Connect with us
Wednesday,26-November-2025

سیاست

آرجے ڈی کو ابھی مزید کرنا ہوگا انتظار، آئندہ سماعت 27 نومبر

Published

on

lalu

چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو کے9 نومبر کو جیل سے باہر آنے کا دعویٰ کرنے والے ان کے بیٹے اور بہار اسمبلی کے انتخاب میں مہاگٹھ بندھن کے وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو اور پارٹی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت پر سماعت کی تاریخ آگے بڑھ جانے سے آر جے ڈی سپریمو کے جیل سے باہر آنے کیلئے ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔
جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں آج دمکا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں مسٹر لا پرساد یادو کی جانب سے ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی ) نے اس پر جواب داخل کرنے کیلئے مزید وقت کا مطالبہ کیا ۔ ا سکے لئے عدالت نے سی بی آئی کو 24 نومبر تک کا وقت دے دیا ہے ۔ عدالت نے سماعت کی آئندہ کی تاریخ 27 نومبر مقرر کی ہے ۔
معاملے میں مسٹر یادو کے وکیل نے کچھ دن قبل دمکا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں ضمانت عرضی داخل کی تھی ۔ عرضی میں انہوںنے درخواست کی تھی کہ مسٹر یادو نے اس معاملے میں آدھی سزا مکمل کرلی ہے اس لئے انہیں ضمانت دے دی جائے ۔
حالانکہ ضمانت پر سماعت کیلئے 9 نومبر کی تاریخ مقرر تھی ، لیکن آرجے ڈی صدر کے وکیل نے چھ نومبر کو ہی ان سے متعلق معاملے میں ضمانت پر سماعت کرنے کی درخواست کی تھی ، جسے عدالت نے قبول کر لیا تھا۔
چارہ گھوٹالے میں سزا یافتہ مسٹر یادو فی الحال رانچی کے راجندر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ریمس ) واقع کیلی بنگلے میں رہ رہے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے اثرات کی وجہ سے ریمس میں زیر علاج آرجے ڈی صدر کو کیلی بنگلے میں شفٹ کیا گیا تھا۔
مسٹر یادو 23 دسمبر 2017 سے چارہ گھوٹالہ معاملے میں جیل میں بند ہیں۔ دمکا ، دیو گھر اور چائباسا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت انہیں سز ا سنا چکی ہے ۔ وہیں دیو گھر اور چائباسا میں معاملے میں انہیں ضمانت مل چکی ہے ۔
واضح رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے دمکا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں آر جے ڈی سپریمو مسٹر یادو کو سات سال کی سزا سنائی ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

جرم

کلیان کالج نماز تنازع خاطیوں کے خلاف کارروائی کا ایس آئی او کا مطالبہ

Published

on

‎ممبئی کلیان کالج میں نماز ادا کرنے پر بجرنگ دل اور وشوہندوپریشد کی غنڈہ گردی کے خلاف ایس آئی او نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے یہاں ریاستی سکریٹری ایس آئی او عزیز احمد نے کہا کہ
‎کلیان کے آئیڈیل کالج آف فارمیسی اینڈ ریسرچ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے، جہاں بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے غنڈے کالج کیمپس میں داخل ہوئے، نماز ادا کرنے پر مسلم طلباء کو دھمکایا، ہراساں کیا اور یہاں تک کہ انہیں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے سامنے ڈنڈ بیٹھک کروانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ مذہبی آزادی اور تعلیمی کیمپس کے تقدس پر براہِ راست حملہ ہے۔

‎ایس آئی او اس واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے اور متاثرہ طلبہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم حکومتِ مہاراشٹر اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمین کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جائے، کالج انتظامیہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

‎ہم تمام طلباء برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور ایسے فرقہ وارانہ رویّوں کے خلاف متحد رہیں اور مضبوط یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس ہیڈکوارٹر میں ممبئی حملوں کے شہدا کو خراج عقیدت

Published

on

ممبئی : ممبئی 26/11دہشت گردانہ حملوں کی 17 ویں برسی پر ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر نے شہدا کی یادگار میں تعمیر یادگار پر شہید پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں شہدا کی یادگار کمپائونڈ میں تعمیر کروائی تھی جس میں شہدا کی تصویر کے ساتھ نقش تیار کیا گیا اور ایسا نقش جو رات کے وقت روشن ہوگا کھمبوں پر شہدا کی تصاویر اور خاکہ تیارکیا گیاہے، آج مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے یادگار پر گلدستہ پیش کیا اس موقع پر نائب وزرا اعلی اور تمام وزرا نے پولیس شہدا کو سلامی پیش کی ۔ ممبئی میں 26نومبر 2008 کو دہشت گردوں نے ممبئی میں تباہی مچادی تھی جس کا پولیس نے جانبازی سے مقابلہ کیا تھا شہدا کو پرنم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کر نے کے ساتھ ان کی قربانی کو یاد کیاگیا۔ ممبئی حملوں میں اے ٹی ایس چیف ہیمنت کر کرے بھی کاما اسپتال کی گلی میں شہید ہوگئے تھے انکے ہمراہ 17 پولیس والوں نے جام شہادت نوش فرمایا تھا انہیں کی یاد میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں شہدا کی یادگار تیار کی گئی اور اس یادگار پر پولیس کے اعلی افسران سمیت وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے خراج عقیدت پیش کیا اور روایتی غموں کی دھنوں پر بینڈ بھی بجایا گیا ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی : یو ایل آر فریٹ ڈائریکٹرز کو مبینہ طور پر 5.74 کروڑ روپے کی یونیزین لاجسٹکس کو دھوکہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published

on

ممبئی : ساکیناکا پولیس نے کولکتہ میں واقع یو ایل آر فریٹ سروسز کمپنی کے دو ڈائریکٹروں کے خلاف شہر میں واقع ایک لاجسٹک فرم کو 5.74 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ، 52 سالہ راجیش پلائی، ساکیناکا میں یونزین لاجسٹکس کے ڈائریکٹر ہیں۔ کمپنی ایوی ایشن اور جہاز کارگو ٹرانسپورٹ میں شامل ہے۔ ستمبر 2024 میں، یو ایل آر فریٹ سروسز کے ڈائریکٹر عمران جان نے یونزین لاجسٹک کو ای میل کیا جس میں فریٹ فارورڈنگ کاروبار کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس نے یونزین کو فی کھیپ کی رقم کا 50% دینے پر اتفاق کیا، اور باقی رقم 30 دنوں کے اندر ادا کر دی جائے گی۔ ترسیل شروع ہونے کے بعد، یو ایل آر نے ابتدائی طور پر باقاعدہ ادائیگیاں کیں۔ تاہم، اکتوبر 2024 میں، اس نے نوراتری کا حوالہ دیتے ہوئے ادائیگی میں تاخیر کی۔ ملزم نے بعد میں دو چیک جاری کیے جو دونوں باؤنس ہوگئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پلائی اور اس کے ساتھیوں نے اس کے بعد کولکتہ کا سفر کیا اور ملزم نے چھوٹی قسطوں میں رقم کلیئر کرنے کا وعدہ کیا، لیکن ناکام رہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com