Connect with us
Saturday,23-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

جن اداروں کی ذمہ داری آئین کا تحفظ کرنا تھا وہی آج آئین کو ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر ادت راج

Published

on

ملک کے آئین پر خطرہ قرار دیتے، ای وی ایم اور نج کاری کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے آل انڈیا کنفیڈریشن آف شیڈولڈکاسٹ و ٹرائب کے قومی صدر، کانگریس کے قومی ترجمان اور سابق رکن پارلیمنٹ ادت راج نے دعوی کیا کہ جن اداروں کی ذمہ داری آئین کا تحفظ کرنا تھا وہی آج آئین کو ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے یہ بات جاری ایک ریلیز میں کہی ہے۔
یوم آئین کے موقع پر آل انڈیا کنفیڈریشن آف شیڈیولڈ کاسٹ و ٹرائب کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے ڈاکٹر اُدت راج نے کہا کہ 26 نومبر 1949 کو آئین ہند نافذ ہوا، لیکن آج ملک کا آئین خطرے میں ہے اور بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ جن اداروں کو آئین کا تحفظ کرنا ہے، آج وہی آئین کو ختم کرنے پر آمادہ نظر آتے ہیں۔ ایسے وقت میں، آئین کو بچانے کے لئے، سڑک پر اترنے کی ضرورت ہے۔ اسی لئے ہم نے مظاہرے کے لئے یوم آئین کا انتخاب کیا۔ آج، دہلی سمیت ملک کی متعدد ریاستوں کے دارالحکومت میں آئین کے ماڈل کے ساتھ لاکھوں افراد سڑک پر نکل آئے ہیں۔
ڈاکٹر ادت راج نے الزام لگایا کہ حکومت نجکاری کے ذریعہ ریزرویشن کو ختم کرکے ملک کے دلت پسماندہ اور قبائلیوں کے حقوق کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ مرکزی حکومت نے جس طرح سے سرکاری کمپنیوں کو سستے داموں میں فروخت کررہی ہے، اس سے ایسا لگتا ہے کہ جلد ہی پورا ملک پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی بن جائے گا۔ بھیل، سیل، بی ایس این ایل، ایم ٹی این ایل یا ہوائی اڈے، یہ سب عوام کے پسینے اور محنت سے کمائے ہوئے پیسوں سے بنے ہیں، جس طرح سے یہ حکومت اپنے سرمایہ دار دوستوں کو تحفہ دے رہی ہے۔ ملک کے لوگوں کے ساتھ یہ ‘دھوکہ ‘ ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ آج کی تاریخ میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن قابل اعتماد نہیں رہا ہے اور ایک طرف جہاں سپریم کورٹ اپنے فیصلے سے مخصوص ذات پر مہربان نظر آتی دکھائی دے رہی ہے اور ریزرویشن کے خلاف فیصلہ دیتی ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت دلتوں، آدیواسیوں اور پسماندہ افراد کی بڑی آبادی کو نظرانداز کررہی ہے۔ کولیجیئم سسٹم کی وجہ سے ججوں کی کرسی پر بیٹھے لوگوں پر ملک کے دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کا اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حالیہ دنوں میں، سپریم کورٹ نے ایک بار پھر ایس ایس ٹی ایکٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ اس ایکٹ کی نئی شق سے ایسا لگتا ہے کہ اعلی ذات کو دلتوں پر ظلم کرنے کی دعوت دی جارہی ہے۔
ڈاکٹر ادت راج نے ای وی ایم پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ عام فہم والا انسان بھی اپنی سمجھ کا استعمال کرکے بتا سکتا ہے کہ لاکھوں کروڑوں کلومیٹر دور سے خلا کی سیٹلائٹ لائٹ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے تو ای وی ایم کو ٹیمپر کرنا کون سی بڑی بات ہے۔ اتنی بڑی جمہوریت میں انتخابی عمل کا مشکوک ہونا اچھی بات نہیں ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جب اب امریکہ اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک بیلٹ پیپر سے انتخابات کررہے ہیں تو پھر ہندوستان میں کیوں نہیں ہوسکتا۔
یہ مارچ امبیڈکر بھون سے جنتر منتر تک جانا تھا لیکن پولیس نے رکاوٹ کھڑی کرکے مارچ کو امبیڈکر بھون پر ہی روک دیا تھا۔ مارچ میں سیکڑوں لوگ شامل تھے۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com