Connect with us
Monday,07-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

بنگال میں کسی بھی صورت میں این سی آر اور این پی آر نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا:ممتا بنرجی

Published

on

شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور این پی آر کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کسی بھی صورت میں انہیں نافذ نہیں دیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متواسماج اور ناموسدر سے تعلق رکھنے والا ہرفرد ہندوستانی شہری ہے اور انہیں کاغذدکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مدنی پوراور بردوان میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شمالی 24پرگنہ کے گوپال نگر میں تھی۔ممتا بنرجی کی میٹنگ کی وجہ سے علاقے میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے ورکروں کے درمیان تنائو کاماحول تھا ۔متوا محل میں خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتےہوئے کہا کہ کچھ باہری لوگ بنگال کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور میں انہیں کامیاب نہیں ہونے دوں گی۔
خیال رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگی نے دو دن قبل کہا تھا کہ جنوری سے سی اے اے نافذ کیا جائے اور اس کی شروعات بنگال سے ہوگی ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’میں این آر سی اور این پی آر نہیں کرنے دوںگی۔ میں اپنی ماں کی پیدائش کی تاریخ نہیں جانتی ہوں۔ آپ مجھے کہاں بتائیں گے؟ بنگال کو گجرات نہیں بنایا جائے گا۔ متوا اس اس ملک کے شہری ہیں۔
بنگال میںا نتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کےلئے بی جے پی کے ذریعہ بڑی تعداد میں مبصر کی حیثیت سے مرکزی لیڈران کو بنگال میں اتارے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’وہ بیرونی ہیں ، وہ بنگالی نہیں ہیں۔ پیسوں کا لالچ دے کر ووٹروں کو خریدنے کی کوشش کی جاری ہے۔ شہریوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس سیاسی طور پرلڑنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ متوا ڈیو لپمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے باگدی بوڑیوں کے لئے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بنگال میں ایس سی اور ایس ٹی سرٹیفکٹ بنانا آسان ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا ریاستی حکومت نے ہریش چند ٹھاکر کے یوم پیدائش تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کے علاوہ ہریش چند ٹھاکر یونیورسٹی قائم کیا گیا ہے ۔
گوپانگر سے ممتا بنرجی نے کہا کہ میں یہاں سے متوا سما ج اور دیگر رفیوجیوں کو پیغام دینا چاہتی کوہوں کہ ہندوستانی شہریت ثابت کرنے کےلئے کسی کو بھی کوئی سرٹیفکٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔میں بنگال کی وزیر اعلیٰ ہوں اور میں اعلان کررہی ہوں کہ کسی نئے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔
ممتا بنرجی نے بی جے پی پر متواخاندان کو تقسیم کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی خاطر بی جے پی نے متوا سماج کو تقسم کردیا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ تینو ں زرعی قوانین غیر اخلاقی ہیں ۔حکومت کسانوں کے ساتھ دھوکہ دے رہی ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ تیسری مرتبہ اقتدار میںآنے کے بعد بھی مفت میں راشن دینے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں ان کی حکومت نے عوام تک فلاحی اسکیمیں پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔کنیا شری اور روپا شری اور دیگر اسکیمیں عوام کےلئے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جی ایس ٹی کے فنڈ سے 8500کروڑ روپے بقایا ہیں۔خیال رہے کہ 2019کے لوک سبھا انتخاب میں بن گائوں حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ممتا بالا ٹھاکر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

Published

on

Rais-Shaikh

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com