Connect with us
Friday,08-August-2025
تازہ خبریں

جرم

ملک میں سات ریاستوں / مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Published

on

coronavirus-maha

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، سات ریاستوں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے، جبکہ دیگر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے زیر علاج معاملوں کی اطلاع ملی ہے۔

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، بہار میں 39، گوا میں 39، جموں وکشمیر میں 21، کیرالہ میں 965، پڈوچیری میں 28، سکم میں 18 اور تلنگانہ میں کورونا میں 58 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 96.63 لاکھ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت مند کیسوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے، زیر علاج معاملے کم ہوکر 2.89 لاکھ ہوگئے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1،46،444 ہوگئی ہے۔

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔
ریاست ………………… متحرک …… صحتمند ……. موت
انڈمان نکوبار ….. 82 ……… 4749 ……. 62
آندھرا پردیش ……….. 3978 …… 868279 … 7082
اروناچل پردیش …… 222 …….. 16379 …… 56
آسام …………….. 3483 ……. 211078 … 1024
بہار ……………. 5030 ……. 240716 … 1362
چنڈی گڑھ …………. 364 ………. 18508 …… 312
چھتیس گڑھ …….. 15879 ……. 250766 …. 3212

دادر اور نگر حویلی
اور دمن دیو…. 05 …….. 3357 ………….. 2
دہلی ………. 8735 ….. 599683 …… 10329
گوا ……………. 947 …….. 48567 ……… 725
گجرات ……….. 11397 …. 221602 ……. 4248
ہریانہ ………. 5387 …… 250502 …… 2842
ہماچل پردیش … 4791 …… 47275 ………. 889

جرم

ممبئی اے این سی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ۱۰ کروڑ کی ایم ڈی ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی میں منشیات کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل نے اپنی آپریشن میں 10 کروڑ سے زائد کی منشیات ایم ڈی ضبط کر نے کے ساتھ 5 ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی اور نئی ممبئی سے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو ملاڈ اور ممبئی کے متعدد علاقہ میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل گھاٹکوپر یونٹ نے 28 جولائی کو جوگیشوری علاقہ میں گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو زیر حراست لیا تھا, اس کے قبضے سے 504 گرام میفیڈون یم ڈی برآمد ہوئی تھی, اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت اور اس کا معاون بھی اس میں شریک تھا اس کے قبضے سے 518 گرام میفیڈون ایم ڈی ملی, جس کی کل ایم ڈی 1.033 کلو برآمد کی گئی, جس کی کل مالیت 2055 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج رک کے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے پٹھان واڑی ملاڈ ممبئی میں ایم ڈی فروشی کرنے والے ایک شخص کو زیر حراست لے کر اس کے قبضے سے 766 گرام میفیڈون ایم ڈی جس کی قیمت 1.96 کروڑ برآمد کی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ممبئی کے ورلی یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی فروخت کرنے والے ایک شخص کو 7 اگست کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے 72 کروڑ روپے کی ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اسی طرح باندرہ انٹی نارکوٹکس سیل یونٹ نے نئی ممبئی ایم آئی ڈی علاقہ میں ایک شخص کو زیر حراست لیا اور اس کے قبضے سے 1.024 گرام وزن کی ایم ڈی نائیجریائی شہری کو 2 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا, جس کی کل مالیت 2.56 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسی جرم میں اب تک 1.556 کلو وزن کی ایم ڈی جس کی مالیت 3.89 کروڑ بتاتی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے چار کارروائی میں ملاڈ، جوگیشوری، دادر، ایم آئی ڈی سی، نئی ممبئی میں 4.034 کلو وزن منشیات ضبط کی گئی ہے۔ جس کی کل مالیت 10.07 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے, اس معاملہ میں اب تک 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین ملاڈ ممبئی دادر علاقہ میں ایم ڈی فروشی کا کام کرتے تھے۔ شہریوں سے انٹی نارکوٹکس سیل نے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ دے اور اگر انہیں اس متعلق کوئی اطلاع دینا ہے تو ان کا نام مخفی رکھا جائے گا اور وہ اپنی معلومات 1933 ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شاطر کار چور اور ۷۰ جرائم میں ملوث گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی اور اطراف میں کار سمیت اس میں موجود مہنگے سامان چوری کرنے والے ایک شاطر چور کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے وڈالا علاقہ میں ایک سرخ رنگ کی ہونڈا سٹی کار پارک تھی اور شکایت کنندہ نے اسے لاک کر کے پارک کیا تھا نامعلوم چور نے اسے لاک توڑ کر چوری کر کے فرار ہو گیا۔ یہ کار ۲۶ جون سے ۳۰ جون کے دوران چوری کی گئی تھی۔ ممبئی کے ورلی وڈالا، جے جے، مجگاؤں، ناگپاڑہ سائن میں تقریبا ۱۵۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس نے ملزم کو سانتا کروز سے حراست میں لیا, اس کے قبضے سے چوری کے تین موبائل برآمد ہوئے۔ آر اے قدوائی مارگ کے کار چوری کے کیس میں اسے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے مسروقہ مال اور کار برآمد کر لی گئی, اس نے چوری کی اس کار کا استعمال دیگر چوری میں بھی کیا تھا۔ ملزم کے خلاف گجرات، احمد آباد، سورت، پونہ پمپری چنچوڑ، تھانہ میرابھائندر ناسک رائے گڑھ میں ۷۰ سے زائد معاملات درج ہیں ملزم کی شناخت جنید یونس شیخ عرف بمبیا ۳۵ سالہ کے طور ہوئی ہے اور یہ جونا کھار کا رہائشی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

آئی آئی ٹی بامبے کے طالب علم کی 10ویں منزل سے گر کر موت، حادثہ یا خودکشی؟ تفتیش جاری ہے۔

Published

on

Death

ممبئی آئی آئی ٹی بامبے میں گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایم ای ایم ایس ڈیپارٹمنٹ میں بی ٹیک کے آخری سال میں زیر تعلیم 22 سالہ طالب علم روہت سنہا کی عمارت کی 10ویں منزل سے گر کر موت ہو گئی۔ یہ واقعہ تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ ‎پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق روہت اچانک عمارت کی چھت سے نیچے گر گیا۔ اسے فوری طور پر شدید زخمی حالت میں ہیرانندانی اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ‎فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ محض ایک حادثہ تھا یا خودکشی۔ پوائی پولیس نے اس معاملے میں اے ڈی آر (حادثاتی موت کی رپورٹ) درج کی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
معلومات کے مطابق جس وقت روہت نیچے گرا اس وقت وہاں ایک اور طالب علم بھی موجود تھا جو فون پر بات کر رہا تھا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

روہت کا کنبہ بشمول اس کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد آج صبح دہلی سے ممبئی پہنچے۔ بیٹے کی بے وقت موت کے بعد ماں بے چین ومغموم تھی۔ روہت دہلی کا رہنے والا تھا اور انسٹی ٹیوٹ میں ایک اچھے طالب علم کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ‎آئی آئی ٹی بامبے کی طلبہ برادری اور فیکلٹی مایوسی میں مبتلا ہے۔ ایک طالب علم کی موت روشن مستقبل کی امید کا اچانک ختم ہونا سب کے لیے ناقابل برداشت نقصان ہے۔ ‎پوائی پولیس نے روہت کے اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ہر زاویے سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com