سیاست
ای ڈی نے لینڈ ڈیل کیس میں این سی پی رہنما ایکناتھ کھڑسے سے تفشیش کی

پونے ایم آئی ڈی سی اراضی سودے معاملے میں سینئر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما ایکناتھ کھڑسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔ای ڈی نے انہیں تفشیش کے لئے بلایا تھا۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع جمعہ کو دی. حال ہی میں کورونا سے صحتیاب ہوئے، کھڑسے جنوبی ممبئی کے ای ڈی آفس پہنچے، تقریبا تین ہفتوں بعد انہیں زمین ہڑپنے کے مبینہ مقدمے میں پہلی بار طلب کیا گیا تھا۔
پچھلے مہینے، ایک ای ڈی ٹیم شواہد کی جانچ پڑتال کرنے اور اس معاہدے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق دستاویزات جمع کرنے کے لئے پونے گئی تھی، جس کی وجہ سے کھڑسے کو اس وقت کی بی جے پی کی زیرقیادت حکومت میں سنہ 2016 میں وزیر کے عہدے سے دستبرداری پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
اس کے بعد ، ای ڈی نے اس معاملے میں وہیسل بلورایکٹیویسٹ انجلی دامانیہ کا بیان ریکارڈ کیا، جسے لے کر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
دامانیہ نے اراضی کے معاہدے کے بارے میں دستاویزات اور دیگر شواہد بھی سونپ دیئے تھے ، جس کی تحقیقات اسٹیٹ اینٹی کرپشن بیورو نے کی ، کھڑے کو کلین چٹ دے دی تھی اور بعد میں اس کیس کو بند کردیا تھا۔
کھڑسے (68) ، جنہوں نے گذشتہ سال اکتوبر میں این سی پی میں شامل ہونے کے لئے بی جے پی کو
چھوڑ دیا تھا – نے بے گناہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا معاملہ بغیر کسی لیں دین کے بالکل شفاف تھا۔
جرم
ممبئی محبت میں گرفتار دوشیزہ کی اپنے گھر میں ہی چوری، دو گرفتار

ممبئی : محبت میں گرفتار لڑکی نے اپنے گھر میں ہی چوری کر کے اپنے عاشق کے لئے بابا کو زیورات اور نقدی دی تھی۔ شکایت کنندہ ۵۲ سالہ تہوین ارکو نے شکایت درج کروائی کہ پائیدھونی میں اس کے مکان میں نقب زنی ہوئی ہے اور گھر کا دروازہ توڑ کر واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ چوری میں سونے کے زیورات اور نقدی کل مالیت 16,18,000 روپے بتائی جاتی ہے۔ پولس نے چوری کا معاملہ درج کرلیا۔ یہ واردات یکم اگست کو انجام دی گئی تھی۔ کرائم برانچ نے اس معاملہ میں تفتیش کی ابتدا شکایت کنندہ کی بیٹی سے کی تو اس نے بتایا کہ اس کا کسی لڑکے معاشقہ ہے اور اس کے گھر والے اس معاشقہ کے مخالف ہے۔ اس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ دیکھی تھی انسٹاگرام پر عرفان خان جی کھویا ہوا پیار ۲۴ گھنٹے میں ادھورا پیار پانے کے لئے رابطہ کرے اور کام نہ ہونے پر پیسہ واپس۔ اس اشتہار پر رابطہ کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ مولوی بات کررہا ہے, اور اس کے پیار میں جو رکاوٹ ہے اسے دور کرنے کے لئے سونے کے زیورات طلب کئے, اور دوسرے کے بینک اکاؤنٹ میں منی ٹرانسفر بھی کروا لیا۔ یونٹ ۲ کرائم برانچ نے ملزم کا سراغ لگایا اور راجستھان سے ملزم وکاس منوج کمار میگھوال ۲۲ سال اس کا ساتھی سندر لال ناگپال ۳۰ سالہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ ان ملزمین نے دلی ہریانہ میں اس قسم کے معاملہ میں کئی متاثرین سے دھوکہ دہی کی ہے۔ دونوں ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر کی ایما پر کرائم برانچ نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولس میں بڑے پیمانے پر سنئیر پولس انسپکٹروں کا تبادلہ اور ترقی

ممبئی مہاراشٹر میں گنیش اتسو سے قبل حیرت انگیز طور ممبئی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلہ اور ترقی ہوئی ہے۔ گنیش اتسو ان تبادلوں میں کئی سینئیر پولس انسپکٹروں کو اسسٹنٹ پولس کمشنر اے سی پی کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ تقریبا ۲۵ سنئیر پولس انسپکٹروں کو سائٹ برانچ میں منتقل کیا گیا۔ ۲۵ سے زائد سنئیر انسپکٹروں کو ترقی دے کر اے سی پی بنایا گیا ہے۔ اس میں کرلا اور ونوبا بھاوے نگر کے دونوں سینئیر انسپکٹروں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان دونوں کو ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا تھا, اپنی معیاد کے مکمل ہونے سے قبل ہی ان دونوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کرلا میں غیر قانونی ہوٹلوں کا معاملہ ایوان اسمبلی میں اٹھایا گیا تھا۔ ہوٹل مالکان کی پولس سے ساز باز اور وی بی نگر کی حدود میں رات بھر ہوٹل کھلی رکھنے کے معاملہ میں وی بی نگر پولس اسٹیشن کے سنئیر پولس انسپکٹر رویندر سرشاگر کے خلاف کئی شکایت بھی اعلی افسران کے پاس تھی, اسی تناظر میں وی بی نگر کے سنئیر انسپکٹر کا تبادلہ کیا گیا, جبکہ کرلا پولس اسٹیشن کا سنئیر انسپکٹر پرمود تورڈمل تو ایسے ہی زد میں آگئے ہیں۔ وہ یہ تبادلہ سے متاثر ہے جبکہ سب سے زیادہ ہوٹلیں وی بی نگر علاقہ میں ہی واقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وی بی نگر کے سنئیر نے ان ہوٹل مالکان کو رات بھر ہوٹلیں کھلی رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔ پولس ان ہوٹلوں پر کارروائی سے گریز کرتی تھی تبادلہ کی اہم وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہوٹلوں کی آڑ میں منشیات کا کاروبار اور وی بی نگر پولس اسٹیشن کی حد میں ایس ایل آربریج کے پاس منشیات فروشوں کا اڈہ بھی ہے۔ وی بی نگر پولس اسٹیشن کے سنئیر پولس انسپکٹر رویندر سرشاگر کی جگہ پوپٹ آہواڑ کو سینئیر انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرلا پولس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر پرمود تورڈمل کی جگہ وکاس مہمونکر کو سنئیر مقرر کیا گیا ہے۔ چمبور پولس اسٹیشن کے سنئیر پولس انسپکٹر سدانند رانے کو اے سی پی کے طور پر ترقی دی گئی ہے اور ان کی کرائم برانچ میں تعیناتی کی گئی ہے۔ بھوئیواڑہ پولس اسٹیشن کے سینئیر انسپکٹر سچن کدم کو ماٹونگا ڈویژن کا اے سی پی بنایا گیا ہے۔ دیونار پولس اسٹیشن کے سینئیر انسپکٹر باسط علی سید کو اے سی پی پولس ہیڈکوارٹر مقرر کیا گیا ہے۔ تقریبا ۳۰ پولس افسران کو اے سی پی کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ نہرو نگر پولس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر انکوش کھیڈکر کو اے سی پی ناگپور، ڈونگری کے سنئیر مہیش کمار ٹھاکر کو ناگپور، ششی کانت بھونسلے کو اندھیری ڈویژن سے آگری پاڑہ، میتھونجے ہیرا مٹھ کو نہرو نگر، محمد یوسف ساجد سوداگر نہرو نگر ٹریفک محکمہ میں اے سی پی کے طور پر مقرر کئے گئے ہیں۔ پائیدھونی پولس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر بال کرشن دیشمکھ کو سائٹ برانچ منتقل کیا گیا ہے۔ بائیکلہ کے سنئیر انسپکٹر چیما جی آڈاؤ کو کرائم برانچ منتقل کیا گیا۔ گھاٹکوپر کے بلونت دیشمکھ کو اسپیشل برانچ بھیجا گیا ہے۔ ممبئی کے مضافاتی علاقوں کے کئی پولس اسٹیشن جس میں سائن کرلا، نہرو نگر، تلک نگر، گھاٹکوپر، دیونار، بی کے سی، جے جے مارگ پولس اسٹیشن کے انسپکٹروں کو تبادلہ کر کے انہیں سائٹ برانچ میں بھیج دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبریں
ٹرمپ کے ٹیرف سے ہندوستان کی 55 فیصد برآمدات متاثر، جانیں کس سیکٹر میں کتنا نقصان ہوگا؟

نئی دہلی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے پر ہندوستان پر 25 فیصد باہمی محصولات عائد کر دیئے۔ اس سے ہندوستان سے ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، الیکٹرانکس، مشینری، سمندری مصنوعات اور جواہرات اور زیورات کی برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا۔ مالی سال 2024-25 میں ہندوستان سے امریکہ کو 86.5 بلین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ ایف آئی ای او، برآمد کنندگان کی تنظیم کے مطابق، 50 فیصد ٹیرف تقریباً 55 فیصد برآمدات کو متاثر کرے گا۔ چین، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، ویتنام اور آسیان کے رکن ممالک کے مقابلے ہندوستان پر زیادہ ٹیرف کی وجہ سے، ہندوستانی اشیاء امریکہ میں 30-35 فیصد زیادہ مہنگی ہو جائیں گی۔ جے ایم فنانشل انسٹیٹیوشنل ایکوئٹیز کی انڈیا اسٹریٹجی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی کل برآمدات میں امریکہ کا حصہ تقریباً 23 فیصد ہے اور یہ واحد خطہ ہے جہاں ہندوستان کے لیے تجارتی سرپلس ہے۔
امریکہ کو برآمدات ہندوستان کی جی ڈی پی کے تقریباً 2 فیصد کے برابر ہیں، لیکن گولڈمین سیکس کے مطابق، کیلنڈر سال 2025 میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 0.1 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 6.5 فیصد رہ سکتی ہے اور کیلنڈر سال 2026 میں یہ 6.4 فیصد تک گر سکتی ہے۔ موجودہ مالی سال میں 30 بیس پوائنٹس 6 فیصد۔ یو بی ایس کے مطابق، جی ڈی پی کی نمو 35 بیسس پوائنٹس سے متاثر ہو سکتی ہے اور بینک آف بڑودہ کے مطابق، یہ 40 بیسس پوائنٹس سے متاثر ہو سکتی ہے۔ صنعتوں کے سالانہ 2022-23 کے مطابق، تقریباً 17 لاکھ لوگ ٹیکسٹائل کے شعبے میں، 13 لاکھ سے زیادہ ملبوسات میں، تقریباً 10 لاکھ کیمیکل اور کیمیکل مصنوعات کے شعبے میں، ایک لاکھ سے زیادہ فارما کے شعبے میں، تقریباً 4 لاکھ لوگ چمڑے کی مصنوعات کے شعبے میں اور تقریباً 3 لاکھ جواہرات اور زیورات کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ ان تمام شعبوں کو ٹیرف سے سخت نقصان پہنچے گا۔ اگر ٹیرف میں کمی نہ کی گئی تو ملازمتوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔
بھارت کا ہمیشہ سے امریکہ کے ساتھ تجارتی سرپلس رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہندوستان امریکی مصنوعات پر بہت زیادہ ٹیرف لگاتا ہے۔ تاہم، ٹرمپ نے برطانیہ اور آسٹریلیا پر بھی محصولات عائد کیے ہیں، جن کے ساتھ امریکہ کا تجارتی سرپلس ہے۔ ٹرمپ کو یہ شکایت بھی ہے کہ بھارت روس سے تیل کیوں خرید رہا ہے جو یوکرین کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے۔ بھارت نے واضح کیا ہے کہ وہ قومی مفادات کے پیش نظر روس سے سستی قیمت پر تیل خرید رہا ہے۔ چین اور ترکی بھی روس سے بڑی مقدار میں خام تیل خریدتے ہیں۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا