سیاست
ڈسٹرکٹ کونسل اور پنچایت سمیتی کے آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز
راجستھان کے 21 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل اور پنچایت سمیتی ممبران کے چوتھے و آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ آج صبح 7:30 بجے سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی۔
محکمہ الیکشن کے مطابق ان اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ صبح 7.30 بجے شروع ہوئی جو پرامن طور پر جاری ہے۔ پولنگ شروع ہوتے ہی کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں معمولی گڑبڑی کی شکایات موصول ہوئیں ، جن کا فوری تصرف کردیا گیا۔ صبح پولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی قطاریں لگ گیئں۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیاہے۔ پر امن ووٹنگ کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمشنر پی ایس مہرہ نے تمام رائے دہندگان سے کورونا انفیکشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر مہرہ نے بتایا کہ چوتھے مرحلے میں 21 اضلاع کے 46 پنچایت سمیتیوں کے 908 ممبران اور ان کے متعلقہ ضلع پریشد ممبران کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ شام 5 بجے تک ہوگی۔ تمام مراحل کی گنتی 8 دسمبر کو ضلعی ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ آخری مرحلے میں تقریبا 18 ہزار ای وی ایم مشینوں کے ذریعے ووٹنگ کرائی جارہی ہے۔
اس مرحلے میں 7346 پولنگ مراکز پر 52 لاکھ 55 ہزار 889 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ اس میں 27 لاکھ 12 ہزار 627 مرد ، 25 لاکھ 43 ہزار 244 خواتین اور 18 دیگر ووٹر شامل ہیں۔
مسٹر مہرہ نے تمام ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے ماسک لگاکر نکلیں، پولنگ بوتھ پر جانے سے پہلے ہاتھ سینیٹائز کرنے اور ووٹنگ کے وقت نشان زد گولوں پر کھڑے ہو کر یامناسب فاصلہ رکھتے ہوئے اپنی باری کا انتظار کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران سینئر سٹیزن اور کارکنان کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ انہوں نے رائے دہندگان، امیدواروں اور ان کے حامیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن کے آس پاس ہجوم یا گروہوں میں کھڑے نہ ہوں۔
بین الاقوامی خبریں
مالی میں خوف و ہراس : دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں فائرنگ اور دھماکے، القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ پر شبہ ہے۔

بماکو : افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں ہفتے کے روز حملے ہوئے۔ دارالحکومت کے مودیبو کیتا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جو مالی ایئر فورس کے ایئر بیس کے قریب ہے۔ مسلح افراد نے ہفتے کی صبح دارالحکومت سے ملحقہ شہروں پر حملہ کیا۔ مقامی باشندوں اور حکام نے کہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر منصوبہ بند حملہ تھا، جو بیک وقت کئی مقامات پر کیا گیا۔ حملوں میں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، حالانکہ ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مالی کی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح دہشت گرد گروہوں نے دارالحکومت میں بعض مقامات اور بیرکوں کو نشانہ بنایا۔ فوجی اس وقت حملہ آوروں کو روکنے میں مصروف ہیں۔ مالی کو القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ گروپ سے منسلک گروپوں کے حملوں کا مسلسل سامنا ہے۔ فوج شمال میں علیحدگی پسند شورش کا مقابلہ کر رہی ہے۔
باماکو میں ایک ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافی نے اطلاع دی ہے کہ شہر کے مرکز سے 15 کلومیٹر (9 میل) دور واقع مودیبو کیٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری ہتھیاروں اور خودکار رائفل کی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ہیلی کاپٹر بھی آس پاس کے علاقے میں گشت کرتے نظر آئے۔ مالی اور دیگر شہروں کے رہائشیوں نے فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاع دی، جو مسلح گروہوں کے ممکنہ مربوط حملے کی تجویز کرتے ہیں۔ کدال کے ایک سابق میئر نے بتایا کہ مسلح افراد شمال مشرقی شہر کدال میں داخل ہوئے اور فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کرتے ہوئے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔
ازواد لبریشن فرنٹ کے ترجمان محمد المولود رمضان نے فیس بک پر کہا کہ ان کی فورسز نے کدل اور گاؤ (شمال مشرقی شہر) کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ گاو کے ایک رہائشی نے بتایا کہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیچر کی صبح شروع ہوئیں اور صبح دیر تک سنی گئیں۔ مالی، اپنے ہمسایہ ممالک نائجر اور برکینا فاسو کے ساتھ طویل عرصے سے القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ گروپ سے منسلک مسلح گروپوں سے لڑ رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں مالی، نائیجر اور برکینا فاسو میں سیکیورٹی کی صورتحال خاصی خراب ہوئی ہے، حملوں کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے، اور عام شہری تیزی سے نشانہ بن رہے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ناگپاڑہ گینگسٹر کالیا کے انکاؤنٹر کا بدلہ لینے کے لیے مخبر کا قتل، کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، کالیا کا بھتیجہ اور ساتھی گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے ملزم اور اس کے ساتھ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس نے اپنے گینگسٹر چچا کالیا کے انکاؤنٹر کا انتقام لینے کے لیے ایک مخبرکا قتل کر دیا۔ اس معاملہ میں پولس نے گینگسٹر صادق کالیا کے بھتیجہ صادق عاقب جوار ۲۹ سالہ اور اس کے ساتھی نوشاد یوسف میٹھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس نے ناگپاڑہ علاقہ میں ۲۰ اپریل کو محمد اقبال سلیا ۷۸ سالہ بزرگ کے قتل کے معمہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ۲۰ اپریل کو مقتول کو اس کے گھر میں گھس کر دو حملہ آوروں نے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس میں سے ملزم نمبر ایک گینگسٹر صادق کالیا اور عرف کالیا کا بھتیجہ ہے صادق کالیا کا ۱۹۹۷ میں اور عارف کالیا کا ۲۰۰۰ میں ممبئی پولس نے انکاؤنٹر کیا تھا۔ اس معاملہ میں پولس نے دونوں مفرور ملزمین کو ناگپور تاج باغ سے گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمین ناگپور سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران پولس کو اطلاع ملی اور پولیس نے اس معاملہ میں ایک ۲۹ سالہ اور اس کے ۲۵ سالہ دوست و ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں نے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد اپنا موبائل فون بند کردیا تھا اور ناگپور میں روپوش ہو گئے تھے۔ پولس تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ صادق اور عارف کالیا کے انکاؤنٹر کے پس پشت سالیا خبری تھا اور اسی کی مخبری پر دونوں کا انکاؤنٹر ہوا, اس پر ملزم کو غصہ تھا اور اپنے چچا کے قتل کا انتقام لینے کے لیے اس نے سالیا کا قتل کر دیا اور اس کا تعاون اس کے دوست نے کیا تھا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی رہنمائی میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔
سیاست
ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر میں غیرقانونی اسکولوں پر کارروائی کا کریٹ سومیا کامطالبہ، اسکول جہاد کا الزام، علاقہ میں کشیدگی

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر بیگن میں ۶۴ غیرقانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ آج بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے کیا ہے۔ گوونڈی دورہ کے دوران کریٹ سومیا نے اس غیرقانونی اسکول کا بھی معائنہ کیا ہے, جس میں طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اسکول کی حالت انتہائی خستہ ہے اور مخدوش ہونے کے سبب حادثہ بھی خطرہ ہے, کیونکہ چار منزلہ غیرقانونی اسکول میں اول تا چہارم جماعت تک اسکول ہے۔ ایسے میں اگر اسکول کو حادثہ پیش آتا ہے تو جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ کریٹ سومیا نے اسکولوں کا دورہ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی اسکول سرکاری زمین پر ہے, اور ایسے میں ان اسکولوں پر مسلم مافیا کا قبضہ ہے, یہ ایک طرز کا لینڈ جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ اسکول تعمیر کی گئی ہے اس کے خلاف میونسپل کارپوریشن محکمہ تعلیم میں شکایت درج کروائی گئی ہے اور آئندہ ہفتہ ان غیرقانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آج کریٹ سومیا کے ہمراہ بی ایم سی ایم ایسٹ وارڈ کا عملہ اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔ کریٹ سومیا نے محکمہ تعلیم کے افسر کو ہدایت دی کہ اس طرح سے اس غیر قانونی اسکول کو محکمہ تعلیم کی اجازت کیسے فراہم ہوئی اس پر متعلقہ محکمہ نے اس پر کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جس عمارت میں یہ اسکول جاری ہے اس کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔ کریٹ سومیا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ مسلمانوں کے خلاف ہی تحریک چلاتے ہو تو انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک لینڈ مافیا اور جہادی ذہنیت کے حامل افراد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ مسلم لینڈ مافیا کے ہیں, اور اس میں کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ایسی صورتحال میں اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے محکمہ تعلیم سے بھی اس متعلق سوال کیا, جس پر محکمہ تعلیم کی افسر نے کہا کہ اس متعلق اسکول انتظامیہ کو نوٹس ارسال کی گئی ہے۔ اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے, جس کے بعد اب پیر ہفتہ تک اس متعلق کارروائی کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کریٹ سومیا نے بی ایم سی عملہ کے افسران سے سوال کیا کہ کیسے یہاں اسکول تعمیر ہو گئی اور پھر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کریٹ سومیا کے دورہ کے پیش نظر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے کریٹ سومیا کے دورہ کے تناظر میں علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ بی ایم سی کے مطابق شہر میں ۱۶۴ اسکولیں غیر قانونی ہیں اور یہ غیر وظیفہ یاب اسکولیں ہیں اس میں سب سے زیادہ غیر قانونی اسکولیں گوونڈی ۶۴ اور کرلا میں ۱۲ ہیں۔ اس میں چار مراٹھی میڈیم اسکولیں بھی غیرقانونی ہیں۔ کریٹ سومیا نے اسکول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا, جس کے بعد جب ان سے دریافت کیا گیا کہ اسکول بند ہونے پر ان بچوں کے مستقبل کا کیا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ان بچوں کو دیگر اسکولوں میں منتقل کروائیں گے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
