیخ نامی مسلم خاتون گرفتار ہونے کے بعد جیل تک جا پہنچی. معاملہ سپریم کورٹ جیسی اعلی عدالت میں مسلسل جاری رہا.

نوہیرا شیخ نے بارہا تمام رقومات کی واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی لیکن ہر بار انھیں ناکامی ہی ہاتھ آئی مگر سپریم کورٹ نے آج سخت شرائط کے ہمراہ6 ہفتوں کے لئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے حالانکہ شرائط کا علم نہیں ہوا ہے لیکن 6 ہفتوں کی قلیل مدت میں ہزار کروڑ سے زائد روپیے واپس لوٹانا انتہائی دشوار گزار عمل ہے اگر نوہیرا شیخ ہیرا گولڈ کی تمام املاک فروخت کرنا بھی چاہیں تو انھیں طویل وقت درکار ہوگا جو 6ہفتوں میں ناممکن بتایا جاتا ہے. مقدمہ کی سماعت کے دوران نوہیرا شیخ نے حیدرآباد کے لیڈران کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے یہ لیڈران ان کی املاک اور زمینوں پر غاصبانہ قبضہ کرنا چاہتے تھے نیز انھوں نے جب ان کے خلاف اپنی ایک سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھی تو انھوں نے انتقامی غرض سے جھوٹے مقدمات میں انھیں پھنسایا ہے حالانکہ نوہیرا شیخ نے کھل کر کسی حیدر آبادی لیڈر کا نام عیاں نہیں کیا ہے لیکن عام افراد کا کہنا ہے کہ نوہیرا شیخ کا شارہ اویسی برادران کی جانب ہے. نوہیرا شیخ کو 6ہفتوں کی ضمانت حاصل ہونے پر دیگر شہروں کے علاوہ مالیگاؤں, دھولیہ اور قرب و جوار کے شہری افراد کے دلوں میں امیدیں جاگ گئیں ہیں کہ انھیں منافع نہ سہی لیکن ان کی اصل رقومات کی واپسی جلد از جلد ہو جائے گی.

جرم

ممبئی : ٹراویل ایجنسی پر کرائم برانچ کا چھاپہ… غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دہی، پولس کا ایکشن، کیس درج

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ علاقہ میں متعدد ٹراویل ایجنسی بیرون ملک بھیجنے کی آڑ میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتی ہے, ایسی شکایت ممبئی پولس کرائم برانچ کو ملی تھی. ان ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی وزارت خارجہ کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور وہ لوگوں سے بیرون ملک ملازمت کے لئے بھیجنے کے نام پر خطیر رقم وصول کرتے ہیں. وزارت خارجہ کے زیر اثر پروٹیکٹر آف امیگرنٹ باندرہ نے ممبئی کرائم برانچ یونٹ کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن انجام دیا. ناگپاڑہ کے کے ڈی بلڈنگ میں ۹ دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی, جو بلا کسی اجازت کے بیرون ملک بھیجنے کا کام کرتے تھے اور ان سے متعلق شکایت بھی موصول ہوئی تھی. ان کے دفتر سے ۲۳۸ پاسپورٹ، متعدد دستاویزات آفر لیٹر، ویزیٹنگ کارڈ اور بیرون ملک کے استعمال میں آنے والا لیٹر و دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں. پولس نے ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ سمیت امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ناگپاڑہ میں کیس درج کیا ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

کستوربا پولیس اسٹیشن بچی کے جنسی استحصال کیس میں 10سال کی سزا

Published

on

ممبئی : کستوربا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچی کے جنسی استحصال کے کیس میں ملزم کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ ملزم نریش کمار ہریش کمار44 کے خلاف پسکو کیے تحت جنسی استحصال کا کیس درج کیا گیا تھا ملزم کو ڈنڈوشی کورٹ نے اس کیس میں 10 سال کی سزا اور 2000 ہزار روپے جرمانہ بصورت دیگر تین ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے اس کیس کی بہتر تفتیش کے سبب ملزم کو سزا ہوئی ہے کستوربا پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی اور اب اس معاملہ میں سزا سنائی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں ٹھگ بلڈر باپ بیٹے گرفتار، کروڑوں کی دھوکہ دہی کا الزام

Published

on

ممبئی : عام عوام سے کروڑوں روپے کی ٹھگی کر نے والے بلڈر باپ بیٹے کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے شکایت کنندہ نوین چندر گوردھن 69 سالہ نے شکایت کی ہے کہ 31 مارچ 2019 ء سے 31 مارچ 2020 ء کے درمیان ترویتی بلڈر مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا نے تعمیراتی کمپنی میں سرمایہ کاری پر ہر ماہ منافع کا دو فیصد سرمایہ میسر آئے گا کا لالچ دے کر ایک کروڑ 17 لاکھ روپے حاصل کیا اور تقاضہ پر واپس نہ دینے پر بوریولی پولیس میں مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کی گئی تو یہ انکشاف ہواکہ ملزمین نے بیشتر عام عوام کو بے وقوف بناکر دھوکہ دہی کی ہے اور وہ گزشتہ دو برس سے مفرور تھے ملزمین کو گرفتار کر نے کیلئے کستوربا پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی پولیس کو سراغ ملا کہ ملزمین کیرالہ کے انوکلم میں ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مہیر جھیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف کستوربا پولیس اسٹیشن میں پانچ ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن میں ایک اور بوریولی پولیس اسٹییشن میں چار معاملات درج ہیں ملزمین سرمایہ کاری اور نفع بخش اسکیم کے نام پر عام عوام کو دھوکہ دیا کرتے تھے پولیس نے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی مہیش چمٹے کی ہدایت پر ملزمین کی گرفتاری انجام دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com