Connect with us
Friday,08-August-2025
تازہ خبریں

سیاست

مالیگاؤں کا ایک مسلم علاقہ 10 برسوں سے پانی سے محروم سماج وادی پارٹی مالیگاؤں کا موقر وفد واٹر سپلائی انجینئر تری بھون سے ملاقات و مکتوب پیش

Published

on

engienner

مالیگاؤں (خیال اثر)

مالیگاؤں شہر میں ان دنوں پانی پر پانی پت مچا ہوا ہے. دابھاڑی گاؤں کو پانی دیئے جانے کے خلاف جنتا دل سیکولر نے میئر و کمشنر کا ناطقہ بند کر رکھا ہے اس کے بر خلاف یہ حقیقت ہے کہ شہر کے بے شمار مضافاتی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہوتا. ایسے علاقوں کے ساکنین دور دراز کے علاقوں سے حسب ضرورت پانی حاصل کرنے کی جد و جہد کرتے رہتے ہیں. شہر کے دور دراز علاقہ کے اختر آباد نامی محلے کو آباد ہوئے ربع صدی گزر گئی ہے لیکن یہاں کے ساکنین اس طویل عرصہ کے بعد بھی ضرورت بھر پانی سے محتاج ہیں. یہاں پانی سپلائی کے لئے خطیر فنڈ خرچ کرکے پائپ لائن کی تنصیب بھی کی گئی ہے. یہاں رہنے والے غریب مزدور پیشہ افراد نے قانونی نقاط کی تکمیل کرتے ہوئے قانونی طور نل کنکشن حاصل کرنے کا عریضہ داخل کرکے کوٹیشن کی ادائیگی کردی ہے اسکے باوجود ضرورت مندوں کو نل کنکشن نہیں دیئے جارہے ہیں. اسی تناظر میں آج شہر سماج وادی پارٹی کے صدر شریف منصوری کی قیادت میں ایک موقر وفد کارپوریشن پہنچ کر واٹر سپلائی انجینئر تری بھون کو شکایتی مکتوب پیش کیا اور شکایت کے ازالے کی بات کی. اس موقع پر سماج وادی مہیلا صدر فاطمہ خیر النساء نے خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے بر ملا اظہار کیا کہ بے حس میونسپل ذمہ داران تقریباً 10برسوں سے یہاں رہنے والوں کے ساتھ ناانصافی کرتے آئے ہیں. خواتین کو ضرورت بھر پانی حاصل کرنے کے لئے صبح تا رات دیر گئے تک دور دراز کے علاقوں میں سرگرداں رہنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کی گھریلو ذمہ داریاں متاثر ہوتی جارہی ہیں. اس لئے میونسپل ذمہ داران اور ارباب اقتدار اس سوتیلے سلوک کی تلافی فورأ سے پیشتر کریں ورنہ عنقریب ہی اس علاقہ کی خواتین پانی ذخیرہ کرنے سامان سمیت کمشنر اور دیگر ذمہ داران کا گھیراؤ کرتے ہوئے زبردست احتجاج پر مائل ہو جائیں گے. یہاں سماج وادی صدر شریف حیسن منصوری نے دیوی کا ملہ اور اختر آباد کے ساکنین کی زبردست نمائندگی کرتے ہوئے پانی سپلائی محمکہ کے ذمہ دار تری بھون کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یذیدی کردار سے باز رہیں ورنہ آنے والے دنوں میں ان کے خلاف زبردست دھرنا آندولن کیا جائے گا.انھوں نے مزید کہا کہ آخر کیا وجہ ہے جو اس علاقہ کے رہائشین کو پینے کے پانی تک سے محروم رکھا جارہا ہے جبکہ یہاں پانی کی پائپ لائن موجود ہے اور یہاں کے لوگوں نے قانونی کوٹیشن ادا کر رکھا ہے. اس وفد میں موجود سماجوادی یوا صدر رئیس شیخ نے تری بھون سے اس سوتیلے سلوک پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس بستی میں رہنے والے لوگ بھی قانونأ یہیں کے شہری ہیں. انھیں درکار ساری ضروریات کی تکمیل کارپوریشن کی اولین ذمہ داری ہے پھر یہاں رہنے والوں کے ساتھ یہ امتیاز کیوں برتا جارہا ہے. اس وفد میں اسلم انصاری اور وسیم شیخ کے علاوہ دیگر ذمہ داران اور بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

(جنرل (عام

پونے ریو پارٹی : گھریلو ملازمہ کی قابل اعتراض تصاویر اور لڑکیوں کی ویڈیو؟ خواتین کمیشن چئیرپرسن کا سنسنی خیز انکشاف، پولس رپورٹ میں کئی اہم خلاصہ

Published

on

Pune-Rave-Party

‎ممبئی پونے کھڑسے کے داماد پرانجل کھیوالکر کو پونے پولیس نے ایک ریو پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور اس پر بڑا ہنگامہ ہوا تھا۔ اس کے بعد کئی الزامات لگائے گئے۔ اب جبکہ ویمن خواتین کمیشن بھی ریو پارٹی کیس میں فعال ہے، روہنی کھڑسے کافی ناراض ہیں۔ اب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے پریس کانفرنس کر کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

‎خواتین کمیشن نے پونے کھراڑی ریو پارٹی کیس میں رپورٹ مانگی تھی اور اب سونپی گئی ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کھڑسے کے داماد کے موبائل فون میں گھریلو ملازمہ خاکروب کی چونکا دینے والی ویڈیو ملی ہے۔ پولیس نے بھی یہی رپورٹ دی ہے۔ گھر میں کام کرنے والی خواتین ہی نہیں کئی لڑکیوں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

‎اس ریو پارٹی سے کچھ لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس پر پونے پولیس نے چھاپہ مارا۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون میں گھر کی صفائی کرنے والی خاتون کی کچھ چونکا دینے والی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا ہے، اور ان دونوں کا اصل تعلق کیا ہے؟ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ موبائل فون میں خواتین پر مظالم کی کچھ ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون سے 252 ویڈیوز ملے ہیں اور 1497 تصاویر بھی ملی ہیں۔ پارٹی میں مہاجر لڑکیوں کو مدعو کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

‎ان میں سے کچھ تصاویر قابل اعتراض اور فحش اور لڑکیوں کی ہیں۔ روپالی چاکنکر نے کہا کہ اس ویڈیو سے واضح ہے کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کو نشہ آور چیز دی گئی اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ اس ویڈیو کو دوبارہ لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ روپالی چاکنکر کے یہ الزامات سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل مچا رہے ہیں۔ اب سب کی نظریں اس پر ہیں کہ روہنی کھڈسے اس پر کیا کہتی ہیں۔ روہنی کھڈسے پچھلے کچھ دنوں سے اپنے شوہر کے دفاع کے لیے میدان میں ہے۔

Continue Reading

سیاست

راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں بڑے یونین کے انتخابات ایک ساتھ لڑنے کی تیاری کر لی، ایم این ایس-یو بی ٹی کے اکٹھے ہونے سے ماحول گرم ہو گیا

Published

on

Raj-Uddhav

ممبئی : مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا عمل اکتوبر کے آخر سے شروع ہوگا۔ اس میں ممبئی کے باوقار بی ایم سی انتخابات بھی شامل ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹھاکرے برادران کے درمیان اتحاد کا امکان ہے۔ دونوں بھائیوں نے اس سمت میں پہلا قدم اٹھایا ہے۔ ممبئی میں، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی یو بی ٹی اور راج ٹھاکرے کی ایم این ایس بیسٹ پٹپیدھی (کریڈٹ سوسائٹی) کے انتخابات ایک ساتھ لڑیں گی۔ بیسٹ پٹپیدھی الیکشن 18 اگست کو ہونا ہے۔ اس الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی یو بی ٹی کی بیسٹ کامگار سینا اور ایم این ایس کرمچاری سینا مل کر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس کے لیے امیدواروں کا ایک متحد ‘اتکرش پینل’ قائم کیا گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اتحاد کے باضابطہ اعلان تک ایسا کیا گیا ہے۔ ممبئی میں بی ایم سی کے انتخابات تیسرے اور آخری مرحلے میں ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ ماہ 5 جولائی کو دونوں بھائی دو دہائیوں کے بعد ایک اسٹیج پر نظر آئے۔ اس میں دونوں بھائیوں نے مہاراشٹر اور مراٹھی شناخت کا حوالہ دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان فاصلے کم ہو گئے۔ راج ٹھاکرے خود ماتوشری پہنچے اور ادھو کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کانگریس پہلے ہی اشارہ دے چکی ہے کہ اگر ادھو کا یو بی ٹی انڈیا الائنس میں رہتے ہوئے ذیلی اتحاد بناتا ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ شیوسینک ان دونوں بھائیوں کے 19 سال بعد عوامی اسٹیج پر آنا اور پھر 13 سال بعد ماتوشری جانا ایک اچھی علامت سمجھ رہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے قریب آنے کے بعد راج ٹھاکرے کی ایم این ایس بھی سرگرم نظر آرہی ہے۔ بیسٹ کامگار سینا کے صدر سوہاس سمنت نے پمفلٹ کے ذریعے اس اتحاد کو فروغ دیا ہے۔ فی الحال، ٹھاکرے کی قیادت میں بیسٹ کامگار سینا غالب ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اردو صحافیوں کو پنشن دینے مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو مکتوب ارسال

Published

on

Asim-Azmi

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اردو صحافیوں کو پنشن اور وظیفہ دینے کا مطالبہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافیوں کو ۶۰ سال کے بعد پنشن، طبی امداد، اور ان کی بچوں کی شادی میں سرکار امداد دے اور اس کے لئے فنڈ مختص ہو۔ ابوعاصم اعظمی نے ایک وزیر اعلیٰ کو مکتوب ارسال کر کے کہا کہ مہاراشٹرسے کئی روزنامے اور ماہنامہ رسالے شائع ہوتے ہیں اس میں برسرروزگار صحافیوں کو سبکدوشی کے بعد بھی محنت و مشقت کرتے ہیں اور ان کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ہیں اور وہ بنیادی سہولیات بھی محروم رہتے ہیں, اس لئے ایسے سبکدوش سنئیر صحافیوں کو پنشن عطا کی جائے جو ملازمت سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور تنگدستی کا شکار ہے۔ اعظمی نے مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ ان صحافیوں کو طبی امداد کے ساتھ ان کے بچوں کی شادی کے لیے بھی مدد کی جائے تاکہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہے اور ان کی ضروریات زندگی مکمل ہو۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com