Connect with us
Saturday,15-November-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

سی این جی پمپ پر کھڑی کار میں آتشزدگی، پمپ پر فائر فائٹنگ آلات کی کمی، پوری گاڑی جل کر خاک

Published

on

fire

بھیونڈی کے علاقے چاونڈرا میں ایچ پی کے سی این جی پمپ پر کھڑی اومنی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ پمپ پر فائر فائٹنگ کا سامان نہ ہونے کی وجہ سے پوری کار جل گئی۔ آگ کو بجھانے کے دوران، کار میں سوار شخص کا موبائل جل گیا اور وہ شخص ہلکا سا جھلس گیا۔ اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ کی گاڑی تاخیر سے پہنچی، حالانکہ اتنی خطرناک آگ لگنے کے باوجود آگ سی این جی پمپ تک نہیں پہنچی اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔
ادھر، سی این جی پمپ کے احاطے میں گھنٹوں افراتفری کا ماحول رہا۔ ڈپٹی میئر عمران ولی محمد خان نے فائر بریگیڈ اہلکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تعلقہ پولیس نے غفلت برتنے کے الزام میں کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
بھیونڈی ناسک روڑ کے قریب چاونڈرا کے پاس ایچ پی کا سپریم آٹو موبائل پمپ ہے، جس میں قریب ہی سی این جی اور پٹرول پمپ دونوں ہیں۔ پیر کی سہ پہر تقریبا سوا ایک بجے، ایک اومنی کار سی این جی بھرنے آئی۔ سی این جی پمپ کے قریب کھڑی اومنی کار کو اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی آگ نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کار میں سوار تین افراد باہر آگئے، لیکن ایک شخص کا موبائل کار میں جل کر خاکستر ہوگیا اور آگ بجھانے میں وہ شخص معمولی جھلس گیا۔ ڈپٹی میئر عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے قریب ایک گھنٹہ بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع واردات پر پہنچی، اس وقت تک پوری کار جل کر خاک ہوچکی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق سی این جی پمپ پر آگ بجھانے کے لئے فائر فائٹنگ کے کوئی آلات موجود نہیں تھے۔ بالٹی میں (بالو) ریت بھر کر رکھی ہوئی تھی، جو کافی زیادہ وقت ہونے کی وجہ سے جم گئی تھی۔ پمپ پر پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا۔ پٹرول پمپ اہلکاروں کے مطابق، اومنی کار میں پٹرول سے بھرا ہوا ایک گیلین رکھا تھا، جس سے آگ زیادہ بھڑک گئی۔ کار کی بیٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا خدشہ جتایا جارہا ہے، فی الحال تعلقہ پولیس نے کار ڈرائیور ہیرامن پراگ کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جنرل (عام

ممبئی میں ہتھیار فروخت کرنے والا گینگ بے نقاب پانچ گرفتار دیسی پستول اور کارتوس برآمد

Published

on

ممبئی انسداد ہفتہ وصولی دستہ اے ای سی نے ایک ممبئی کے وڈالا ریلوے اسٹیشن کے قریب ہتھیاروں کی فروخت کی غرض سے آنے والےپانچ غنڈوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے ان کے قبضے سے اے ای سی نے چار دیسی پستول ، میگرین اور ۱۸ کارآمد کارتوس برآمد کئے ہیں ۔ ان پانچوں نے غیر قانونی طریقہ سے اسلحہ جات ممبئی لایا تھا اور غیر لائسنسی ہتھیار تھا ملزمین کی شناخت بھیا رام پال کھیرے ۳۶ ، دشرتھ امبارام بورلیہ ۳۰ سالہ سلطان کیلاس بورلیہ ۲۸ ، دھرمیندر بھاٹیہ ۳۴ اور گورو سندرلال ۲۴ کے طور پر ہوئی ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم اور ڈی سی پی راج تلک روشن کی سربراہی میں انجام دی گئی ۔ ایک بڑے ہتھیار اسمگلروں کے ریکیٹ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیا ہے اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بھائیکلہ ری ڈیولپمنٹ سائٹ پر حادثہ، دو مزدور جاں بحق

Published

on

ممبئی : بھائیکلہ (ویسٹ) میں واقع حبیب مینشن کی مجوزہ ری ڈیولپمنٹ سائٹ پر سنیچر کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ پائلنگ کا کام جاری تھا کہ اچانک زمین دھنس گئی، جس کے نتیجے میں دو مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

اس واقعے میں مزید 2 تا 3 مزدور شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ حادثہ سندر گلی، ہینس روڈ اور ٹینک پکھاڑی روڈ کے درمیان واقع اس ری ڈیولپمنٹ سائٹ پر پیش آیا جہاں تعمیراتی کام ابراہیم جوسب سوپاری والا اینڈ ادرز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ منصوبے سے اے2 ایسوسی ایٹس اور راجپورکر ایسوسی ایٹس کے نام وابستہ بتائے جاتے ہیں، جبکہ اسٹرکچرل کنسلٹنٹ کے طور پر زیڈ زیڈ کنسلٹنٹس کا ذکر سامنے آیا ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سائٹ پر مناسب حفاظتی انتظامات موجود نہیں تھے جس کے باعث یہ سنگین حادثہ پیش آیا۔ پولیس اور بی ایم سی کی ٹیموں نے موقع کو گھیر کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ری ڈیولپمنٹ کے دوران حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کس سطح پر ہوئی، اس کی تفصیلی جانچ کی جائے گی۔

Continue Reading

(جنرل (عام

این سی بی ضبط شہر ڈرگس منشیات نذرآتش

Published

on

‎ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ممبئی زونل یونٹ نے تقریباً 1835 کلوگرام میفیڈرون کے ساتھ 341 کلو گرام دیگر مادوں کو ضائع کیا ہے جو مہاراشٹر اور دہلی کے مختلف مقامات سے ضبط کیے گئے تھے۔ اس معاملے میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات کے بڑے پیمانے پر قبضے کی گہرائی سے تفتیش کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مقامات سے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے جس کے نتیجے میں بین الاقوامی روابط رکھنے والے منشیات کے قریبی ساتھیوں کا قلع قمع کیا گیا۔
‎معزز سپریم کورٹ کی طرف سے تجویز کردہ رہنما خطوط کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایس ڈبلیو آر )، این سی بی ممبئی زونل یونٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور پونے پولیس کے ایڈیشنل کمشنر شامل تھے۔ مقدمے کا جائزہ لیا گیا اور اسے منشیات کے ذخیرہ ضائع کرنے کےلئے منتخب کیا گیا۔ اس کے مطابق، تمام قانونی شرائط کی تعمیل کی گئی جس کے بعد دیگر کیمیکلز کے ساتھ ضبط شدہ منشیات کو بالآخر 14 نومبر 2025 کو میپل، رانجنگاؤں، پونے، مہاراشٹر میں ایچ ایل ڈی دی سی کی موجودگی میں نذر آتش کے ذریعے تلف کر دیا گیا۔
‎منشیات کی یہ اہم ضبطی جس کے بعد زیر سماعت اسباب کو ٹھکانے لگایا گیا، منشیات کے منظم سنڈیکیٹس کو ختم کرنے اور منشیات کے مجرموں کو نشانہ بنانے میں این سی بی کی مسلسل کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے جو منشیات کے ماحولیاتی نظام کو مکدر کرتے ہیں ۔ بیورو صحت عامہ کی حفاظت اور 2047 تک "نشا مکت بھارت” کے وژن کو برقرار رکھنے کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے۔
‎این سی بی منشیات سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے مضبوطی سے مصروف عمل ہے جس کی ہدایت میں اس نے منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگا کر، مالی روابط کو توڑ کر بین الریاستی اور بین الاقوامی منشیات سنڈیکیٹس پر قدغن لگایا ہے۔
‎شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کی اطلاع مانس – نیشنل نارکوٹکس ہیلپ لائن (ٹول فری نمبر: 1933) کے ذریعے دے کر اپنا کردار ادا کریں۔ اطلاع دینے والوں کی شناخت کو سختی سے صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com