جرم
بھیونڈی میں 3سالہ غوثیہ کی درد ناک موت کے بعد بھی عوامی نمائندگان خواب غفلت کا شکار, عوام میں غم و غصہ برقرار
بھیونڈی کی سیاسی صورتحال ابتر ہوچکی ہےاس وقت شہر میں سماج وادی کے ایم ایل اے رئیس شیخ سے بھیونڈی کی عوام اس قدر نالاں ہے کہ ڈر ہے اگر عوامی غصہ پھوٹا پڑا تو……تفصیلات کے مطابق بھیونڈی شہر میں ڈرینیج لائن کا پروجیکٹ زیر عمل ہے جس میں ٹھیکیدارایگل انفراسٹرکچر کمپنی کے ذریعے زیرزمین گٹر اور کچھ جگہوں پر ڈرینیج لائن کا مرکز بنانے کا تعمیراتی کام جاری ہے۔اسی ترتیب میں شہر کے چوہان کالونی کونڈا جی واڑی کے علاقے میں ڈرینیج لائن کا مرکز تعمیر کیا جارہا ہے جہاں قریب 30 فٹ گہری کھدائی کی گئی ہے۔ لیکن کورونا بحران کے سبب کام بند ہے اور اس گڑھے میں برسات کا پانی بھرا ہوا ہے۔ جس میں جمعہ کے روز قریبی جھونپڑپٹی میں رہائش پذیر غوثیہ عارف شیخ 3 سال اور ریحان عمران شیخ 5 سال یہ دونوں معصوم بچے اسی جگہ پر کھیلتے ہوئے اچانک پھسل کر پانی میں جاگرے اور ڈوبنے لگے۔
قریب کی عمارت پر کام کرنے والے مزدور نے مذکورہ حادثے کو دیکھ کر چیخنا شروع کردیا مزدور کی آواز سن کر علاقے کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پانی میں کود کر مذکورہ دونوں بچوں کو باہر نکال کر فوری طور پر قریبی اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے غوثیہ عارف شیخ 3 سالہ معصوم کو مردہ قرار دیا اور ریحان عمران شیخ 5 کو بچا لیا گیا. مذکورہ حادثے کے بعد سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس اور شدید ناراضگی کا ماحول پایا جارہا ہے.
چونکہ یہاں کام کرنے والی ایگل انفراسٹرکچر کمپنی کو سیکیورٹی گارڈ تعینات کرنا ضروری ہے۔اگر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہوتے تو مذکورہ حادثہ پیش نہ آتااورایک معصوم بچی زندگی کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر زندگی کی رنگنیوں سے لطف اندوز ہوتی مگرایگل انفراسٹرکچر کمپنی کی غلطی اور لاپرواہی سے ایک ہنستی کھتی معصوم زندگی موت کی گود میں سوگئی۔اس حادثے کے بعد مقامی شہری اس قدر مشتعل ہوگئے تھے کہ انہیں قابو میں کرنے کے لئے شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے سینیئر پولیس انسپکٹر شیتل راؤت کو اپنی پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پرواندراگاندھی سب ضلع اسپتال پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کرنا پڑا تھا۔اس اندوہناک حادثے کے بعد بھی سیاسی دلالوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگی. نہ ہی علاقے کے کارپوریٹرس کا ضمیر جاگا. یہاں تک کہ سماج وادی کے ایم ایل اے رئیس شیخ کا کوئی بیان ہی سامنے آیا.شاید اس لئے کہ وہ بچی ایک غریب مزدور کی بچی تھی.
جو بھیونڈی کی نااہل سیاست کی قربان گاہ کی بھینٹ چڑھ گئی. علاقے کے ساکنین جو غریب مزدور ہیں.اپنا غم و غصہ پی کر رہ گئے. حادثے کو آج چار دن گذر گئے ایک ماں کی گود سونی ہوگئی.ایک باپ اپنی بچی کی صورت کو ترس گیا مگراس معصوم کی جان کی جیسے کوئی قیمت ہی نہیں. شوشل میڈیا پراس تعلق سے کافی واویلا مچایا جارہا ہے مگر بھیونڈی کی نااہل سیاست کمبھ کرن کی نیند سو رہی ہیں. اس حادثے کے تعلق سے شوشل میڈیا پر ایک ویڈیو حادثے کے دوسرے دن سے وائرل ہورہا ہے. جس میں ایک شخص ان بے ضمیروں کی غیرت کو للکار رہا ہے. یہاں تک اس شخص بے مغلظات کاایک ایک اسٹاک تھوک کے بھاؤ سے ان سیاسی دلالوں کو پیش کیا ہے. یہاں کہ وہ شخص جے سی بی کا ٹو سو دن کا خرچ بھی دینے کو تیار ہے. اس کے باوجود بھیونڈی کی سیاست میں کوئی اتھل پتھل نہیں. جیسے طوفان کا انہیں کچھ پتہ ہی نہیں.اس علاقے کے کاروریٹرس اپنی نااہلی چھپانے کو کہہ دیتے ہیں کہ یہ ہمارا علاقہ نہیں ہیں. ووٹ کی بھیک مانگتے وقت سب اپنا لگتا ہے اور اقتدار میں آنے کے بعد طوطا چشمی ان سیاسی آقاؤں کا وطیرہ بنتا جارہا ہے. اس علاقے کے کارپوریٹر ڈاکٹر زبیر سے عوام اس قدر مشتعل ہے کہ اگر وہ وہاں آجائے تو بقول اس ویڈیو والے شخص کے اسے مار کر اسی گڑھے میں پھنک دیں گے اور پتھراؤ کریں گے.
بین الاقوامی خبریں
فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔
واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔
جرم
ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
جرم
جھارکھنڈ : پانچ خواتین سمیت آٹھ ماؤنوازوں نے بیجاپور پولیس کے سامنے خودسپردگی، تشدد ترک کر دیا

رانچی : جھارکھنڈ میں سرگرم آٹھ ماؤنواز کیڈروں نے تشدد کا راستہ چھوڑ کر بیجاپور پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ ان میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ ہتھیار ڈالنے والے ماؤنوازوں کے لیے 49 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ چھتیس گڑھ حکومت کی نکسل ہتھیار ڈالنے، بحالی کی پالیسی، اور بحالی کے پروگراموں سے متاثر ہو کر، اور بیجاپور ضلع میں بحالی اور ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں سے متعلق خبروں سے متاثر ہو کر، جھارکھنڈ میں سرگرم آٹھ ماؤ نواز کیڈروں نے سی آر پی ایف اور جھار خان پولیس کی مدد سے بیجاپور پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
ہتھیار ڈالنے والے تمام ماؤنواز طویل عرصے سے ممنوعہ سی پی آئی (ماؤسٹ) تنظیم سے وابستہ تھے اور جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھے۔ سیکورٹی فورسز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، تنظیم کی مسلسل کمزور ہوتی ہوئی پوزیشن، اس کے پرتشدد اور عوام مخالف نظریے سے مایوسی، سابق ماؤ نواز کیڈرز کی کامیاب بحالی، اور قبائلی علاقوں میں تیزی سے ہونے والے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر، انہوں نے تشدد کو ترک کرنے اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ہتھیار ڈالنے والے ماؤنوازوں میں 30 سالہ اشون عرف لچھو، رنگا عرف سوہن اور دوبا مادوی عرف راحت شامل ہیں۔ جن میں سے سبھی پر 8 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ 28 سالہ فگنی پویام عرف رجنی، 25 سالہ سورج مُنی چمپیا عرف سبانی، 27 سالہ ہدمے کدتی عرف ریٹا، 25 سالہ بدھاری کنجم عرف انوشا اور 20 سالہ سلمی چمپیا عرف جیلانی ہر ایک کے ساتھ 5-5 لاکھ روپے لے گئے۔
ہتھیار ڈالنے والے تمام کیڈروں کو چھتیس گڑھ حکومت کی نکسل ہتھیار ڈالنے اور بازآبادکاری کی پالیسی کے تحت مالی مدد، ہنرمندی کی ترقی کی تربیت، رہائش، تعلیم، خود روزگار، اور روزگار سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ حکومت کی نکسلی ہتھیار ڈالنے اور بازآبادکاری کی پالیسی کے تحت ہتھیار ڈالنے والے کیڈر کو مالی مدد، ہنر مندی کی تربیت، رہائش، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ مزید برآں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس معاشرے میں ان کی باوقار بحالی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل رہنمائی اور مدد فراہم کر رہی ہے، جس سے وہ مستقل طور پر مرکزی دھارے کی زندگی میں ضم ہو سکیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
