Connect with us
Saturday,11-October-2025

(جنرل (عام

سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ ترقی کی راہ پر گامزن!

Published

on

(خیال اثر )
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ملت اسلامیہ ہندیہ کا ایسا متحدہ پلیٹ فارم ہے، جو شریعت اسلامی کے تحفظ اور وحدت کلمہ کی بنیاد پر تمام مسالک اور مکاتب فکر کو متحد کرنے اور رکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ بورڈ جہاں مسلم عائلی قوانین (مسلم پرسنل لا) کی حفاظت کے لئے حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے وہیں خود مسلمانوں میں پھیل رہی سماجی و اخلاقی برائیوں اور احکام شریعت سے بے راہ روی کو دور کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔اپنے انہیں مقاصد کے حصول کے لیے بورڈ نے مختلف شعبے قائم کیے ہیں۔ موجودہ دور میں بورڈ نے سوشل میڈیا کی افادیت اور اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے دو سال قبل ایک شعبہ ”سوشل میڈیا ڈیسک“کے عنوان سے قائم کیا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کے کنوینر حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ محفوظ رحمانی صاحب مدظلہ نے کیا۔ مولانا نے فرمایا کہ اس شعبہ کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے ذریعے اسلام دشمن عناصر کی طرف سے شرعی قوانین سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا اور مسلم معاشرے میں شریعت اسلامی پر عمل کے جذبے کو بیدار کرنا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ الحمدللہ روز اول سے یہ شعبہ پوری تندہی کے ساتھ بحسن وخوبی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور تھوڑی سی مدت میں اس کی خدمات کا دائرہ کافی وسیع ہوچکا ہے، اور اس شعبے کے مختلف سوشل سائٹس مثلاً وہاٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور انسٹا گرام پر بورڈ کے آفیشیل اکاؤنٹس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ جڑ کر استفادہ کررہے ہیں۔ روزانہ کی ترسیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ بورڈ کا پیغام، اصلاحی مضامین، تکبیر مسلسل، قوانین اسلامی، اسلامی آداب، اخلاقی و معاشرتی آداب سے متعلق مختصر حدیث یا آیت قرآنی یا ملفوظ، خطبہئ جمعہ، ہفتہ واری لائیو بیان، روبرو، وغیرہ جیسے مختلف اہم عناوین شامل ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ سوشل میڈیا ڈیسک تدریجاً اپنے کاموں کو بڑھا رہا ہے، اور دن بہ دن اسکے دائرہ کار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اچھی رفتار سے بورڈ کے اغراض و مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے مخلص اور فعال علماء و خواص کی ٹیم اس کیلئے دن رات فکر مند اور کوشاں ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف میدان میں ڈیسک بڑی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے مسلمانان ہند سے اپیل کی کہ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک سے جڑ کر استفادہ کریں، اسکے پیغامات کو حتیٰ المقدور عام کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی جوڑ کر بورڈ کا بھرپور تعاون کریں۔ مولانا نے فرمایا کہ لوگوں کی آسانی کیلئے بورڈ کے تمام آفیشیل اکاؤنٹس کے یوزر نیم ایک ہی رکھے گئے ہیں۔کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاکر فقط AIMPLB_OFFICIAL لکھ کر سرچ کرنے سے بورڈ کا آفیشیل اکاؤنٹ مل جائے گا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بنگلہ دیشیوں کے نام پر عام مسلمانوں کو ہراساں کیا جانا بند ہو، وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ابوعاصم کا سرکار پر سنگین الزام

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیر داخلہ کو اور مرکزی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے بنگلہ دیشیوں کے سبب ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے, یہ سراسر غلط ہے. بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں کی آڑ میں مغربی بنگال کے باشندوں اور عام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں اور مرکز میں سرکار آپ کی ہے تو سرحد سے کیسے بنگلہ دیشی درانداز داخل ہوتے ہیں؟ ان کے دستاویزات بنانے والوں کے خلاف سرکار نے اب تک کیا کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کیا جانا چاہیے, جس طرح سے کریٹ سومیا ہر مسلمانوں کی سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کو فرضی قرار دینے کی سعی کر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی ہند کی سرحد سے دراندازی کیسے ہوتی ہے, اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے یہ کام کانگریس، ایس پی یا دیگر پارٹیوں کا نہیں ہے, یہ کام سرکار کا ہے کہ وہ بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کے خلاف کاروائی کرے اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں و پریشان نہ کرے. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے دستاویزات جو تیار کر رہے ہیں کیا ان افسران پر کارروائی کی جاتی ہے۔

Continue Reading

جرم

سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

Published

on

Crime

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی انڈرورلڈ ڈان ڈی کے راؤ ہفتہ وصولی کی پاداش میں گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انڈورلڈ ڈان چھوٹا راجن گینگ کا رکن گینگسٹر ڈی کے راؤ کو ممبئی کرائم برانچ نے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. اس کے ساتھ پولس نے اس کے دو ساتھیوں انیل سنگھ اور میمت بھوٹا کو بھی گرفتار کیا ہے گینگسٹر نے میمت بھوٹا کے ساتھ مل کر سرمایہ کار سے ایک کروڑ ۲۵ لاکھ روپے وصول کئے تھے اور انہیں برے نتائج کی دھمکی دی تھی, جس کے بعد اس کی شکایت شکایت کنندہ نے پولس میں درج کروائی. پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی کے راؤ کو گرفتار کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے. ممبئی کرائم برانچ نے اس سے بھی ڈی کے راؤ کو ایک ہوٹل مالک کو دھمکی دے کر ۲ کروڑ ۵۰ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اس کے ساتھ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا


مضافاتی ساکی ناکہ علاقہ میں ہوٹل مالک کو دھمکی دی گئی تھی اور جبرا ہوٹل پر قبضہ کو بھی الزام ہے. اس معاملہ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اس میں ڈی کے راؤ ضمانت پر ہے. گزشتہ شب ڈی کے راؤ اپنے پرانے کیس کی سماعت کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں حاضری کے غرض سے گیا تھا, اسی دوران پولس نے اسے گرفتار کر لیا. اس معاملہ میں پولس اس سے اور اس کے ساتھیوں سے باز پرس کر رہی ہے. بتایا جاتا ہے کہ ڈی کے راؤ کا دھاراوی علاقہ میں اب بھی دبدبہ اور دہشت ہے اور وہ ہفتہ وصولی سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے. اس پر کرائم برانچ نے اب اپنا شکنجہ کس دیا ہے. جس سے انڈرورلڈ میں دہشت پائی جارہی ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ ڈی کے راؤ کے ساتھیوں سے بھی باز پرس کرے گی, اس کے ساتھ ہی کرائم برانچ ان متاثرین سے بھی باز پرس کرے گی جو ڈی کے راؤ کے عتاب کا شکار تھے

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com