Connect with us
Thursday,13-August-2026
تازہ خبریں

جرم

مہاراشٹر : بھیونڈی میں لاپتہ ہونے کے 6 دن بعد ملی 3 نوجوانوں کی لاشیں، پولیس کو شبہ – نجات کے لئے کی خودکشی

Published

on

مہاراشٹر کے بھیونڈی سے ایک سنسنی خیز کیس سامنے آیا ہے۔ یہاں درخت سے لٹکی تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ نعشیں تین نوجوانوں کی ہیں اور وہ 6 دن سے لاپتہ تھے۔ پہلی نظر میں کھرڈی پولیس نے خود کشی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ نوجوان جو ہر روز ملتے ہیں وہ نجات پانے یا رقم کے حصول کے لئے خود کشی کی ہیں۔ تاہم، درخت سے ملے چوتھے پھندے نے اس معاملے کو الجھا دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد میں سے ایک پچھلے چھ سالوں سے باباگری کررہا تھا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس نے اس جنگل کے درخت سے چار پھندے برآمد کیے ہیں۔ چوتھا پھندہ گلابی رنگ کی ساڑی کا تھا۔ پولیس کے مطابق، شاہ پور کے نتن بھیرے (30)، مہندر ڈوبھیلے (30) اور کھرڈی کے گاؤں چاندا گاؤں کے مکیش گائے گھاٹ (22) اچانک 14 نومبر کو گھر سے غائب ہوگئے تھے۔
بہت تلاش کرنے کے بعد بھی، جب وہ نہیں ملے، تب ان کے اہل خانہ نے ان کے لاپتہ ہونے کی شکایت شاہ پور اور کھرڈی پولیس اسٹیشنوں میں 17 نومبر کو درج کی تھی۔ ان کے لاپتہ ہونے کے چھ دن بعد، چاندا گاوں کے روپیش ساپلے نے جنگل میں جانوروں کو چراتے ہوئے درخت سے لٹکی ہوئی تین لاشیں دیکھیں۔ اس نے فوری طور پر اس کی اطلاع کھرڈی پولیس کو دی۔ کھرڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نیچے اتارا اور پنچ نامہ کیا۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں مہندر ڈوبھلے اور مکیش گائے گھاٹ کے ماموں بھانجے تھے۔ نتن بھیرے بھی ان کا رشتہ دار تھا۔ کہا جاتا ہے کہ نتن نے اپنے گھر میں باباگیری کے لئے ایک مندر بھی بنایا تھا۔ اس میں تنتر منتر اور معجزہ کی کتابیں، چاقو، ترشول، چابک اور ہلدی کمکم جیسے آئٹمز بھی تھے۔ عقیدت مندوں کا ہجوم رہتا تھا۔ اس کے رشتہ دار مہیندر اور مکیش بھی روزانہ اس سے ملنے جاتے تھے۔
لکشمی پوجن کے دن، نتن نے اپنی اہلیہ مایا سے کہا تھا کہ وہ تھوڑی دیر میں آجائے گا، لیکن وہ گھر نہیں آیا۔ مہندر اور مکیش بھی اسی کے ساتھ غائب ہوگئے۔
پولیس ہر نقطہ نظر سے تفتیش کر رہی ہے۔ درخت کے چوتھے پھندے کے لئے پولیس ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جانچ کر رہی ہے۔ شاہ پور سب ڈویژن پولیس افسر نوناتھ دھولے نے کہا کہ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ یہ خود کشی کا معاملہ ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی یہ واضح ہوگا۔

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

Published

on

Arrested..5

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Published

on

Firing

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔

واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان