Connect with us
Monday,23-November-2026

سیاست

آئی ایس اور آئی پی ایس افسران کو مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ دھمکیاں دی جارہی ہیں :ممتا بنرجی

Published

on

mamta

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سنسی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ بنگال کے بیورو کریٹ کو دھمکیاں دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس اور ویجیلنس ایجنسیوں کے ذریعہ پولس افسران کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیورو کریٹ کی بیویوں کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ان کے شوہر کا دور دراز علاقوں میں ٹرانسفرکردیا جائے گا ۔
خیا ل رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر حالیہ دنوں میں بنگال کے آئی ایس اور آئی پی ایس افسران پر جانبداری برتنے کا الزام عاید کرتےہوئے کہتے رہے ہیں کہ بنگال کے سرکاری افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہیںا ور ترنمول کانگریس کے ورکر کی طرح کام کررہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے گورنر کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان میں اس سے قبل کبھی بھی پولس افسران اور آئی ایس افسران اس طرح سے دھمکیاں اورخوف زدہ نہیں کیا گیا ہے جس طریقے سے اس وقت مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ خوف زدہ اور لیڈروں کے ذریعہ دھمکیا ں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ باضابطہ پریس کانفرنس کے ذریعہ دھمکیاں دی جارہی ہے ۔
تاہم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بنگال کے بیوروکریٹ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چوں کہ آپ لوگ بنگال حکومت کےلئے کام کرتے ہیں تو آپ کی حفاظت کرنا میری ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اگر کوئی افسران کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تو میں پورے ہندوستان کے سامنے اس مسئلے کو رکھوں گی ۔میری آپ سے درخواست ہے کہ آئین کے دائرہ میں رہ کر بنگال کی ترقی اور امن و امان بحال کرنے کے لئے کام کریں۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کی ایک دو سیاسی جماعتیں وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جگہ جگہ جلسہ جلوس کررہے ہیں۔ اس کے باوجود پولیس نے ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی ہے۔ وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ اس کے بعد بھی پولس افسران کو دھمکیا ں دی جارہی ہیں ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لئے ریاست اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سرکاری ملازمین کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بہت سے بی ڈی اوز ، پولیس اہلکار اور ڈاکٹرس کوروناسے نمٹنے کے دوران ان کا انتقال ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ درگا پوجا کے دوران ہمارے افسران نے مستعدی کے ساتھ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی ہے ۔اس کے باوجود بنگال کے افسران کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔

(جنرل (عام

بنگال کے ہابڑا میں نابالغ بیٹی کے مبینہ جنسی استحصال کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Published

on

کولکتہ : مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ایک شخص کو گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے پیر کو بتایا۔ یہ واقعہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ہابرا تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بڑی بیٹی نے اپنی چھوٹی بہن کے بیمار ہونے کے بعد اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی۔ بڑی بیٹی نے اس معاملے کے بارے میں اپنی خالہ اور دادی کو بتایا اور بعد میں اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت دیپن ہلدر کے طور پر ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں بچیوں کی والدہ کی تقریباً آٹھ سال قبل ایک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ تب سے اب تک خاندان میں صرف باپ اور دو بیٹیاں ہی رہ گئی ہیں۔ مبینہ طور پر گھر میں کوئی اور نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باپ نابالغ بیٹی کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ لڑکی کی عمر اب 17 سال ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے بتایا کہ اس کا والد گزشتہ ایک سال سے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ایک الزام یہ بھی ہے کہ باپ بیٹی کو دھمکیاں دے گا کہ اگر اس نے یہ بات کسی کو بتائی تو اس کے بدترین نتائج برآمد ہوں گے۔

پولیس کے مطابق اس نے اپنی بیٹی کو بھی جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ دن بہ دن اتنی اذیتیں سہنے کے باوجود وہ خاموش رہی۔ یہ معاملہ کچھ دن پہلے اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ کی بہن نے اپنی خالہ اور دادی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تفصیلات شیئر کیں۔ لڑکی سے بات کرنے اور اس کا احوال سننے کے بعد خالہ نے ہبرا پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی۔ “اس شکایت کی بنیاد پر، پولس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسے سات دن کی پولیس حراست کی درخواست پر بارسات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پی او سی ایس او) ایکٹ، 2012 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے،” باراسات پولیس ضلع کے ایک سینئر افسر نے بتایا۔

Continue Reading

سیاست

مغربی بنگال میں اگلے سال جنوری سے بے روزگاری الاؤنس کی ادائیگی شروع ہوگی

Published

on

کولکتہ : مغربی بنگال کی حکومت جنوری 2027 سے اپنی بے روزگاری الاؤنس اسکیم شروع کرے گی، استفادہ کنندگان کو 1 فروری سے ان کی پہلی ادائیگی موصول ہوگی، وزیر اعلی سویندو ادھیکاری نے پیر کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت، بے روزگار گریجویٹس اور نوجوانوں کو جنہوں نے ریاستی سرپرستی میں پیشہ ورانہ تربیت مکمل کی ہے، اگلے 15 ماہ تک 2000 روپے ماہانہ وصول کریں گے۔ پیر کی سہ پہر کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل اگلے سال جنوری سے شروع ہو جائے گا، اور مستحقین کو اگلے سال فروری کی پہلی تاریخ سے ادائیگیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

تجویز کے مطابق نان گریجویٹ بے روزگار نوجوانوں کو پہلے 15 ماہ کے لیے 1500 روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ “ریاست میں 21 سے 45 سال کی عمر کے بے روزگار لوگوں کو یہ الاؤنس ملے گا۔ یہ رقم ہر مہینے کے دوسرے ہفتے میں وصول کنندگان کے کھاتوں میں پہنچ جائے گی۔ تاہم، ایک خاندان کے زیادہ سے زیادہ دو افراد اس فائدے کے اہل ہوں گے۔ جو لوگ اناپورنا یوجنا سے رقم وصول کرتے ہیں وہ بے روزگاری الاؤنس کے حقدار نہیں ہیں،” وزیر اعلیٰ نے کہا۔ تاہم، سی ایم ادھیکاری نے اعتراف کیا کہ پہلے 15 مہینوں کی ادائیگی اس سال کے شروع میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے “سنکلپ پترا” (انتخابی منشور) میں وعدے کی رقم سے کم ہوگی۔

منشور میں، بی جے پی نے بے روزگار گریجویٹس کے لیے ماہانہ 3,000 روپے اور بے روزگار غیر گریجویٹس کے لیے 2,000 روپے کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔ “ہم پر مالی ذمہ داری کا بہت بڑا بوجھ ہے۔ اس لیے فی الحال، میں وہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہوں جس کا منشور میں وعدہ کیا گیا تھا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ میں مستحقین سے 15 ماہ کا وقت مانگتا ہوں، اس کے بعد، ہم ادائیگی کریں گے جیسا کہ ہم نے منشور میں وعدہ کیا تھا،” وزیر اعلیٰ نے کہا, پچھلی ممتا بنرجی کی زیرقیادت ترنمول کانگریس کی حکومت نے بھی ایک بے روزگاری الاؤنس اسکیم شروع کی تھی جس کا نام “یوبا ساتھی” تھا۔ تاہم، نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، اسکیم کا نام بدل کر “بھروسہ” رکھ دیا گیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

تھانے میں مجوزہ یو سی سی پر عوامی سماعت، مسلم وفود کا سخت احتجاج

Published

on

تھانے : مہاراشٹر میں مجوزہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے سلسلے میں ضلع تھانے کے لوگوں کے لیے منعقدہ عوامی سماعت میں مختلف سماجی اور برادریوں کی تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجوزہ یو سی سی کی مختلف دفعات پر اپنے اعتراضات اور مخالفت درج کرائی گئی۔ خاص طور پر لیو اِن ریلیشن شپ، طلاق اور وراثت کے معاملات میں حکومت کی جانب سے یکسانیت نافذ کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کی گئی۔ بھیونڈی سے مولانا احسان فلاحی صاحب، جناب فاضل انصاری صاحب، جناب ابو بھائی صاحب سمیت مختلف افراد پر مشتمل ایک وفد تھانے پہنچا۔ وہیں تھانے شہر سے کل جماعتی وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب انجم علی باپے، وحدتِ اسلامی کے جناب سید حسین اور جماعتِ اسلامی کے جناب صابر بیگ صاحب بھی موجود رہے۔

سماعت کے لیے کلکٹر آفس کی پانچویں منزل پر واقع کانفرنس روم میں انتظام کیا گیا تھا۔ ٹھیک صبح 11:30 بجے ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر جناب سندیپ مانے نے سماعت کا آغاز کیا۔ ابتدائی تقریباً 15 منٹ میں سماعت کے طریقۂ کار اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے بعد یو سی سی کمیٹی کے اراکین کونکن بھون میں موجود رہے، جہاں مختلف وفود نے آن لائن ذرائع سے اپنے مشورے، اعتراضات اور مسائل کمیٹی کے سامنے پیش کیے۔ سماعت میں ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے پانچ ارکان پر مشتمل ایک وفد نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ تھانے کے نوپاڑہ اور مختلف علاقوں سے مختلف برادریوں کے لوگ مجوزہ یو سی سی کے تعلق سے اپنے اعتراضات درج کرانے کے لیے پہنچے تھے۔

یہ کارروائی دوپہر تقریباً 1:30 بجے تک جاری رہی۔ اس دوران مختلف نمائندوں اور شرکاء نے مجوزہ یو سی سی کے کئی پہلوؤں پر سخت مخالفت درج کرائی۔ خاص طور پر لیو اِن ریلیشن شپ، طلاق اور وراثت سے متعلق معاملات میں حکومت کی جانب سے یکسانیت نافذ کرنے کے ارادے پر سخت تنقید کی گئی۔ مسلم نمائندوں کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ مسلم معاشرے نے نہ تو اس طرح کے یکساں سول کوڈ کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی مسلم معاشرے کو ایسے کسی نئے قانون کی ضرورت ہے۔ نمائندوں نے مجوزہ قانون کے ذریعے مسلم معاشرے کے مذہبی اور شرعی معاملات میں مداخلت پر اپنے اعتراضات درج کرائے۔ دوپہر تقریباً 1:30 بجے سماعت اور اعتراضات درج کرانے کا عمل اختتام پذیر ہوا۔ اس کے بعد تمام وفود کا ایک اجتماعی فوٹو سیشن ہوا۔ آخر میں مختلف نمائندوں نے مستقبل میں دوبارہ ملاقات کرنے اور اس معاملے پر مزید بات چیت جاری رکھنے کے وعدے کے ساتھ ایک دوسرے سے رخصت لی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان