Connect with us
Thursday,06-August-2026

(جنرل (عام

حضور اشرف الفقہاء، علامہ اعظمی اور علامہ محمد ارشد مصباحی کی مشاورت سے ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کا قیام

Published

on

(خیال اثر)
اللہ تعالیٰ تحقیقی و فلاحی اور ہمہ جہت دینی خدمات کیلئے نوری مشن کو استقامت بخشے اور استحکام عطا فرمائے۔ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے تعمیری کام کے اِس آغاز کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔ایمان و عقیدے کی حفاظت کے لیے کی جانے والی کوششیں اللہ تعالیٰ مقبول فرماتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس ریسرچ سینٹر سے تعلیماتِ اعلیٰ حضرت کی اشاعت عمدہ طریقے سے ہوگی۔ فلاحی و تربیتی کاموں کو فروغ ملے گا۔اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو مقبولیت سے نوازے۔ اس طرح کے دعائیہ تاثرات کے ساتھ شیخ طریقت خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں (ممبئی) نے ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کا سنگِ بنیاد رکھا۔آپ نے اسباب و وسائل کی فراہمی کے لیے اصحابِ خیر کو ترغیب دی تا کہ اس علمی سینٹر کی تعمیر مکمل کی جا سکے۔ ۱۳؍دسمبر اتوار کی شام نور باغ میں سینٹر کے لیے مختص زمین پر منعقدہ سنگِ بنیاد کی اس باوقار تقریب میں مولانا مدثر حسین ازہری نے کہا کہ: بچوں کی دینی تربیت اور قوم کی فکر سازی کے لیے بیدار ہونا ہوگا۔ اس رُخ سے تحقیقاتی فکر کی پرورش قابلِ قدر ہے، ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ سے صحت مند قدروں کا فروغ ہوگا۔ ازیں قبل مولانا عبیداللہ خان مصباحی نے اغراض و مقاصد کے ضمن میں فرمایا کہ:مستقل اور متواتر لٹریچرز کی اشاعت، کثیر جلدوں پر مشتمل اہم کتابوں کی فراہمی، ترجمۂ قرآن کنزالایمان کی متعدد بار اشاعت اور غریب پروری کے لیے عملی اقدامات نوری مشن کی اہم خدمات ہیں۔ سینٹر کے قیام کی ترغیب میں حضور اشرف الفقہا مفتی محمد مجیب اشرف علیہ الرحمۃ، علامہ قمرالزماں اعظمی اور علامہ محمد ارشد مصباحی (اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یوکے) کی ترغیب و مشاورت رہی ہے۔ علامہ محمد ارشد مصباحی نے اس موقع پر یہ پیغام بھیجا کہ: ’’مالیگاؤں میں اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے ذریعے علمی و تحقیقی کاموں کو آگے بڑھائیں۔ فلاحی خدمات کا دائرہ اخلاص کے ساتھ وسیع کریں ۔ مشن اعلیٰ حضرت کے فروغ کے لیے میری دُعائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں۔‘‘اس موقع پر ’’ترجمۂ قرآن کنزالایمان‘‘ شائع کیا گیا جس کے لیے غلام مصطفیٰ رضوی کا یہ تاثر رہا کہ ہم نے سنگِ بنیاد کی ساعتوں کو یادگار بنانے کی غرض سے ’’کنزالایمان‘‘ کی اشاعت کی۔ شہزادۂ غوث اعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں نے سنگِ بنیاد رکھا۔ مفتی نعیم رضا مصباحی، مفتی عرفان مصباحی، حافظ سراج رضوی، حافظ تجمل رضوی، حافظ محمد ابراہیم رضوی،حافظ عبدالرحمٰن اشرفی،حافظ شاہد رضا، ڈاکٹر حامد اقبال، پروفیسر عبدالمجید صدیقی،محمد حسین شیدا میرٹھی، حاجی رفیق خان رضوی،ڈاکٹر رئیس احمد رضوی،ڈاکٹر مشاہد رضوی،بدرالدجیٰ سر، مشیر سر، حاجی خالد غازیانی، حاجی شبیر پنجابی، محمد عمران رضوی، رئیس رضوی،محمد سعید پلمبر، عبدالرشید پٹھان، امتیاز خورشید،شہزاد عامر،شہزاد صدیقی سر،امتیاز صابری، مدثر رضوی، حاجی محمد امین، رمضان کاملی، حامد رضا سر ،عزیزالرحمٰن سر، ایڈوکیٹ جمال رضوی، محمد مسعود تابانی سمیت سیکڑوں معززین و اہلِ علم و دانش نے شرکت کی۔اطراف کے شہروں سے بھی درجنوں نمایاں شخصیات شریک رہیں۔ محفل سجانے میں غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، معین پٹھان رضوی، یاسین رضوی، شیخ شاداب رضوی، شہزاد برکاتی، سعد رضوی، ارشد رضا، زید رضا نے جدوجہد کی۔اختتام پر اشاعت نوری مشن ’’لباسِ حضورﷺ‘‘ تقسیم کی گئی۔جب کہ سلام و دُعا پر اس پاکیزہ محفل کا اختتام ہوا۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان