Connect with us
Thursday,25-September-2025
تازہ خبریں

جرم

ایکٹو کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے کم

Published

on

virus-corona

ملک میں کورونا کے نئے کیسز کم ہونے اور بڑھنے کے درمیان صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل بہتری کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ان کی شرح ساڑھے تین فیصد سے نیچے آئی گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26،382 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 99.32 ہو گئی ہے۔ اس دوران 33،813 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 94.56 لاکھ ہوگئی ہے اور صحتیابی کی شرح بڑھ کر 95.21 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 7832 کم ہوکر 3.32 لاکھ پر آ گئے ہیں اور اس کی شرح کم ہو کر 3.34 فیصد پر آ گئی ہے۔ اس دوران 387 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1،44،096 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
کورونا سے سب سے زائد متاثرہ مہاراشڑمیں ایکٹو کیسز 1023 کم ہو کر 72،458 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 70 مریضوں کی موت ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 48،339 ہوگئی ہے۔ وہیں 17.66 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن کی بے حرمتی دو شرپسند گرفتار

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے قرآن کی بے حرمتی کے بعد ساکی ناکہ میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے ازخود پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد آج دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائیگی اور تبصرہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دفعہ 196(1)اے اور 299 بی این ایس کے تحت کیس درج کیا تھا۔ اس معاملہ میں اب دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے اس کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی معاملہ میں مقامی مسلمانوں نے مظاہرہ کیا تھا اور مجمع کو یقین دلایا گیا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی تھی اسے گرفتار کیا جائے گا اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے. اب حالات پرامن ہے جبکہ کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔ ساکی ناکہ میں گزشتہ شب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں نے یہ حرکت کی تھی اور مجمع پولیس اسٹیشن پہنچا پولیس اسٹیشن کے محاصرہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور حالات پرامن ہوگئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سوشل میڈیا پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا ویڈیو وائرل، ‎وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کے خلاف انکوائری شروع

Published

on

V P Police S.

‎ممبئی وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جب شکایت کنندہ کو پولس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا اس معاملہ میں سب انسپکٹر درگا کھرا ڈے کے خلاف انکوائرئ شروع کر دی ہے۔ درگا کھرا ڈے پر خاتون سے بدتمیری اور گالی گلوج کا الزام ہے اس لئے کھرا ڈے کے معاملہ کی تفتیش اے سی پی سطح کے افسر کے سپرد کردی گئی ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق ۱۸ ستمبر کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملہ میں پولس نے انکوائری شروع کی ہے. جس میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کو ویڈیو وائرل ہوا ہے, جس میں وہ شکایت کنندہ خاتون سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ غصہ میں آگ بگولہ ہے اور اس پر اپنا نیم کا بیچ دے مارا اس واقعہ کے بعد ممبئی پولس کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدیں بھی شروع ہو گئی ہے, اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شئیر کیا جارہا ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق دو نوجوانوں کو پولس نے طلب کیا اور ان پر قطعہ اراضی قبضہ اور ٹریس پاسنگ کا کیس بھی درج کیا گیا ہے, جبکہ مذکورہ بالا خاتون بعد میں اس کے ساتھ شریک ہوئی اور پھر اس کے ساتھ بدتمیزی ہوئی پولس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دستاویزات جمع کئے ہیں. اس کے علاوہ پولس اس معاملہ میں متاثرہ خاتون کا بھی بیان قلمبند کرے گی اور پھر پولس سب انسپکٹر سے بھی انکوائری ہو گی, اس کے بعد پولس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا ہے, اس میں سب انسپکٹر درگا کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور حرامی کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس معاملہ میں ڈی سی پی موہیت کمار گرگ نے بتایا کہ معاملہ کی انکوائری اے سی پی کے سپرد کردی گئی اور انکوائری کے بعد کارروائی ہو گی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : گوونڈی میں دیوی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 6 ملزمان گرفتار، حالات کشیدہ

Published

on

arrested-

‎ممبئی گوونڈی ساٹھے نگر میں درگا ماتا دیوی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کھنڈٹ کرنے کے معاملہ میں 6 ملزمین کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے. فسادیوں نے دیوی کی مورتی کے دوران تشدد برپا کیا اور نعرہ لگانے پر اعتراض کیا تھا. جب مورتی لیجانے والے زائرین اور عقیدت مندوں نے نعرہ لگایا تو شرپسندوں نے تلوار ڈنڈے سمیت دیگر ہتھیاروں سے ان پر حملہ کردیا. اس معاملہ میں پولس نے شکایت درج کر کے 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے بعد گوونڈی میں حالات خراب ہو گئے, لیکن امن قائم ہونے کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے. یہ واقعہ گوونڈی کے ساٹھے نگر میں پیش آیا۔ ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

‎مورتی لے جانے والے عقیدت مندوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں پہلے موسیقی بجانے سے روکا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں نعرے لگانے سے روک دیا گیا۔ جب انہوں نے نعرہ لگایا تو فسادی تلواروں، سلاخوں اور لاٹھیوں سے لیس آئے، ان پر حملہ کیا اور بت کو نقصان پہنچایا۔پولس نے اس معاملہ میں ہر پہلو پر جانچ شروع کر دی ہے اور یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ ملزمین اسی علاقہ کے ہیں اور ان سے کیا ذاتی دشمنی اور رنجش تھی یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com