Connect with us
Thursday,04-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

نئے سال کے موقع پر ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی میں کمی

Published

on

traffic police

کورونا وباء اور پولیس کی مستعدی کے سبب دہلی میں نئے سال کے موقع پر گزشتہ برس کی بنسبت ٹریفک ضوابط کو توڑنے کے معاملے میں کم چالان کٹے۔

دہلی پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ نئے سال کے موقع پر کل 221 گاڑیوں اور غیر مجاز پارکنگ کے لیے 706 چالان کٹے۔ شراب پی کر گاڑی چلانے کے لیے پولیس نے 26 تو خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے کے لیے 174 چالان کاٹے۔

ٹریفک کے جوائنٹ کمشنر منیش کمار اگروال نے کہا کہ پریس کے ذریعہ چلائی گئی مہم اور پولیس کی اپیل کا کافی اچھا اثر رہا۔ دہلی کے شہریوں نے سڑکوں پر بہت ہی اچھے سلوک کا مظاہرہ کیا۔ اس سال ٹریفک خلاف ورزی کے کم معاملے سامنے آئے۔ انہوں نے میڈیا، عوام اور پولیس اہلکاروں کو اس کے لئے شکریہ کہا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر 31 دسمبر اور یکم جنوری کی شب 11:00 سے دوسرے روز صبح چھ بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران سال نو کے جشن یا اجتماعی پروگراموں کے انعقاد پر پابندی ہے۔ نائٹ کرفیو میں عوامی مقامات پر پانچ سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکیں گے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

جلوس محمدی کے لئے عام تعطیل ۸ ستمبر کو ہو گی

Published

on

Mhim-&-Khilafat

ممبئی : ممبئی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عام تعطیل جمعہ کے بجائے پیر۸ ستمبر کو ہو گی. یہ جی آر نوٹیفکیشن عام انتظامیہ محکمہ نے جاری کیا ہے. ممبئی اور مضافات میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تناظر میں تعطیل کو ۵ ستمبر بروز جمعہ سے منتقل کر کے ۸ ستمبر کو دی گئی ہے. اس سے قبل مسلمانوں نے متفقہ طور پر ریاست میں گنپتی وسرجن کے پیش نظر جلوس محمدی ۸ ستمبر کو نکالنے کا فیصلہ لیا تھا اور ممبئی کے خلافت ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ مولانا معین الدین اشرف المعروف معین میاں کی قیادت میں خلافت کمیٹی کے کارگزار صدر سرفراز آرزو نے لیا تھا اور مسلمانوں نے مطالبہ کیا تھا کہ سرکاری تعطیل ۸ ستمبر یعنی پیر کو دی جائے, جس کو قبول کرتے ہوئے عام انتظامیہ محکمہ نے سرکلر جاری کیا ہے. اب عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چھٹی ۵ ستمبر کے بجائے ۸ ستمبر کو ہو گی۔ اس سے مسلمانوں اور جلوس کمیٹیوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے. مسلمانوں نے گنپتی وسرجن کے سبب عید میلاد النبی کے جلوس کو ۸ ستمبر کو نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گنگا جمنی تہذیب کا ثبوت دیا تھا. یہ ہندو مسلم اتحاد کی روشن مثال ہے, اسی لئے سرکار نے اب عام تعطیل ۸ ستمبر کو دیدی ہے۔

Continue Reading

جرم

پونے کرائم : پمپری-چنچواڑ پولیس کی بڑی کارروائی، 45 گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

Published

on

Crime

پونے : شہر میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لیے پمپری-چنچواڑ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اس دوران پولیس نے بڑی تعداد میں پستول، زندہ کارتوس اور تیز دھار ہتھیار ضبط کیے ہیں۔

13 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان پولیس کمشنر وِنَے کمار چوبے کی رہنمائی میں خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس دوران 50 پستول، 79 زندہ کارتوس، 91 درانتی اور 12 تلواریں برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق، اب تک *94 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے **40 مقدمات غیر قانونی پستول رکھنے والوں کے خلاف درج کیے گئے۔ اس کارروائی میں **45 افراد کو پستول اور کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جبکہ *66 ملزمان کو تیز دھار ہتھیار رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

مجموعی طور پر پولیس نے 116 تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ پستول اور کارتوس بھی ضبط کیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پونے اور پمپری-چنچواڑ میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لیے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی مراٹھا مورچہ غیر قانونی مجمع اور راستہ روکو پر ۹ ایف آئی آر درج

Published

on

FIR

‎ممبئی : ممبئی مراٹھا مورچہ کے دوران ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی مجمع جمع کرنا مراٹھا مظاہرین کو مہنگا پڑا ہے. پولس نے ان کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔ ممبئی آزاد میدان مراٹھا مورچہ میں غیر قانونی طریقے سے راستہ روکو اور مجمع جمع کرنے کا کیس ممبئی کے مختلف پولس اسٹیشنوں میں درج کیا گیا ہے۔ مراٹھا مورچہ کے خلاف ممبئی متعدد پولس اسٹیشنوں میں کل 9 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ جس میں مرین ڈرائیو ۲ ، آزاد میدان پولس اسٹیشن میں ۳، ایم آر اے مارگ پولا اسٹیشن میں ایک، جے جے، ڈونگری اور قلابہ پولس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے. اس میں جنوبی ممبئی زون ون کے تحت ۶ مقدمات درج کئے گئے ہیں. ڈی سی پی پروین منڈے نے اس کی تصدیق کی ہے. اس میں بیشتر مقدمات غیر قانونی مجمع جمع کرنے کا درج کیا گیا ہے, جس میں راستہ روکو بھی شامل ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com