Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

تھرٹی فرسٹ نائٹ کے نام پر نسل نو کا طوفان بد تمیزی اور ہمارا مسلم معاشرہ

Published

on

bike-washing

خیال اثر مالیگانوی

؛جاری سال 2020 اپنی آخری حدوں تک پہنچنے کے بعد اپنی زمام اقتدار 2021 کے سپرد کرنے سے چند قدموں دور ہے. گئے سال کے رخصت ہونے اور نئے سال کی آمد کے سنگم پر نوجوان طبقہ اپنی تمام تر خرمستیوں کے ساتھ عود آتا ہے. اپنی والدین کی خون پیسنے کی کمائی اس بری طرح لٹاتا ہے جیسے یہ کمائی ان کے والدین کو کہیں راہ میں پڑی ہوئی مل گئی ہو. شراب و کباب کی محفلیں سجانا, دور دراز کا سفر کرتے ہوئے ناچ گانوں کا اہتمام کرنا اور سڑکوں پر موٹر سائیکل کے ذریعے بےجا شور و غل مچانا آج کی نوجوان نسل کا شیوہ بن چکا ہے. آج کے خرافاتی دور میں مخلوط پارٹیوں کا اہتمام کرنا ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر رقص و سرور کی محفلیں سجانا آج کی نوجوان نسل اپنے اسلاف کے نام پر دھبہ لگانے جیسے افعال انجام دینا غیر مسلموں کا شیوہ ہو سکتا ہے لیکن مذہب اسلام نے ایسے کسی بھی افعال کی انجام دہی کو غیر شرعی قرار دیا ہے. ہر سال نئے سال کی آمد کو لے کر وہ ہنگامہ اور طوفان بدتمیزی برپا کیا جاتا ہے کہ شیطان بھی شرما کر رہ جاتا ہے. بے فکر نوجوانوں کی ٹولیاں گلیوں گلیوں اور سڑکوں سڑکوں گھوم گھوم کر شور و غل مچاتی ہیں جس سے خواتین, معصوم بچے اور ضعیف العمر افراد گھنٹوں حیران و پریشان رہتے ہیں. موٹر سائیکلوں پر تین چار افراد سوار ہو کر جب دھوم اسٹائیل میں دوڑتے بھاگتے ہیں تو اکثر ناگہانی حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں. حادثہ کا شکار افراد مدتوں بے دست و پا مہنگے ترین اسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشکمش میں مبتلا رہتے ہوئے اپنے والدین کے لئے بڑی پریشانی کا سبب بھی بنتے آئے ہیں. نئے سال کی آمد کے تناظر میں یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ ترقی یافتہ شہروں میں موجود تمام ہی مہنگی ہوٹلیں خصوصی ناچ گانے کا اہتمام کرتی ہیں. شراب و شباب کی ہمراہ نوجوان نسل یہاں داد عیش دیتی رہتی ہیں. ترقی یافتہ شہروں کا لاجنگ بورڈنگ نظام بھی اپنے بلند بالا دروازوں پر ہاؤس فل یا نو انٹری کا بورڈ لگا کر عیاش صفت فضول خرچ نوجوانوں کی آمد کو مسدود کردیتا ہے. نوجوان نسل لاکھوں روپیوں کا بےجا اصراف کرتے ہوئے دین دھرم کے نام پر کالک پوتنے کا کام کرتی ہے. نئے سال کی آمد پر پولیس کی سختیاں بڑھ جاتی ہیں لیکن نئے سال کے جشن میں مدہوش نوجوان طبقہ ایسی ہر سختی اور پابندی کو اپنے پیروں تلے روند کر نئے سال کی آمد کا جشن منانا اپنا فرض اولین سمجھتا ہے. جاری سال کے رخصت اور نئے سال کی آمد پر یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ رات کے بارہ بجتے ہی نوجوان طبقہ خصوصاً لڑکیاں انسانی لبادہ چھوڑ کر شیطانی ملبوس زیب تن کر لیتی ہیں. غیر مردوں کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر شیمپین اور بیئر کے نشے میں چور ان امیر زادیوں کا رقص ہوش ربا انھیں شیطان کی چیلیاں ثابت کرتا نظر آتا ہے نئے سال کی آمد پر ہزارہا نوجوان لڑکیوں کی عزت تار تار کی جاتی ہے. دولت کے نشے میں چور ان امیر زادیوں کی آنکھوں میں وہ ہوس ناک پرچھائیاں رقص کرتی ہیں کہ کوئی سادہ لوح اس کی تاب بھی نہیں لا سکتا.
دیکھئے….. دیکھئے وہ دور کہیں کسی بنگلے کی آہنی دروازوں سے نکل کر ایک طرح دار حسینہ پھٹا ہوا ملبوس زیب تن کئے بے لباسی کے عالم میں اپنے جسم کے دکھتے اعضاء دباتی ہوئی نشے میں چور نکلتی آرہی ہے. شاید اس بنگلے میں نئے سال کی آمد کا جم کر جشن مناتے ہوئے خوب شراب پی گئی ہو اور پھر ایک نہیں کئی نوجوانوں نے مل کر اس نو خیز حسینہ کی عزت سے کھلواڑ کیا ہو. ایسے لمحات میں نسل نو چاہیے کہ بےجا اصراف سے گریز کرتے ہوئے گئے سال میں انھوں نے کیا کھویا کیا پایا کی جمع تفریق کرتے ہوےآئندہ کے لئے کچھ ایسا لائحہ عمل ترتیب دیں کہ ان کے لئے آنے والا نیا سال ایک جمع ایک دو ہو جائے ناکہ دو تفریق دو صفر رہ جائے.

یہ جشن مبارک ہو لیکن یہ بھی صداقت ہے
ہم لوگ حقیقت کے احساس سے عاری ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com